1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

پیٹھ درد کو نظر انداز نہ کریں

Discussion in 'Health & Diet' started by IQBAL HASSAN, Jan 16, 2016.

  1. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Super Moderators

    پیٹھ درد کو نظر انداز نہ کریں


    پیٹھ کادرد ہمارے ہر قسم کے لطف کو ختم کر دیتا ہے ،پھر بھی ہم اس کو دوسری صورت میں لیتے ہیں۔ پیٹھ میں درد کا مرض یا دیگر تکلیفیں راتوں رات نہیں ہو جاتیں۔یہ بہت سے واقعات کی سیریز کا نتیجہ ہوتا ہے کیونکہ زیادہ تر چوٹیں ایک طویل وقت کے دوران واقع ہوتی ہیں۔ چاہے یہ سونے کی پوزیشن ہو ، وزن اٹھانے والے معاملات ہوں یا تناو? کی سطح سے جڑے معاملات کی وجہ سے ہوں۔ دنیا کی تقریباً 80فیصد آبادی کو زندگی کی کسی نہ کسی سطح پر پیٹھ درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ کوئی ایک مسئلہ ہو سکتا ہے یا بہت سے مسائل کا جوڑ بھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چاہے پیٹھ درد کے لئے بہت دوائیاں دستیاب ہیں لیکن لمبے عرصہ کے آرام کے لئے طرز زندگی میں تبدیلی ضروری ہے۔ جہاں تک پیٹھ درد کی بات ہے تو روز مرہ کی زندگی میں آسانی سے اپنا ئے جانے والے کچھ معیار اسے روکنے میں بہت مددگار ہوتے ہیں جیسے سیدھا بیٹھنا، باقاعدگی سے چلنا، وزن کم کرنا، بیلنس فوڈ اور ورزش سے متعلق کچھ خاص پوزیشنیں۔
    پیدل چلنا: باقاعدگی سے پیدل چلنا ہی پیٹھ کے درد کو روکنے کا سب سے موثر طریقہ ہے۔ آپ کے فٹ ویئر کا آپ کی پیٹھ پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔ لچکدار اور آرام دہ اور پرسکون فٹ ویئر بہت اہم ہیں کیونکہ وہ آپ کے پیروں کی حفاظت تو کرتے ہی ہیں ساتھ ہی جسم اور ریڑھ کی ہڈی کو ایک سیدھ میں رکھتے ہیں اور پٹھوں میں موچ یعنی کھینچاو? کو روکتے ہیں۔ اونچی ایڑی والے سینڈل زیادہ دیر تک پہننے سے پیٹھ کے نچلے حصے پر کھینچاو? یا موچ کا مسئلہ آسکتا ہے۔
    بڑا بیگ بڑا مسئلہ: سائز میں بہت بڑے ہینڈ بیگ ، لیپ ٹاپ بیگ اور ٹریول بیگ انتہائی آرام دہ اور پرسکون نظر آ سکتے ہیں لیکن اصل میں ان سے چوٹ لگنے کا امکان رہتا ہے۔ آپ کے بیگ آپ کے جسم کے وزن کے 10فیصد سے زیادہ وزن والے نہیں ہونے چاہئیں۔ بیگ کے دونوں پٹے استعمال کریں ۔ ایک ہی کندھے پر کھینچاو? نہ پڑنے دیں۔
    صحیح گدے کا انتخاب: اگر چہ آپ سوچ سکتے ہیں کہ سونے کے دوران چوٹ لگنا بالکل ناممکن ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ آپ کا بیڈیا گدا ایسی سوچ کو توڑتا ہے جب آپ سو رہے ہوں تو دن بھر کام کرنے والی ریڑھ کی ہڈی کو آرام کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ صحیح طریقے سے سوکر آپ اپنی پیٹھ کی حفاظت کر سکتے ہیں۔ نووا آرتھوپیڈک اینڈ سپائی اسپتال کے کنسلٹینٹ ڈاکٹر مندیپ سنگھ کہتے ہیں ? اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے بیڈ کے گدے کی فوم نہ تو زیادہ سخت ہو اور نہ ہی زیادہ نرم۔ یہ اونچائی میں 5 انچ سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔ چونکہ ہماری ریڑھ کی ہڈی کر وی ہوئی ہے اس لئے ہمیں فرش پر سونے یا انتہائی نرم گدے پر سونے جیسے متبادل نہیں چننے چاہئیں۔
    سیدھے چلیں: لوگ اکثر آگے کی طرف جھک کر بیٹھتے یا چلتے ہیں۔ اس پوزیشن سے ٹانگوں کے پچھلے نچلے حصے میں پٹھوں میں تناو? پیدا ہوتا ہے۔ یہ اہم ہے کہ آفس چیئر صحیح ہو اور آپ کی پیٹھ کی قدرتی کورز کو سپورٹ دیتی ہو ۔ بیٹھنے کی بجائے 20منٹ تک ادھر اُدھر گھومیں کیونکہ مسلسل بیٹھنے سے آپ کی ریڑھ کی ہڈی میں تناو? پیدا ہو سکتا ہے۔
    تمباکو نوشی چھوڑیں: ریسرچوں سے یہ پتہ چلا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد میں تمباکو نوش نہ کرنے والوں کے مقابلے پیٹھ درد کا خطرہ زیادہ رہتا ہے کیونکہ نیکوٹین ریڑھ کی ہڈی کی ڈسکس میں خون کے بہاو? کو متاثر کرتا ہے۔

    [​IMG]
     
  2. ٰبھت عمدہ کوشش ہے
     

Share This Page