1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

!!! مجھے میسائی کا ہنر نہیں آتا !!!

Discussion in 'Poetry' started by naponnamja, Dec 15, 2015.

Share This Page

  1. naponnamja
    Offline

    naponnamja Superior Member
    • 18/33


    مجھےمیسیحائی کا ہنر نہیں آتا

    مجھےمیسیحائی کا ہنر نہیں آتا
    میرے ہاتھ میں معجزے نہیں چھپے
    مجھے نہیں پتہ کے پتھروں میں کیسے روح پھونکی جاتی ہے
    لیکن اگر لمحے بھر کے لیے
    صرف ایک لمحے کے لیے ہی سہی
    قدرت یہ معجزہ کر دے - تو میں تمہاری پتھر کی مورت
    میں روح پھونکوں
    پھر اسی معجزہ سے ایک دھڑکتا ہوا
    دل تمہارے خالی سینے میں رکھوں
    پھر اسی دل میں خون کی جگہ درد بھروں
    پھر تمہیں احساس ہو کہ تڑپتے دل کی ترپ کیا ہوتی ہے
    روتی آنکھوں کا آنسوکتنا شفاف ہو تا ہے
    پھر تمہیں پتہ چلے کہ جب ہم اناءکے پرزور دھچکے سے
    ٹوٹتے ہیں تو کتنی کرچیاں بکھرتی ہیں
    اور رگ و پے میں کتنے ٹکڑے کتنی کرچیاں کتنے شفاف
    آئینے خون روکتے ہیں۔
    پھر تمہیں پتہ چلے جو آنکھیں دروازوں پر لگی ہوں
    وہ پلکیں کیوں نہیں جھپکتیں
    وہ آنکھیں راہیں دیکھتے دیکھتے پتھر
    کیوں ہو جاتی ہیں
    پر شاید تمہیں بتاوں کہ درد
    دل اور جسم میں ہی نہیں
    روح میں بھی ہوا کرتا ہے اور یہ درد
    بہت شدید ہوتا ہے
    لیکن میں کیا کروں میں کیا کروں کہ
    میں عیسٰی ابن مریم نہیں
    یا تیرے نصیب میں پتھر ہے صرف پتھر
    ایک پتھر جیسا دل
    پتھر جیسا دل

    -----------------------------------------------------------------------​
     
  2. Ziaullah mangal
    Offline

    Ziaullah mangal Well Wishir
    • 18/8

Share This Page