1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

محبت کا پوسٹ مارٹم?

Discussion in 'Tanz o Mzaah' started by nizamuddin, Jan 30, 2016.

  1. nizamuddin

    nizamuddin Well Wishir

    کون ہے جو پیار نہیں کرتا مگر کسی کو نہیں معلوم کہ اس کا مفہوم اور مقصود کیا ہے؟ ہر شخص اپنے طور پر اس کی تشریح کرتا ہے۔ کسی نے شیریں سے پیار کیا تو کسی نے شیریں کے نام پر اس کے باپ کی دولت پر نظر جمائی، کون زندہ رہ گیا، یہ سب جانتے ہیں۔
    محبت کے بارے میں لوگ طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں۔ بہت سوں کا کہنا ہے کہ محبت وہ بیماری ہے جو شادی کا کڑوا گھونٹ پینے ہی سے ختم ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں دل لگانے کا مشورہ بہت ہی چھوٹی عمر میں مل جاتا ہے۔ بزرگ کہتے ہیں۔
    ??بیٹا دل لگا کر پڑھا کرو۔??
    دل لگانے کے بعد بھی کوئی پڑھ سکا ہے؟ جو لوگ انگریزی پڑھتے، لکھتے اور بولتے ہیں وہ اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ محبت کرنا کسی گڑھے میں گرنے جیسا ہے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو پھر انگریزی میں محبت کرنے کے لئے ?Falling in Love? کی اصطلاح کیوں استعمال کی جاتی ہے؟
    محبت چونکہ انسان کو کچل کر اس کا کچومر نکال دیتی ہے اس لئے انگریزی میں کسی کے لئے بے پناہ پیار کا اظہار کرنے کے لئے ?Crush? کا لفظ بھی استعمال ہوتا ہے۔ جیسے گنے کو کرش کرکے جوس نکالا جاتا ہے۔ کسی کا دعویٰ ہے کہ اگر محبت کو ہٹادو تو یہ دنیا مقبرے جیسی دکھائی دے گی۔ ہم یہ کہتے ہیں کہ محبت کے ہاتھوں کتنے مزار بنے ہیں، اس پر بھی کسی نے غور کیا؟
    کہتے ہیں کہ محبت کرنے کے بعد کسی چیز کی خواہش نہیں رہتی، کوئی اور خواہش کرنے کے قابل ہی کب رہتے ہیں؟

    (??محبت کا پوسٹ مارٹم?? از ایم ابراہیم سے اقتباس)​
     
  2. usama

    usama Regular Member

    Share krnay ka shukriya....
     
  3. Admin

    Admin Adviser Staff Member

    Bahot Khoob Very Nice ..........
     
  4. mudasar

    mudasar Lover

    very nice boht kabob
     
  5. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Management


    بہت ہی عمدہ
    بہت ہی مزیدار
    مزید اچھی شیرینگ کا انتیظار رھے گا ۔

     
  6. naponnamja

    naponnamja Champ

Share This Page