1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ No-15

Discussion in 'History aur Waqiat' started by IQBAL HASSAN, Jan 22, 2016.

Share This Page

  1. IQBAL HASSAN
    Offline

    IQBAL HASSAN Designer
    • 83/98


    حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ No-15


    حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رسالت اور معجزات:۔
    =================================

    کوہِ طور پر اللہ پاک نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو بتایا کہ قیامت یقینا" قائم ہونے والی ہے تاکہ ہر شخص کو وہ بدلہ دیا جاۓ جو اس نے کوشش کی ہو۔ اور ان لوگوں سے الگ رہنے کی ہدایت فرمائی جو اپنے مالک کے نافرنوں میں سے ہوں۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ پاک سے درخواست کی کہ آپکو ایسی واضح نشانی عطا فرمائی جاۓ جس سے اہلِ مصر کے سامنے آپکی صداقت واضح ہو جاۓ۔ اللہ پاک نے فرمایا:
    "اے موسیٰ! تیرے دائیں ہاتھ میں کیا ہے؟" (طہٰ،۱۷)
    جواب دیا:
    "یہ میری لاٹھی ہے جس پر میں ٹیک لگاتا ہوں اور جس سے میں اپنی بکریوں کے لئے پتے جھاڑ لیا کرتا ہوں، اس میں مجھے اور بھی بہت فائدے ہیں۔" (طہٰ،۱۸)
    یعنی یہ وہی لاٹھی ہے جسے میں اچھی طرح پہچانتا ہوں تو اللہ پاک نے فرمایا:
    "اے موسیٰ! اسے نیچے ڈال دے، چنانچہ ان کے ڈالتے ہی وہ سانپ بن کر دوڑنے لگی۔" (طہٰ، ۱۹،۲۰)
    ایک اور آیت میں ارشاد ہے:
    "ااور یہ کہ اپنا عصا پھینک دے۔ پھر جب اسے دیکھا کہ وہ سانپ کیطرح پھنپھنا رہا ہے تو پیٹھ پھیر کر واپس ہو گئے اور مڑ کر رخ بھی نہ کیا۔" (القصص، ۳۱)
    یعنی وہ لاٹھی ایک بہت بڑا سانپ بن گئی، جسکی جسامت بہت بڑی تھی اور بڑے بڑے دانت تھے۔ اسکے باوجود اسکی حرکت تیز رفتار پتلے سانپ کی طرح تھی۔ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اسے دیکھا تو پیٹھ پھیر کر بھاگے کیونکہ یہی انسانی فطرت کا تقاضا تھا اور پیثھے مڑ کر نہ دیکھا۔ اس وقت اللہ تعالیٰ نے آواز دے کر فرمایا:
    "اے موسیٰ! آگے آ، ڈر مت، یقینا" تو (ہر طرح) امن والا ہے۔"
    جب آپؑ واپس آۓ تو اللہ پاک نے حکم دیا:
    " بے خوف ہو کر اسے پکڑ لے، ہم اسے اسکی پہلی صورت میں دوبارہ لے آئیں گے۔" (طہٰ، ۲۱)
    آپکو سخت خوف محسوس ہوا۔ آپ نے اپنا ہاتھ قمیص کی آستین میں ڈالا اور کپڑے میں لپیٹ کر اسکے منہ کے درمیان رکھا۔ اہل کتاب کہتے ہیں کہ آپؑ نے اسکی دم پکڑ لی۔ جب اسے اچھی طرح پکڑ لیا، تو وہ پہلے کیطرح دو شاخوں والا عصا بن گیا۔
    پھر اللہ پاک نے حکم دیا:
    "اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈال۔ وہ سفید چمکیلا نکلے گا بغیر کسی عیب کے، یہ نو نشانیوں میں سے ہے، (ان کے ساتھ) فرعون اور اسکی قوم کی طرف جا۔ یقینا" وہ نافرمانوں کا گروہ ہے۔" (النمل، ۱۲)
    عصا اور ہاتھ کے معجزے کیطرف اس آیت میں بھی اشارہ ہے: " پس وہ دونوں معجزے تیرے لئے تیرے رب کیطرف سے ہیں، فرعون اور اسکے درباریوں کی طرف۔" ( القصص ۳۲)
    ان دونوں کے علاوہ سات نشانیاں اور تھیں یعنی کل نو نشانیاں تھیں جنکا ذکر اللہ پاک نے ان الفاظ میں فرمایا:
    " اور ہم نے موسیٰ کو نو کھلی نشانیاں دیں۔ سو بنی اسرائیل سے دریافت کر لو۔ جب وہ ان کے پاس آۓ تو فرعون نے ان سے کہا کہ اے موسیٰ، میں خیال کرتا ہوں کہ تم پر جادو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تم یہ جانتے ہو کہ آسمان اور زمین کے پروردگار کے سوا انکو کسی نے نازل نہیں کیا (اور وہ بھی تم لوگوں کے) سمجھانے کو۔ اور اے فرعون! میں خیال کرتا ہوں کہ تم ہلاک ہو جاؤ گے۔" (بنی اسرائیل،۱۰۱۔۱۰۲ )
    سورہ الاعراف مین انکی تفصیل اسطرح مذکور ہے:
    " اور ہم نے فرعونیوں کو قحط اور پھلوں کے نقصان میں پکڑا تاکہ نصیحت حاصل کریں۔ سو جب انکو آسائش حاصل ہوتی تو کہتے کہ ہم اسکے مستحق ہیں اور اگر سختی پہنچتی تو موسیٰ اور ان کے رفیقوں کی بدشگونی بتاتے۔ دیکھو ان کی بدشگونی اللہ کے ہاں (مقدر) ہے لیکن ان میں اکثر نہیں جانتے۔ اور کہنے لگے کہ تم ہمارے پاس (خواہ) کوئی بھی نشانی لے آؤ تاکہ اس سے ہم پر جادو کرو، مگر ہم تم پر ایمان لانے والے نہیں۔ سو ہم نے ان پر طوفان اور ٹڈیاں اور جوئیں اور مینڈک اور خون، کتنی کھلی ہوئی نشانیاں بھیجیں مگر وہ تکبر ہی کرتے رہے اور وہ لوگ تھے ہی مجرم۔" ( الاعراف، ۱۳۰۔۱۳۳)

    ۔۔ بحوالہ قصص الانبیاء

    [​IMG]
     
  2. Ab Ghafar Jamari
    Offline

    Ab Ghafar Jamari Champ
    • 18/8

  3. siraj jan
    Offline

    siraj jan Regular Member
    • 1/8

  4. mudasar
    Offline

    mudasar Lover
    • 6/8

  5. nizamuddin
    Offline

    nizamuddin Regular Member
    • 18/8

    سبحان اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زبردست شیئرنگ
     
  6. Ahsaaan
    Offline

    Ahsaaan Senior Member
    • 48/49

    اچھی شئرنگ ہے
    جزاک اللہ
     

Share This Page