1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

زیادہ پانی پینے کے فوائد

Discussion in 'Health & Diet' started by IQBAL HASSAN, Jan 18, 2016.

  1. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Super Moderators

    زیادہ پانی پینے کے فوائد


    اگرچہ ہم سب جانتے ہیں کہ پانی ہماری بنیادی صحت کے لئے ضروری ہے پھر بھی ہم میں سے زیادہ تر پانی کی روزانہ خوراک یعنی 1سے 2لیٹر کا استعمال نہیں کرتے۔ پانی چونکہ سادہ ہوتا ہے اور ایک خاص طے شدہ پوائنٹ کے بعد تھوڑا بے رنگ لگنے لگتا ہے لیکن تھوڑی سی خواہش اور پیش رفت سے آپ روزانہ پانی پینے کی مقدار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس ضمن میں ذیل میںکچھ مفید مشورے پیش کیے جارہے ہیں۔
    اول یہ کہ صبح جیسے ہی جاگیں تو ایک گلاس پانی ضرور پئیں۔ کافی، چائے یا دودھ جو بھی آپ پسند کرتے ہیںضرور پئیں لیکن ان کے کچھ دیر بعد پانی بھی پئیں۔ یہ خو شنما احساس دلانے کے ساتھ ہی آپ کے ہاضمے کے نظام کو ایک بڑھیا شروعات دیتا ہے۔
    پانی کی بوتل کو اپنا مستقل رفیق بنائیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ گھر میں ہیں یا آفس میں۔ پانی کی چسکیاں لیتے رہیں۔ اس سے پانی پینا زیادہ ? ایپلی ? ہوگا۔ گلاس اگر فینسی ہو تو پانی پینے کا لطف دوبالا ہو جائے گا۔پانی کو زیادہ خوش ذائقہ اور صحت افزا بنا نے کے لیے اپنی پسند کی خوشبویات اس میں ڈالیں اور ذائقہ کا لطف اٹھائیں۔ پانی میں آدھا لیموں نچوڑیں، کرش کر کے کچھ بیریز ڈالیں ، پودینے کے کچھ پتے اور پھل کے ٹکڑے ٹکڑے ڈالیں۔ پانی کو مزیدار بنا نے بہت سے متبادل ہیں۔
    پانی پیتے وقت کچھ فن کرنے کو شش کریں۔ مثال کے طور پر اپنے کسی ساتھی ملازم دوست یا لائف پارنٹر کے ساتھ شرط کریں کہ کون زیادہ پانی پیتا ہے روزانہ اس مقدار کو بڑھاتے ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی کام کی جگہ پر اپنے ساتھی ملازموں اور دوستوں کے ساتھ چھوٹی چھوٹی بریکس لیتے رہیں ۔ اسے ہی ایک صحتمند، رشتہ کہتے ہیں۔
    اگر مسلسل وقفوں پر پانی پینا بھولنے کی آپ کی عادت ہے تو اپنے موبائل فون پر ریمائنڈرسیٹ کریں۔ اپنے دوستوں ، اہل خانہ اور ساتھی ملازموں کو بھی یاد دلانے کےلئے کہنا ایک اچھا خیال ہے۔

    [​IMG]
     
    PakArt likes this.
  2. کیا بات ہے بہائی بھت عمدہ
     
  3. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

Share This Page