1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

ٹماٹر کے صحتی فوائد

Discussion in 'Health & Diet' started by IQBAL HASSAN, Jan 18, 2016.

  1. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Super Moderators

    ٹماٹر کے صحتی فوائد

    ٹماٹر ایک مشہور سبزی ہے جو دنیا کے ہر ملک میں پائی جاتی ہے۔ ٹماٹر کی دو قسمیں ہوتی ہیں میدانی اور پہاڑی ۔ میدانی علاقوں کا ٹماٹر گول اور پہاڑی علاقوں کا ٹماٹر لمبوترا ہوتا ہے۔ٹماٹر کو کھٹے بینگن بھی کہا جا تا ہے۔ اس کو پکا کر اور بغیر پکائے بکثرت کھایا جاتا ہے۔ یہ جتنا سرخ زیادہ ہوگا اتنا ہی پختہ ہوگا اور جس قدر کم ہوگا اس قدر پختگی بھی کم ہوگی۔ اسے دنیا بھر میں کچے سلاد کے طور پر بھی کھایا جاتا ہے۔ اس کے اجزا میں وٹامن اے سی ایچ فولاد اور نمکیات کافی مقدار میں شامل ہیں۔ اس کا مزاج سر دتر ہے۔ یہ وہ سبزی ہے جسے عام طور پر تنہا پکا کر نہیں کھایا جاتا۔ ا سکی میٹھی چٹنی بھی تیار کی جاتی ہے جسے ٹماٹو ٹوسوس کہتے ہیں جو گھر میں کھانے کے علاوہ ہوٹلوں اور ضیافتوں میں استعمال ہوتی ہے۔ ٹماٹر کے حسب ذیل فوائد ہیں:
    ٭ یہ بھوک لگاتا ہے اور کھانے کو ہضم کرتا ہے۔
    ٭ قبض کشا ہے
    ٭ اگر بچوں کے ہاتھ پاو?ں ٹیڑھے ہو جائیں تو ٹماٹر کا رس متواتر پلاتے رہنے سے جلد آرام آجاتا ہے۔
    ٭ خون کی کمی، یرقان ، ذیابیطس اور موٹاپے میں صبح خالی پیٹ منہ ایک بڑا لال ٹماٹر استعمال کرنے سے بہت فائدہ ہوتا یعنی ٹماٹر پھل کی شکل میں استعمال کیاجائے ۔
    ٭ ٹماٹر خون کو صاف کرتا ہے۔جسم کی خشکی کو دود کرتا ہے۔
    ٭ وہم اور وحشت کو ختم کرتا ہے۔
    ٭ قوت باہ کو بڑھاتا ہے۔
    ٭ طبیعت کو فرحت دیتا ہے۔
    ٭ گرمیوں میں اس کا استعمال گرمی اور حرارت کو ختم کر دیتا ہے۔ اس لئے اس کا گرمیوں میں زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
    ٭ گرم سبزیوں کی تاثیر بدلنے کےلئے اس میں ٹماٹر کا اضافہ کیا جاتا ہے جس سے ان کی گرمی زائل ہو جاتی ہے۔
    ٭ مریض اور کمزور افراد کے لئے ٹماٹر کا استعمال بے حد مفید ہے۔
    ٭ دانتوں کو مضبوط بنانے اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ٹماٹر کا استعمال بہت ضروری ہے۔
    ٭ ٹماٹر کے جوس میں وہ تمام اجزاءپائے جاتے ہیں جو بچوں کی پرورش کے لئے ضروری ہوتے ہیں ۔ اس لئے بچوں کو روزانہ صبح ایک ٹماٹر دھو کر کھلانا بہت مفید ہوتا ہے۔ ٹماٹر کا رس بچوں کی پرورش اور دانتوں کی حفاظت کرتا ہے۔ ان ماو?ں کے لئے ٹماٹر کھانا بے حد فائدہ مند ہوتا ہے جن کے بچے شیر خوار ہوتے ہیں۔ اس سے ماں کا خون صاف ہو جاتا ہے اور نتیجتاً اس کا اچھا اثر بچے کی صحت پر پڑتا ہے ۔ لہٰذا انہیں ہر صبح ٹماٹر ضرور کھانا چاہئے۔
    ٭ حاملہ خواتین کے لئے صبح صبح ایک ٹماٹر کا جوس بہت مفید ہے ۔ ا س سے ان کا معدہ درست کا م کرتا رہتا ہے اور قے اور متلی وغیرہ کی شکایت بھی دور ہو جاتی ہے۔
    ٭ ہمیشہ صحت مند رہنے کے لئے ضروری ہے کہ دوپہر کے کھانے کے ساتھ مولی، چقندر ، سلاد اور ٹماٹر کا استعمال ضرور کیا جائے۔
    ٭ کچا ٹماٹر کھانے کی صورت میں کچھ دیر پانی ہر گز نہیں پینا چاہئے تا کہ ٹماٹر میں موجود تیزابی مادے معدے میں بغیر پانی پئے اپنا کام بخوبی سر انجام دے سکیں ۔
    لیکن تب دق کے مریضوں کے لئے ٹماٹر مفید نہیں ہے۔

    [​IMG]
     
  2. کیا بات ہے بہائی بھت عمدہ
     
  3. Sadia Naz

    Sadia Naz Banned

    wah kiya bat he
     
  4. Rania

    Rania VIP Member

    Nice sharing
     
  5. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

Share This Page