1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

پیٹ کی چربی کم ہو سکتی ہے

Discussion in 'Health & Diet' started by IQBAL HASSAN, Jan 16, 2016.

  1. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Management


    پیٹ کی چربی کم ہو سکتی ہے

    نئی دہلی:ہوش ربا تیز رفتار زندگی ، فاسٹ فوڈ اور ورزش کی کمی کا نتیجہ پیٹ پر چربی کی دبیز تہیں چڑھ جانے کی صورت میں نکلنا ہے اور اس میں سے نہ صرف انسان بد ہیئت لگتا ہےبلکہ بڑھا ہوا پیٹ مختلف امراض کا پیش خیمہ بھی ہوسکتا ہے۔
    طب مشرقی اور آیو رویدک طریقہ علاج میں بڑھتے ہوئے پیٹ کو کم کرنے کی کئی تدابیر موجود ہیں۔ جن پر عمل کر کے پیٹ اور سینے کو ایک حد تک ایک ہی سطح پر لایا جا سکتا ہے۔ لیکن اس میں مستقل مزاجی اور صبر کی ضرورت ہے کیونکہ پیٹ نہ ایک ہفتے میں بڑھتا ہے اور نہ ہی ایک ہفتہ میں کم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے طب مشرق کی یہ چند تدابیر بہت فائدہ مند ہو سکتی ہے۔
    نہار منھ لیموں کا استعمال
    اپنے دن کا آغازلیموں کے رس سے کیجئے ۔ ایک گلاس نیم گرم پانی میں لیموں کا رس شامل کر کے چٹکی بھر نمک ڈالئے اور پی لیں۔ اس کا روزانہ استعمال نہ صرف آپ کے جسمانی افعال کو بہتر رکھتا ہے بلکہ رفتہ رفتہ بڑھے پیٹ کو کم کرتا ہے۔
    سفید چاول سے اجتناب
    سفید چاولوں کا ستعمال کم کر دیجئے۔ اس کی جگہ بھورا چاول زیادہ مفید رہے گا۔ ا سکے علاوہ براو?ن بریڈ، جو اور دلیئے ، وغیرہ کو اپنی غذا کا حصہ بنائیے۔ جس سے فائبر کی کمی دور ہو گی اور دوسری جانب چربی گھلا نے میں بھی مدد ملے گی۔
    مٹھاس کو بائے بائے
    شکر اور اس سے بنی اشیاءکا استعمال بند کر نا اگرچہ مشکل ہے لیکن اس سے پرہیز بہت ضروری ہے۔ یا درہے کہ سافٹ ڈرنکس بھی ا نہیں میں شامل ہیں جن میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔دوسری جانب شکر والے مشروبات میں تیل موجود ہوتا ہے جو پیٹ اور رانوں سمیت جسم میں کئی مقامات پر چربی بڑھاتا ہے۔
    پانی کا زیادہ استعمال
    اگر آپ کمر کی چوڑ ائی کم کرنے میں سنجیدہ ہیں تو زیادہ پانی پینا بھی اس کا ایک بہترین ٹوٹکا ہے۔ پانی خون میں شامل ہوتا ہے اور چکنائی کے سا لمات کو گھلاتا ہے۔ جب کہ زیادہ پانی پینے سے بدن کے زہریلے مرکبات خارج ہوتے رہتے ہیں ۔
    نہار منہ لہسن کا استعمال ہر صبح دیسی لہسن کا ایک یا دو جو کھانا بہت مفید ہوتا ہے۔ اگر لہسن کا جو چھیل کراسے چمچے سے پیس کر کھایا جائے اور ساتھ ہی اس پر لیموں کا پانی پی لیا جائے تو ایک جانب تو خون کی روانی بہت ہوتی ہے اور دوسری جانب پیٹ کی چربی کم کرنے میں مد ملتی ہے۔
    تازہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال
    سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھانے سے پورے جسم کو فائدہ ہوتا ہے۔ اسی لئے ہر موسم کی سبز ی اور پھل کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیے۔ ان میں موجود وٹامن ، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس آپ کو تروتازہ رکھتے ہوئے غذا کی کمی کو پورا کرتی ہے اور روغنی غذاو?ں سے دوررہ کر آپ ا سمارٹ رہیں گے۔
    مصالحوں کا مناسب استعمال
    مصالحے جادوئی خاصیت رکھتے ہیں دارچینی بلڈ پریشر اور شوگر میں مفید ہے تو ہلدی اینٹی آکسیڈنٹس اجزاءسے بھر پور ہے۔ کالی مرچ، دھنیا ، ادرک اور میتھی کے فائدے بھی اب ڈھکے چھپے نہیں رہے۔ ان سب کا مناسب استعمال آپ کے خون میں شکر کی مقدار کنٹرول میں رکھتا ہے اور موٹاپے کو بھی پر ے رکھتا ہے۔

    [​IMG]
     
  2. بھت عمدہ کوشش ہے
     

Share This Page