1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

محسن نقوی

Discussion in 'Mohsin Naqvi' started by nizamuddin, Jan 19, 2016.

  1. nizamuddin

    nizamuddin Well Wishir

    [​IMG]
    محسن نقوی


    دلوں کو چھو لینے والی شاعری کے تخلیق کار محسن نقوی کا اصل نام سید غلام عباس نقوی تھا اور وہ 5 مئی 1947 کو محلہ سادات ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے اردو میں ایم اے کیا اور کم و بیش اسی زمانے میں ان کی شاعری اور ذاکری کا آغاز ہوا۔ محسن نقوی کا شمار اردو کے خوش گو شعرا میں ہوتا ہے ان کے شعری مجموعوں میں ’’بندقبا‘‘، ’’ردائے خواب‘‘، ’’برگ صحرا‘‘، ’’موج ادراک‘‘، ’’ریزہ حرف‘‘، ’’عذاب دید‘‘، ’’طلوع اشک‘‘، رخت شب‘‘، ’’فرات فکر‘‘، ’’خیمہ جاں‘‘ اور ’’میرا نوحہ انہی گلیوں کی ہوا لکھے گی‘‘ شامل ہے۔ 1994ء میں حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے’’ حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
    اردو غزل کو ہر عصر کے شعرا نے نیا رنگ اور نئے رجحانات عطا کیے۔ محسن نقوی کا شمار بھی انہی شعرا میں ہوتا ہے جہنوں نے غزل کی کلاسیکی اٹھان کا دامن تو نہیں چھوڑا تاہم اسے نئی شگفتگی عطا کی۔ محسن نقوی کے کلام میں صرف موضوعات کا تنوع ہی موجود نہیں بلکہ زندگی کی تمام کیفیتوں کو انہوں نے جدید طرز احساس عطا کیا۔ محسن نقوی کی شاعری کا ایک بڑا حصہ اہل بیت سے منسوب ہے۔ محسن نقوی نے شاعری کا آغاز زمانہ طالب علمی سے کیا ان کا سب سے اہم حوالہ تو شاعری ہے لیکن ان کی شخصیت کی اور بھی بہت سی جہتیں ہیں۔
    ان کا ایک شعر ملاحظہ ہو:

    یہ دل یہ پاگل دل مرا کیوں بجھ گیا آوارگی
    اس شہر میں اک دشت تھا وہ کیا ہوا آوارگی

    15 جنوری 1996 کو اردو کے ممتاز شاعر اور ذاکر اہل بیت محسن نقوی لاہور میں دہشت گردی کا نشانہ بنے۔
     
  2. Ab Ghafar Jamari

    Ab Ghafar Jamari Senior Member

    بھت خوب شاندار
     
  3. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Management



    بہت ہی عمدہ
    بہت ہی مزیدار
    مزید اچھی شیرینگ کا انتیظار رھے گا ۔

    [​IMG]
     
  4. Rania

    Rania VIP Member

    بہت ہی زبردست
     
  5. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Thanks for Sharing
     
  6. Aqibimtiaz786

    Aqibimtiaz786 mr.anjaan

    Bht Khoooob Share Krne Ka Shukriya.........
     
  7. Moona

    Moona Moderator

    اچھا انتخاب
    ہمارے ساتھ شیئر کرنے کا شکریہ
     

Share This Page