1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

رمضان المبارک کی آمد پر خوشخبر

Discussion in 'General Topics Of Islam' started by BlackSoul, Jun 22, 2016.

  1. BlackSoul

    BlackSoul Guest


    رمضان المبارک کی آمد پر خوشخبری

    حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اس کی عظمت وشان آشکار کی ہے، آمد رمضان سے پہلے اس کے فضائل سے متعلق خطبے ارشاد فرمائے ہیں، استقبال رمضان سے متعلق بنیادی طورپر تین روایتیں ہیں ، جواستقبال رمضان کے عنوان پر تین بلیغ خطبوں کی حیثیت رکھتی ہیں ، ماہ رمضان کی آمد سے پہلے حضور صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام علیہم الرضوان کو اس کی آمد کی خوشخبری سناتے ۔ جیساکہ مسند امام احمد میں حدیث پاک ہے : عَنْ اَبِی ہُرَیْرَۃَ قَال قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صلی اللہ علیہ وسلم یُبَشِّرُ اَصْحَابَہُ قَدْ جَاءَکُمْ شَہْرُ رَمَضَانَ شَہْرٌ مُبَارَکٌ افْتَرَضَ اللَّہُ عَلَیْکُمْ صِیَامَہُ یُفْتَحُ فِیہِ اَبْوَابُ الْجَنَّۃِ وَیُغْلَقُ فِیہِ اَبْوَابُ الْجَحِیمِ وَتُغَلُّ فِیہِ الشَّیَاطِینُ فِیہِ لَیْلَۃٌ خَیْرٌ مِنْ اَلْفِ شَہْرٍ مَنْ حُرِمَ خَیْرَہَا فَقَدْ حُرِمَ . ترجمہ: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ?آپ نے فرمایا:حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو خوشخبری سناتے ہوئے ارشادفرمایا:تمہارے پاس ماہ رمضان کی آمد آمد ہے، یہ ایک برکت والامہینہ ہے ۔ اللہ تعالی نے تم پر اس کے روزے فرض کئے ہیں ، اس میں جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں ، دوزخ کے دروازے بند کئے جاتے ہیں اور شیاطین کو قید کیا جاتاہے ، اس مہینہ میں ایک رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے ، جو شخص اُس رات کی بھلائی سے محروم رہا تو حقیقت میں وہ محروم رہ گیا۔ (مسند امام احمد،مسند ابوہریرۃ،حدیث نمبر:9227)
     
  2. FahadIqbal25

    FahadIqbal25 Well Wishir

    nice thanks for sharing
     

Share This Page