1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

ابن انشا

Discussion in 'Ibn E Insha' started by nizamuddin, Jan 18, 2016.

  1. nizamuddin

    nizamuddin Regular Member

    [​IMG]
    ابن انشاء

    آج 11 جنوری کا دن پاکستان کے معروف شاعر، ادیب، مزاح نگارابن انشاء کا یوم وفات ہے۔ابن انشاء شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک قدرتی مزاح نگار بھی تھے۔ انہوں نے جتنا زیادہ لکھا اتنا ہی اچھا بھی لکھا، موجودہ دور کے تمام مزاح نگار ان کو عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کی تحریروں میں مزاح میں سادگی و پرکاری اور شگفتگی و بے ساختگی قدم قدم پر نظر آتی ہے۔ ان کا اصلی نام شیر محمد خان تھا اور تخلص انشاء۔ آپ 15 جون1927 کو جالندھر کے ایک نواحی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ 1946ء میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے اور 1953ء میں کراچی یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ 1962ء میں نیشنل بک کونسل کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔ ٹوکیو بک ڈویلپمنٹ پروگرام کے وائس چیئرمین اور ایشین کو پبلی کیشن پروگرام ٹوکیو کی مرکزی مجلس ادارت کے رکن تھے، روزنامہ جنگ کراچی اور روزنامہ امروز لاہور کے ہفت روزہ ایڈیشنوں اور ہفت روزہ اخبار جہاں میں ہلکے فکاہیہ کالم لکھتے تھے۔ دو شعری مجموعے ’’چاند نگر‘‘ اور ’’اس بستی کے کوچے میں‘‘ شائع ہوچکے ہیں۔ 1960 میں چینی نظموں کا منظوم اردو ترجمہ (چینی نظمیں) شائع ہوا۔ یونیسکو کے مشیر کی حیثیت سے متعدد یورپی و ایشیائی ممالک کا دورہ کیا تھا جن کا احوال اپنے سفر ناموں ’’چلتے ہو چین چلو‘‘ ، ’’آوارہ گرد کی ڈائری‘‘ ، ’’دنیا گول ہے‘‘ اور ’’ابن بطوطہ کے تعاقب میں‘‘ اپنے مخصوص طنزیہ و فکاہیہ انداز میں تحریر کیا ۔ اس کے علاوہ ’’اردو کی آخری کتاب‘‘ اور ’’خمار گندم‘‘ ان کے فکاہیہ کالموں کے مجموعے ہیں۔ آپ کا انتقال 11 جنوری 1978ء کو ہوا۔
    مشہور کلام :
    ۔ آتی ہے پون جاتی ہے پون
    ۔ اک بار کہو تم میری ہو
    ۔ دروازہ کھلا رکھنا
    ۔ انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو
    ۔ کل چودھویں کی رات تھی
    ۔ عجب اک سانحہ سا ہوگیا ہے
     
  2. Ahsaaan

    Ahsaaan Senior Member

    nice sharing________
     
  3. kya kehna aapka
     
  4. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Super Moderators


    بہت اچھا لگا پڑھ کر
    بہت ہی عمدہ شیرینگ کی ھے اپ نے
    اچھی شیرینگ کے لیے اپ کا شکریہ

    [​IMG]

     
  5. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Super Moderators


    بہت اچھا لگا پڑھ کر
    بہت ہی عمدہ شیرینگ کی ھے اپ نے
    اچھی شیرینگ کے لیے اپ کا شکریہ

    [​IMG]

     

Share This Page