1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice
  3. Dismiss Notice

سافٹ ڈرنکس کے مضر اثرات


آئی ٹی استاد کی ںئی ایپ ڈاونلوڈ کریں اور آئی ٹی استاد ٹیلی نار اور ذونگ نیٹ ورک پر فری استمال کریں

itustad

Discussion in 'Health & Diet' started by IQBAL HASSAN, Jan 16, 2016.

Health & Diet"/>Jan 16, 2016"/>

Share This Page

  1. IQBAL HASSAN
    Offline

    IQBAL HASSAN Designer
    • 63/65


    سافٹ ڈرنکس کے مضر اثرات

    سافٹ ڈرنکس کی عادت بچوں سے لےکر بوڑھوں تک کو ہے۔ موسم چاہے جو ہو، ان کے دیوانے انہیں پی کر ہی اپنی طلب مٹاتے ہیں۔ اس سے عارضی طو رپر بھلے ہی انہیں اچھا محسوس ہوتا ہو لیکن طویل مدتی نقطہ نظر سےیہ صحت کے دشمن ثابت ہوتے ہیں۔
    ایک اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ? سافٹ ڈرنکس پیتے ہی فوری طور پر اس کا اثر شروع ہو جاتا ہے۔ 20منٹ میں ہی بلڈشوگر کی سطح بہت ہائی ہو جاتی ہے۔ 40منٹ بعد سافٹ ڈرنکس میں موجود کیفین جسم میں سما جاتی ہے جو بلڈ پریشر کو بڑھا دیتی ہے?۔
    اس کے کچھ ہی وقت بعد جسم میں ڈوپمائن نامی کیمیکل بنتا ہے جو ایک طرح کا نشہ پیدا کرتا ہے۔ دھیرےے دھیرے سافٹ ڈرنکس کی ایڈکشن ہو جاتی ہے۔ اس کے 15منٹ بعد جسم کے لئے اہم کیلشیم ، میگنیشیم اور زنک پیشاب کے ذریعے جسم سے باہر نکل جاتے ہیں۔ ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے تھکاوٹ محسوس ہو نے لگتی ہے۔
    اگر کوئی شخص 350ملی لیٹر سافٹ ڈرنکس کی بوتل کا استعمال کرتا ہے تو اس میں اتنی زیادہ شکر ہوتی ہے جو ایک بالغ آدمی کی دن بھر کی ضرورت سے زیادہ ہو تی ہے۔
    فورٹ ہسپتال کی ڈاکٹر نیلو تلوار کے مطابق سافٹ ڈرنکس میںموجود کیرامل جسم کو انسولین کا مخالف بنا دیتا ہے۔
    امپیریل کالج لندن کی ریسرچ کے مطابق سافٹ ڈرنکس کی ہر 350ملی لیٹر کی بوتل کے استعمال کے ساتھ ٹائپ ۔ 2ڈائبیٹز ہونے کا خطرہ 20فیصد بڑھ جاتا ہے۔
    امریکی ہارٹ ایسوی ایشن کے ریسرچ کے مطابق دنیا میں ہر سال 1لاکھ 89ہزار لوگ سافٹ ڈرنکس کی وجہ سے مرتے ہیں۔
    کولمبیا یونیورسٹی کے میل مین اسکول آف پبلک ہیلتھ نے اپنے مطالعہ میں پایا کہ کولڈڈرنکس میں پایا جانے والا سوڈا بچوں میں جا رحیت اور توجہ مرکوز کرنے میں پریشانی جیسے مسائل پیدا کرتا ہے۔ باقاعدگی سے سافٹ ڈرنکس پینے والے بچے زیادہ لڑائی جھگڑا کرتے ہیں اورجلد ی بے قابو ہو جاتے ہیں۔
    سافٹ ڈرنکس میں غذائی اجزاءکی کمی ہوتی ہے۔ اس میں وٹامن اور معدنی نمک وغیرہ نہیں ہوتے ۔
    سافٹ ڈرنکس کا زیادہ استعمال ہمارے دانتوں اور ہڈیوں کو گلا تا ہے۔ ہڈیاں گلنے لگتی ہیں اور ان کا کیلشیم سیلز، ناڑیوں یا اعضاءمیں جمع ہونے لگتا ہے۔ گردے میں جمع ہو کر یہ پتھری کی وجہ بنتی ہے۔
    عام طور پر لوگ کھانا کھانے کے بعد سافٹ ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں۔ پیٹ میں موجود ہاضمہ اینجائموں کی سرگرمی 37ڈگری سیلسئس پر سب سے زیادہ ہوتی ہے جب کہ سافٹ ڈرنکس کا درجہ حرارت اس سے بہت کم ، زیرو ڈگری تک ہوتا ہے۔ اس وجہ سے ہاضمہ رس کا م نہیں کرپاتے اور کھانا ہضم نہیں ہوتا ہے۔ ایسی حالت میں کااس کا فمینٹیشن شروع ہو جاتاہے جس سے گیسیں اور زہریلے اشیاءبننے لگتے ہیں۔ آنتیں انہیں سوکھ کر خون میں پہنچا دیتی ہےں اور خون کے ساتھ جسم کے مختلف حصوں میں پہنچ کر یہ کئی قسم کی بیماری پیدا کرتے ہیں۔
    کاربن ڈائی آکسائیڈ جسم کو کافی نقصان پہنچاتی ہے۔ کچھ سال پہلے دہلی یونیورسٹی کا ایک طالب علم ایک مقابلہ میں سافٹ ڈرنکس کی 8بوتلیں ایک ساتھ پی گیا تھا جس سے اس کی موت ہوگئی۔ ڈاکٹروں نے موت کی وجہ سے اس کے خون میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ضرورت سے زیادہ مقدار ہونا بتایا تھا۔
    کچھ لوگوں کو کیمیکل ، رنگ اور خوشبو وغیرہ سے الرجی ہوتی ہے۔ ایسے میں سافٹ ڈرنکس میں موجود کیمیکل ، رنگ مہک ان کےلئے جان لیوا ہو سکتی ہے۔ اسی طرح سافٹ ڈرنکس کو طویل وقت تک پائیدار یا محفوظ رکھنے کے لئے اس میں پریز رویٹو ملائے جاتے ہیں جو صحت کے لئے اچھے نہیں ہوتے ۔
    کچھ لوگ نقلی سافٹ ڈرنکس بنانے اور فروحت کرنے کا کاروبار کرتے ہیں ۔ وہ مشہور کمپنیوں کی خالی بوتلوں میں جعلی یا ناقص مال بھر کر گاہکوں کی صحت اور جیب دونوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔

    [​IMG]
     
  2. muzafar ali
    Offline

    muzafar ali Regular Member
    • 28/33

    nice sharing
     
  3. Ab Ghafar Jamari
    Offline

    Ab Ghafar Jamari Newbi
    • 18/8

    بھت عمدہ کوشش ہے
     

Share This Page