1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

ایک بوڑھے کی اللہ سے پہلی التجا

Discussion in 'History aur Waqiat' started by Azeem007, Feb 2, 2016.

  1. Azeem007

    Azeem007 Mobile Expert

    ایک بوڑھے کی اللہ سے پہلی التجا

    حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں ایک شخص تھا جو خوش الحان تھا۔
    وہ مختلف محفلوں میں اشعار وغیرہ سنا کر )گانا نہیں( کچھ پیسے کما یا کرتا تھا۔ وہ شخص بوڑھا ہو گیا۔ آواز بیٹھ گئ۔ کمائی کا ذریعہ ختم ہو گیا۔ نوبت فاقوں پر پہنچ گئی۔
    ایک دن بھوک کے عالم میں جنت البقیع کے قبرستان میں ایک درخت کے سائے تلے بیٹھ گیا
    اور اللہ سے باتیں کرنے لگا۔ ?اے اللہ جب تک جوان تھا۔ آواز ساتھ دیتی تھی۔ کماتا تھا اور کھاتا تھا۔
    اب آواز بیٹھ گئی ہے۔ بھوک لگی ہے ۔
    پہلی بار تیرے در پہ آیا ہوں۔ مایوس نہ لوٹانا۔?
    حضرت عمر رضی اللہ تعالی مسجد نبوی کے صحن میں سوئے ہوئے تھے۔ خواب میں آواز آئی
    ?اٹھ میرا ایک بندہ جنت البقیع میں مجھے پکار رہا ہے۔ اس کی مددکر۔?
    حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ ننگے پاوں بھاگتے ہوئے گئے۔
    اس بوڑھے نے جب حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ کو آتے دیکھا تو اٹھ کر بھاگا کہ شاید مجھے مارنے آرہے ہیں۔
    حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی نے فرمایا۔ ?مت بھاگ میں خود نہیں آیا بلکہ بھیجا گیا ہوں۔?
    بوڑھے نے پوچھا کس نے بھیجا ہے۔
    حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ نے فرمایا ? اسی ذات نے بھیجا ہے جس کو پکار رہے تھے?
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اس بوڑھے نے زندگی میں پہلی بار اللہ کو پکارا اور پکارا بھی تو روٹی کیلئے ۔
    لیکن اللہ نے اپنے بندے کو مایوس نہ کیا۔
    اللہ سے مایوس نہ ہونا چاہیے۔
    علماء بتاتے ہیں کہ دعا کے قبول ہونے کیلئے مضطرب ہونا شرط ہے۔ دل سے اللہ کو پکاریئے۔
    وہ ضرور پہنچے گا۔
    صرف ہاتھ اٹھا لینا اور خیال کا کہیں اور بھٹک رہا ہونا دعا کی شرط کے خلاف ہے​
     
  2. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Super Moderators

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!


    :hhpyy:JAZZAK ALLAH KHAIR:hhpyy:

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

     
  3. BlackSoul

    BlackSoul Guest

  4. naponnamja

    naponnamja Superior Member

Share This Page