1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

بگڑتا طرز زندگی اور جگر کی بیماریاں

Discussion in 'Health & Diet' started by IQBAL HASSAN, Jan 16, 2016.

  1. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Super Moderators


    بگڑتا طرز زندگی اور جگر کی بیماریاں


    وائر ہیپائٹس

    یہ پانچ طر ح کا ہوتا ہے۔ اے ، بی، سی، ڈی اور ای۔ اے اور ای آلودہ پانی اور کھانے سے ہوتا ہے۔ اسے عام زبان میں جونڈس اور پیلیا کہتے ہیں۔ اس کی علامتیں تقریباً چار ہفتے تک چلتی ہیں۔ض علاج کے لئے پہنچ جاتا ہے۔ اس لئے لیور خراب ہونے کے معاملے کم ہی سامنے آتے ہیں۔ لیور فیل ہونے سے دس دن پہلے مریض کی ذہنی حالت خراب ہونے لگتی ہے۔
    بی اور سی وائرل انفیکشن ہے۔ انفیکشن کی ڈیڑھ سے دو ماہ بعدعلامتیں نظر آجاتی ہیں انہیں ? ایکیوٹ? کہا جاتا ہے اور لیور بچایا جا سکتا ہے۔ مگر جن معاملات میں وقت 6مہینے سے زیادہ ہو جائے تو وہ کر ونک ہو جاتے ہیں اور ایسے میں مریض کے مکمل طور پر ٹھیک ہونے کے آثار کم ہو جاتے ہیں۔
    جنہیں بچپن میں یہ انفیکشن ہوتاہے ، زیادہ تر انہیں میں بڑے ہونے پر کرونک ہیپاٹائٹس ہوتا ہے۔ دونوں ہی وائرس لیور پر برا اثر ڈالتے ہیں اس کی علامتیں بنیادی طور پر بھوک نہ لگنا ، وزن کم ہونا، پیلیا، بخار، کمزوری، الٹی ، پیٹ، میں پانی بھر جانا ، خون کی الٹیاں ہونا، رنگ سیاہ ہونے لگنا، پیشاب کا رنگ گہرا ہونا وغیرہ۔ یہ لیور کو سخت کردیتا اور سکڑ نے دیتا ہے۔ اگر وقت پر علاج نہیں ملا تو آہستہ آہستہ لیور ٹیومر میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
    یہ بنیادی طور پر الکحل ، سٹیرائیڈ، انفیکشن والی سوئی، خون ، سرجری کے آلات اور غیر محفوظ جنسی تعلقات اور بچے کو ماں سے بھی ہو سکتا ہے۔ پیلا بخار، ولسنسڈسجی اور ڈینگو بھی کئی بار ہیپا ٹائٹس کی وجہ بنتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹی بی ، مرگی کی دوا، آیورویدک و ہربل ادویات سے بھی ہو سکتا ہے۔
    شراب کے زیادہ استعمال سے جگر خراب ہونے لگتا ہے۔ جگر میں ریشہ ( فائبروسس) بننے لگتا ہے ، جس سے جگر سکڑ نے لگتا ہے۔ اس میں چھوٹی بڑی گانٹھ پڑ جاتی ہے۔ یہ لیور سروسس ہے۔ جو شخص روزانہ شراب پیتے ہیں ان کے لیور سیل ڈیمیج ہونے لگتے ہیں۔ حالانکہ اس کا علاج دستیاب ہے ، لیکن اگر شخص دوبارہ سے شراب پینے لگتا ہے تو اس کا علاج ممکن نہیں ہے۔
    اگر زیادہ آئیلی کھانا کھاتے ہیں اور ایکسرسائز نہیں کرتے تو فیٹی لیور کے چانس بڑھ جا تے ہیں۔ ماہرین کے مطابق فیٹی لیور 70فیصد موٹا پا سے ہوتا ہے۔ اگرچہ اب اس کے کچھ نئے اسباب بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔ زیادہ فیٹ سے لیور میں سوجن آنے لگتی ہے اور لیور بھی سکڑ نے لگتا ہے ۔ اگر ابتدائی دور میں اس کا پتہ چل جائے تو اس کا علاج ممکن ہے ۔ ورنہ لیور سروسس ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔
    لیورفنکشن ٹیسٹ
    اگر آپ ڈرگز لیتے ہیں ، زیادہ شراب پیتے ہیں ، انسیف سیکوئل ایکٹویٹی میں ملوث ہوتے ہیں ، دماغ و ٹی بی بیماری کی دوا لیتے ہیں ، فیملی میں کسی کو لیور کا مرض ہے تو آپ کو لیور فنکشن ٹیسٹ کر وانا چاہئے۔
    اگر آپ چاہتے ہیں کہ جگر کو کوئی نقصان نہ پہنچے تو پیوری فائڈپانی پئیں ،آلودہ کھانے سے دور رہیں ،خوب ایکسرسائز کریں ،شراب پینا بند کریں ،محفوظ جنسی تعلقات بنائیں ،40کی عمر کے بعد لیور کا ٹیسٹ کروائیں۔


    [​IMG]
     
    PakArt likes this.
  2. بھت عمدہ کوشش ہے
     
  3. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    [​IMG]
    ارے واہ کیا بات ہے ۔اتنی اچھی پوسٹ کے اشتراک کرنے کا بہت بہت۔شکریہ
    ITUstad signature
    :ZubDus::BKBA:ZubDus:
    :Thumb up::Thank you 2::Thumb up:
     

Share This Page