1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

- منہ بولے بھائی بہن -

Discussion in 'General Topics Of Islam' started by IQBAL HASSAN, Jan 12, 2016.

Share This Page

  1. IQBAL HASSAN
    Offline

    IQBAL HASSAN Designer
    • 83/98



    ---------------- منہ بولے بھائی بہن -----------------

    یہ بات برحق ہے کہ بھائی ہمارا صرف وہ ہی ہے جسے اللہ پاک نے بنایا ہے ۔۔۔ موبائل پہ یا انٹرنیٹ کی دنیا میں یا پھر آپکی حقیقی زندگی میں بننے والے بھائی آپکے بھائی کبھی نہیں ہو سکتے۔۔۔۔!!! کیونکہ جن کے ساتھ اللہ پاک نے ہمارا رشتہ بھائی کا نہیں بنایا وہ ہمارے لیے نا محرم ہیں اور نا محرم رہیں گے۔۔۔
    جنہیں اللہ پاک نے ہمارا بھائی بنایا ہے انکے ساتھ ہمارا نکاح نہیں ہو سکتا۔۔۔ لیکن جنہیں ہم بھائی بنائیں وہ ہمارے ساتھ نکاح بھی کر سکتے ہیں ۔۔۔!! تو یہ بات بالکل ٹھیک ہے کیونکہ آج کل دیکھنے میں آیا ہے کہ جو بھائی بنتے ہیں وہ جب اپنی منہ بولی بہن کو جان جاتے ہیں تو وہ انھیں پر پوز بھی کر دیتے ہیں کیونکہ مخالف جنس میں ایک کشش ہوتی ہے جس کی وجہ سے مخالف جنس ایک دوسرے کی طرف بہت جلد مائل ہو جاتی ہے۔۔۔۔
    آپ کے دل میں سوال ہو گا کہ سب انگلیاں ایک جیسی نہیں ہوتی؟؟ کچھ لڑکے واقعی بھائی بنتے ہیں تو بھائی بننے کا حق بھی ادا کرتے ہیں؟؟
    *****جی آپ کا خیال بالکل درست ہے میں بھی ایسے کئی بھائیوں کو جانتی ہوں جو واقعی بھائی ہونے کا حق ادا کرتے ہیں۔۔۔۔!! مگر پھر بھی وہ ہمارے بھائی نہیں ۔۔۔!! وہ بھائی جنہیں اللہ پاک نے ہمارا بھائی بنایا ہے۔۔۔۔!!!
    *****ہمارے سمجھنے سے ہمارے جاننے سے ہماری نیت سے بھی ہمیں انھیں بھائی مانیں تب بھی وہ اللہ کی نظر میں ہمارے بھائی نہیں ہونگیں اور شریعت بھی ہمیں ان سے پردے کا حکم دیتی ہے۔۔۔۔
    *****کیا شریعت ہمارے ان بھائیوں سے "" جنہیں اللہ پاک نے ہمارا بھائی بنایا ہے "" سے پردے کا حکم دیتی ہے؟؟ کیا ان پر نامحرم کا حکم لاگو کرتی ہے؟؟ نہیں نا؟؟
    *****فیس بک پہ غیر شرعی بہنیں بنا کر ان کے حال چال پوچھنا دراصل شیطان کا ایک ہتھکنڈا ہے تاکہ وہ آپ کو دھوکا دے کر گناہ میں مبتلا کئے رکھے-
    *****اگر کس کو بہنیں بنانے کا بہت شوق ہے تو اپنی سگی بہنوں کو وہی توجہ اور پیار دیں جو کہ آپ فیس بک کی بہنوں کو دینا چاہتے ہیں-
    *"بھائی صرف وہ ہی ہوتے ہیں جنہیں اللہ پاک نے ہمارا بھائی بنایا ہے-اور بہنیں بھی صرف وہی ہوتی ہیں جنہیں اللہ نے ہماری بہن بنایا ہے۔ اس لیے اس قسم کے رشتے بنا کر آزادانہ گپ شپ اور میل ملاپ سے پرہیز کریں ۔ اللہ ہمیں ہر قسم کی برائی اور فتنے سے محفوظ رکھے۔
    رہی بات اخوت کی تو ہر مسلمان عورت اور مرد اسلامی رو سے بھائی اور بہن ہیں۔ جیسا کہ اللہ سبحانہ تعالیٰ نے اپنے قرآن مجید کے سورہ حجرات کے 49 آیت کریمہ میں ارشاد فرمایا ہے :(إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ) (بے شک مومنین بھائ بھائی ہیں تو تم اپنے بھائیوں کے درمیان اصلاح کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے)۔
    ____________________________________

    [​IMG]
     
  2. usama
    Offline

    usama Regular Member
    • 16/8

    JazakAllah
    bohot pyari sharing ki ha
    shukriya....
     

Share This Page