1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

امرود بہترین قبض کشا

Discussion in 'Health & Diet' started by IQBAL HASSAN, Jan 16, 2016.

Share This Page

  1. IQBAL HASSAN
    Offline

    IQBAL HASSAN Designer
    • 83/98

    امرود بہترین قبض کشا


    سائنسی تجزئیے کے مطابق امرود آنتوں کے مضر صحت مادوں اور پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لئے موثر
    ہے۔ ہمارے ہاں ایسے افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے جو امردو کا استعمال کرنے سےخوفزدہ ہیں کیونکہ ان میں بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ امردو کھانے سے قبض ہو جاتا ہے۔ دراصل غذا سے جسم پررونما ہونے والے اثرات کا ذہن سے بڑا گہراتعلق ہوتا ہے۔ یعنی اگر کسی غذا کے استعمال سے پہلے یہ فرض کر لیا جائے کہ یہ ہمیں نقصان پہنچائے گی پھر وہ خواہ کتنی ہی صحت بخش کیوں نہ ہو جسم پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ مثال کے طور پر بہت سے افراد یہ شکایت کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ جب بھی گو بھی کھائی جائے موشن لگ جاتے ہیں ۔ کسی کو بیگن پسند نہیں ہوتے اور بعض افراد ایسے بھی ہیں جو آم جیسے لذیذ اور صحت بخش پھل تک کو صرف اسلئے نہیں کھاتے کہ ان کے جسم پر دانے نکل آتے ہیں ۔ اس طرح اور بھی بہت سی غذائیت کے متعلق وہم پر مبنی خیالات قائم کر لئے جاتے ہیں۔ کسی بھی غذا کو استعمال کرتے وقت اگر مناسب مقدار ? وقت ? موسم اور جسم کو مطلوب غذائیت کا خیال نہ رکھا جائے تو اس کے جسم پرمضر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ جس کے باعث ذہن اس غذا کے استعمال کی جانب مائل نہیں ہو پاتا۔ جہاں تک کہ امرود کا معاملہ ہے کہ 250بین الاقوامی یونٹ وٹامن اے، 0.07ملی گرام تھا یا مین، 0.04گرام رائبوفلا وین، 3.02ملی گرام وٹامن سی، 1ملی گرام پروٹین ،17.1 ملی گرام نشاستہ، 30ملی گرام کیلشیم، 29ملی گرام فاسفورس اور کثیر مقدار میں ریشے سے بھر پور اس غذائیت بخش پھل کے متعلق یہ خیال غلط ہے کہ یہ قبض کرتا ہے۔
    جدید میڈیکل سائنس کی ریسرچ نے امرود کے بارے میں ایسے حالات کی نفی کی ہے۔ تحقیق کے مطابق پکے ہوئے اور خوشبودار امرود کا استعمال قبض کشا ہوتا ہے۔ اسے کھانے سے دل کو راحت ? طبیعت شاداں و فرحاں اور گھبراہٹ دور ہوتی ہے۔ امرود کی انہیں خاصیت کے پیش نظر ماہرین نے اسے دل اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بھی مفید قرار دیا ہے۔ امرود سے خوش ذائقہ اور غذائیت سے بھر پور شربت بھی تیار کیا جاتا ہے۔ یہ رس تو پھل کے مقابلے میں اور بھی جلد ہضم ہو جاتا ہے اور اسے جگر کی گرمی ? جلد کے نقائص اور گردوں کے عوارض کے لئے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ سالم امرود کی طرح اس کا رس بھی خون کے مضر مادوں کو صاف کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔ اسی خاصیت کے پیش نظر امریکہ کے جنوبی خطے میں مقیم باشندے اس کے رس کو دیوتاو?ں کا مشروب کہتے ہیں۔
    نظام انہضام کی تقویت اور جسمانی توانانی کے حصول میں وٹامن سی کی بہت اہمیت ہوتی۔ جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ امرود میں ترش پھلوں کینوں ? سنگترے ۔ مالٹے، لیمو وغیرہ سے زیادہ وٹامن سی کی مقدار پائی جاتی ہے ۔ علاوہ ازیں اس کے بیجوں میں پیٹ کے کیڑے ہلاک کر کے خارج کرنے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے۔
    ماہرین کے مطابق امرود کے حوالے سے ایسی تین وجوہات سامنے آئی ہیں۔ جن کی بناءپر اسے کھانے سے قبض کی شکایت لاحق ہو سکتی ہے۔ ان میں سر فہرست اس کے بیج ہیں جنہیں اگر صحیح طرح چبا کر نہ کھایا جائے تو قبض کے ساتھ پیٹ میں درد کی شکایت بھی ہو سکتی ہے ۔ دوسری اہم وجہ امرود کو کچا کھانا۔ امرود کو کچا کھانے سے قبض اور اگر تازہ حالت میں پکے ہوئے امرود کو اچھی طرح دھو کر کھایا جایے تو یہ قبض کشا ہوجاتا ہے۔ امرود کو مزید زودہضم اور لذیذ بنانے کے لئے کالی مرچ ، نمک یا چاٹ مسالہ چھڑک کر کھایا جاتا ہے۔ اگر مسالے کے ساتھ اس پر لیمو ں یا کینوں کا رس بھی چھڑک دیا جائے تو اس کی لذت اور غذائیت دو چند ہو جاتی ہے۔ اس ضمن میں ایک احتیاط یہ بھی ضروری ہے کہ مسالہ زیادہ نہ ہو۔ علاوہ ازیں امرود کھانے کے فوراً بعد پانی نہیں پینا چاہئے۔ کیونکہ اس طرح گلا خراب بھی ہو سکتا ہے۔
    امرود کھانے سے قبض کی شکایت لاحق ہونے کی تیسری اور اہم ترین وجہ کھانے کے بعد اس کا استعمال ہے۔ پھلوں کو عام طور پر غذا جلد ہضم کرنے کے لئے کھانے کے بعد نوش کیا جاتا ہے ۔ اس ضمن میں ترش پھلوں مثلاً کینوں اور سنگترے کا استعمال عام ہے۔ لیکن امرود کے حوالے سے معاملہ الٹ جاتا ہے۔ یعنی اگر اسے کھانے کے بعد استعمال کیا جائے تو قبض اور بد ہضمی پیدا کرتا ہے اور کھانے سے کچھ دیر قبل اس کے استعمال سے ایک تو بھوک کھل کر لگتی ہے اور دوسرے غذا جلد ہضم ہو جاتی ہے۔ اسی طرح اگر قبض متلی اور گیس کی شکا یت پہلے سے ہے تو دونوں وقت کھانے سے قبل ترش پھلوں کے رس اور مسالے دار امرود کھا کر اس تکلیف سے بھی نجات ملی سکتی ہے۔


    [​IMG]


     
  2. Ab Ghafar Jamari
    Offline

    Ab Ghafar Jamari Champ
    • 18/8

    بھت عمدہ کوشش ہے
     
  3. Ab Ghafar Jamari
    Offline

    Ab Ghafar Jamari Champ
    • 18/8

    ?1?0?1?0?1?2 ?1?7?1?9?1?7?1?3 ?1?9?1?2?1?2?1?2 ?1?3?1?0
     

Share This Page