1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

گرمیوں میں کچھ ٹھنڈے اور تازگی و فرحت بخش پ&#1

Discussion in 'Health & Diet' started by IQBAL HASSAN, Jan 16, 2016.

Share This Page

  1. IQBAL HASSAN
    Offline

    IQBAL HASSAN Designer
    • 83/98

    گرمیوں میں کچھ ٹھنڈے اور تازگی و فرحت بخش پھل



    تربوز: یہ نہ صرف آپ کو تازگی دینے والا ہے بلکہ آپ کو ہائیڈریٹیڈ بھی رکھتا ہے ۔ یہ صحت کے لئے بہت بڑھیا ہے کیونکہ اس میں سوزش سے لڑنے والےاینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں جو ڈائبیٹز، دل کی بیماریاں اور ایسی ہی کئی صحت سے متعلقہ مسائل کو بھی کم کرتا ہے۔ تربوز میں موجود پوٹاشیم ہمارے نروس سسٹم کو بہتر بنا نے میں معاون ہوتا ہے۔
    کیلا: یہ سوجن سے لڑتا ہے۔ اس میں قدرتی اینٹی بائیوٹک بھی ہیں اور یہ انتہائی پسینے کی وجہ سے جسم سے نکل گئے لیکویڈکو کنٹرول کرنے میں مود گار ہوتا ہے۔
    ٹماٹر : ٹماٹر میں صحت سے متعلق بہت صفات پائی جاتی ہیں۔ ریسرچ کے مطابق یہ ڈائبیٹز اور عارضہ قلب کے مسائل کو کم کرتا ہے۔ اس میں وٹامن سی، اے ، کے ، لائیکوپن ، ڈائٹری فائیر ، میگنیز ، فولیٹ ، میگنیشیم بھر پور مقدار میں پائے جاتے ہیں جو صحت کے لئے بہت بڑھیا ہوتے ہیں۔ گرمیوں کے لئے یہ ایک مثالی انتخاب ہے۔
    ڈی ہائیڈریشن : ہمارا جسم مسلسل پسینے ، پیشاب، اور سانسوں کے بھاپ کے ذریعے پانی گنواتا رہتا ہے۔ ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ بھر پور پانی پیا جائے ۔ ڈاکٹر وں کا کہنا ہے کہ ڈی ہائیڈریشن کا پتہ آپ کو تب چلتا ہے جب آپ کا منہ سو کھنے لگتا ہے اور آپ کا پیشاب گہرے پیلے رنگ کا ہوتا ہے ۔ ا سکی مخصوص علامات میں کمزوری ، دھڑکن تیز ہونا، کشمکش کی حالت، بیہوشی آنا اور پسینہ نہ آنا وغیرہ شامل ہیں۔
    روک تھام: ڈی ہائیڈریشن کے سنگین معاملے تب سامنے آتے ہیں جب آپ زیادہ تر گرم موسم میں باہر ہوتے ہیں یاکافی سخت جسمانی ورزش کرتے ہیں یا پھر دیگر سخت سرگرمیوں میں شامل ہوتے ہیں۔
    اس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈھیر سارا پانی پئیں۔ اہم بات یہ ہے کہ شراب کا استعمال بالکل نہ کریں کیونکہ یہ ڈائیوریٹک ہے اور آپ کے جسم سے لیکویڈز کو کم کر دیتی ہے۔ ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کا سب سے آسان اور بہترین علاج ہے ناریل پانی جو ایک قدرتی انتخاب ہے۔ اس میں سوڈیم جیسے کئی الیکٹرولائٹس موجود ہوتے ہیں جو پسینے کی وجہ سے جسم سے نکل جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بازار میں دستیاب سافٹ ڈرنکس میں ناریل پانی کے مقابلے میں کم سوڈیم ہوتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے ? قدرتی چیزوں کا استعمال بہت اچھا ہے کیونکہ بازار میں دستیاب کئی ڈرنکس میں شوگر بھر پور مقدار میں ہوتا ہے جس کے نتیجے میں مزید ڈی ہائیڈریشن ہوسکتی ہے? آرام کے لئے سایہ دار جگہ تلاش کرنا اور جتنی جلدی ممکن ہو سکے خود کو ڈی ہائیڈ ریٹ کرنے سے فٹ رکھنے میں کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
    کھیرا: کھیرا جیسے ٹھنڈا جل زیرہ صرف ایک کہاوت ہی نہیں ہے یہ آپ کی چمڑی کو تازہ دم تو رکھتا ہی ہے ساتھ ہی اس میں کاربوہائیڈریٹس اور کیلوریز بھی بہت کم ہوتی ہے۔

    [​IMG]
     
  2. muzafar ali
    Offline

    muzafar ali Legend
    • 28/33

    thanks for nice sharing
     
  3. Ab Ghafar Jamari
    Offline

    Ab Ghafar Jamari Champ
    • 18/8

    بھت عمدہ کوشش ہے
     

Share This Page