1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

میرا کچھ سامان تمہارے پاس پڑا ہے

Discussion in 'Urdu Shair or Qita' started by Admin, Jun 22, 2016.

  1. Admin

    Admin Cruise Member Staff Member

    میرا کچھ سامان تمہارے پاس پڑا ہے
    ساون کے کچھ بھیگے بھیگے دن رکھے ہیں
    اور میرے اک خط میں لپٹی رات پڑی ہے
    وہ رات بجھا دو میرا وہ سامان لوٹا دو۔۔
    پت جھڑ ہے کچھ ۔۔ ہے ناں ۔۔
    پت جھڑ میں کچھ پتوں کے گرنے کی آہٹ
    کانوں میں اک بار پہن کے لوٹ آئی تھی
    پت جھڑ کی وہ شاخ ابھی تک کانپ رہی ہے
    وہ شاخ گرا دو میرا وہ سامان لوٹا دو۔۔
    ایک اکیلی چھتری میں جب آدھے آدھے بھیگ رہے تھے
    آدھے سوکھے آدھے گیلے ۔۔
    سوکھا تو میں لے آئی تھی۔۔
    گیلا من شاید بستر کے پاس پڑا ہو۔۔
    وہ بھجوا دو میرا وہ سامان لوٹا دو۔۔
    ایک سو سولہ چاند کی راتیں
    ایک تمہارے کاندھے کا تل۔۔
    گیلی مہندی کی خوشبو جھوٹ موٹ کے شکوے
    کچھ جھوٹ موٹ کے وعدے بھی سب یاد کرا دو
    سب بھجوا دو میرا وہ سامان لوٹا دو۔۔
    ایک اجازت دے دو بس
    جب اس کو دفناؤں گی میں بھی وہیں سو جاؤں گی۔۔
     
  2. BlackSoul

    BlackSoul Guest

    [​IMG]
    [​IMG]
    آپکی مزید پوسٹ کا انتظا ر رہے گا۔
     

Share This Page