1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

شادی میں رقص کا انجام _________!!

Discussion in 'History aur Waqiat' started by Azeem007, Feb 2, 2016.

  1. Azeem007

    Azeem007 Mobile Expert

    میں شادی کی مخفلوں میں شریک ہونے کی بڑی شوقین تھی جبکہ میرا شوہر بڑا دیندار تھا،وہ ہمیشہ مجھے اختلاط سےبچنے کی تائید کرتاتھا۔ایک روز میں شادی کی محفل میں گئی محفل میں شریک عورتیں رقص کررہی تھیں۔مجھے بھی جوش آیا میں بھی اپنا برقع اتار کر ناچ گانے میں شریک ہوگئی..
    ایک روز میرے شوہر نے کسی خلیجی ملک کا سفر کیا، وہاں کسی دفتر میں نوجوانوں کےمابین اختلاف ہوگیا کہ خلیجی ممالک میں سب سے خوبصورت لڑکی کون سی ہے؟
    ایک نوجوان فوراَ اٹھا ایک ویڈیو کیسٹ لاکر حاضرکردی جسے اس نے میرے ملک کے کسی آدمی سے چوری چھپے بھاری قیمت دے کر خریدا تھا۔اس کیسٹ میں شادی کی اس محفل کی ویڈیو تھی جس میں میں نے بھی شرکت کی تھی ۔جب نوجوان نے کیسٹ لگائی تو وہ منظر دیکھ کر میرے شوہر کے پاؤں سے زمین کھسک گئی جس میں میں رقص کرہی تھی..میرا شوہر اندر ہی اندر آگ بگولا ہورہاتھا،اس کی آتش غیظ و غضب تیز سے تیز تر ہورہی تھی ۔وہ فوراَ سفر کے دیگر کاموں کو ملتوی کرکے واپس اپنے وطن آگیا...
    گھر پہنچ تو میرے اور اس کے درمیان زبردست جنگ چھڑ گئی اور میرا انجام بھی وہی ہوا جو کسی عورت کےلئےسب سے تکلیف دہ ہوتا ہے۔اب میں مطلقہ ہوں میری زندگی عذاب سے گزر رہی ہے۔شقاوت وبدبختی نے مجھے رسوائی و بدنامی سے دوچار کردیا اب میں اکیلے زندگی کے کٹھن منازل طے کررہی ہوں۔
    میرے مسلمان بہن بھائیو!آج ہمارے ہاں بھی اس طرح کا رواج ہے۔اگر کسی کے گھر شادی ہوتی ہے تو نوجوان لڑکیاں گانے گاتی ہیں اور ڈانس کرتی ہیں(پھر ویڈیو بھی بنتی ہے،کئی لوگ موبائلوں سے ویڈیو بنا کر پھر انٹرنیٹ پر چڑھادیتے ہیں جس سے ویڈیو ساری دنیا میں پہنچ جاتی ہے)...
    ایسی بہنوں کو اللہ تعالی سے توبہ کرنی چاہیے اللہ ہمیں بھی برے کاموں اور شیطان کے شر سے محفوظ رکھے۔آمین
    "بحوالہ سنہری کرنیں"
    یہ تو ایک بہن کی نادانستگی میں کی گئی غلطی کا برا انجام ہوا، لیکن آج ایسی بہت سی مسلمان بہنیں ، بیٹیاں ، بیویاں ہیں جو جان بوجھ کر اپنی تصویریں اور ویڈیو فیس بک پر شئیر کرتی ہیں، اپنی ٹائم لائن پر یا پروفائل پر تصویریں لگاتی ہیں، ان کو لمحہ بھر کے لئے بھی یہ خیال نہیں آتا کہ صرف چند تعریفی وتوصیفی کومنٹ کے بدلے میں وہ اللّٰہ کی نافرمانی کرتے ہوئے کتنی گنہگار ہورہی ہیں،
    بیشک آپ نے اپنی تصویر فرینڈز کیساتھ بھی شئیر کی تب بھی انجانے میں وہ تصویر لائک اور کومنٹ کی وجہ سے فرینڈز کے فرینڈز میں بھی چلی جاتی ہے... ذرا سوچئے کے جانے انجانے میں آپ کہیں خود اپنے لئے کوئی پریشانی یا مصیبت کا سامان تو تیار نہیں کررہی ہیں...؟
    اللّٰہ تمام مسلمان عورتوں کو اپنی عزت کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین... ​
     
  2. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Super Moderators


    ماشااللہ
    جزاک اللہ خیر
    اچھی بات دوسروں تک پہنچانا بھی نیکی ہے

     
  3. BlackSoul

    BlackSoul Guest

  4. naponnamja

    naponnamja Superior Member

Share This Page