1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

بھرپور اورپرسکون نیند کے لیے خاص غذائیں

Discussion in 'Health & Diet' started by IQBAL HASSAN, Jan 18, 2016.

  1. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Super Moderators

    بھرپور اورپرسکون نیند کے لیے خاص غذائیں


    آج کل تمام عمر کے لوگوں میں نیند کی کمی ایک بہت ہی عام مسئلہ بن چکی ہے ۔ نیند کے لئے گولیاں لینا بہت خطرناک ہے ۔ اس کے لیے کچھ قدرتی اور صحت مندانہ چیزوں کا استعمال کیا جائے ۔اپنی ڈائٹ میں کچھ چھوٹی چھوٹی تبدیلی کرتے ہوئے آپ بڑھیا نیند لے سکتے ہیں۔ آئےے! کچھ ایسے کھانوں کا ذکر کرتے ہیں جو جلد ، بہتر اور پرسکون نیند میں مددگار ہوتے ہیں۔
    گرم دودھ
    گرم دودھ کا ایک گلاس بہت ہی حیرت انگیز کام کرتا ہے۔ مطالعہ ہے کہ کاربوہائیڈریٹ بھر پور کھانے جیسے اوٹ میل ، گرینوالا ٹوسٹ کے ساتھ دودھ کا استعمال یہ زیادہ موثر بنا دیتا ہے۔ دودھ میں کیلشیم اور دیگر منرلزبھی بھر پور ہوتے ہیں جو آرام دینے والا اثر چھوڑ نے کے لئے جانے جاتے ہیں۔
    چیری
    صبح کے وقت چیری کا جوس پینے سے نیند لینے میں بہت مدد ملتی ہے کیونکہ اس میں میلاٹونن کی بھر پور مقدار موجود ہوتی ہے جو جسم کے ندرا اور توانائی سائیکل کو کنٹرول کرنے میں کافی مددگار ہوتا ہے۔ انگور ایک دوسرا پھل ہے جس میں میلاٹونن کی علی سطح پائی جاتی ہے۔
    سیریل ایک کٹوری کم شوگر والی ہول گرین سیریل کا استعمال ایک اچھا خیال ہے۔ پیچیدہ کار بوہائیڈ ریٹ سے بھر پور کھانے بلڈسرکولیشن میں ٹرپٹوفین کی مقدار بڑھا دیتے ہیں جس سے آپ کو نیند لینے میں بہت مدد ملتی ہے۔
    شہد
    شہد میں گلوکوز بھر پور پایا جاتا ہے جو آپ کے دماغ کو اورینکسن کو بند کرنے کے لئے کہتا ہے ۔ اورینکسن ایک ایسا کیمکل ہے جو چوکنے پن میں آضافہ کرتا ہے۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ شہد کا زیادہ مقدار میں استعمال نہ کیا جائے۔ صر ف ایک چھوٹا چمچ شہد ایک رات کی بڑھیا نیند کے لئے کافی ہے۔
    شکر قندی
    شکرقندی میں پوٹاشیم اور پیچیدہ پروٹینس ضرورت سے زیادہ مقدار میں موجود ہوتے ہیں اس کے استعمال سے پٹھوں کو آرام ملتا ہے اور نیند کا احساس بیدار ہوتا ہے۔ ان کا روزانہ استعمال کرنے سے اچھی نیند آتی ہے۔
    بادام
    باداموں میں میگنیشیم زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہ نیند اور پٹھوں کے آرام کو بڑھاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ ان پروٹینز کی سپلائی بھی کرتے ہیں جو نیند کے دوران بلڈشوگر کی سطح کو مستحکم کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔ یہ الرٹ ایڈرینا لین سائیکل سے ? ریسٹ اینڈ ڈائجیسٹ? سا ئیکل کی طرف لے جاکر آپ کی نیند کو بڑھیا بناتے ہیں۔
    کیلے
    کیلوں میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو پٹھوں کو آرام دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان میں وٹامن بی ۔ 6بھی بھر پور مقدار میں موجود ہوتا ہے جو جسم میں میلا ٹونن کی سطح میں اضافہ اور اس طرح سنگین نیند نہ آنے کا علاج کرنے میں مددگار ہوتاہے۔

    [​IMG]
     
  2. کیا بات ہے بہائی بھت عمدہ
     

Share This Page