1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

وٹامنز سے جلد

Discussion in 'Health & Diet' started by Sadia Naz, Jun 27, 2016.

  1. Sadia Naz

    Sadia Naz Banned

    وٹامنز سے جلد کی خوبصورتی بڑھائیں

    جلد کے ماہرین کا خیال ہے کہ جلد پر سب سے زیادہ اثر ڈالتے ہیں وٹامنز ، وٹامنز کی کمی میں جلد بے جان ،بنا نور کے ، روکھی ، دھبے دار اور آئلی ہو سکتی ہے۔ اس لئے صحت مند اور خوبصورت چمڑی کے لئےمختلف قسم کے وٹامنز با لخصوص وٹامن اے ، ای، سی اور ڈی ضروری ہے۔ وٹامن ای اور سی تو اینٹی آکسیڈینٹس کی عام شکل ہیں جو جلد کو فری ریڈ یکلز سے تحفظ دیتے ہیں۔ فری ریڈیکلز آلودگی ، دھوئیں ، سورج کی کرنوں کے ذریعے چمڑی سیلز کو نقصان پہنچاتے ہیں اور جلد پرجھر یاں پڑ جاتی ہیں۔ وٹامن اے سورج کی الٹراوائلٹ کرنوں سے چمڑی کو محفوظ رکھتا ہے اور وٹامن سی چمڑی کے زخموں کو بھرنے میں مددکرتا ہے۔ کچھ تحقیقوں سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ وٹامن اے اور سی تو چمڑی کی تہوں میں داخل ہو کرزخم یا جلنے کی وجہ سے جلد ٹشوز کو ہوئے نقصان میں سدھار لانے میں مددکرتے ہیں۔
    وٹامن اے کی کمی اور مقدار دونوں جلدکے روکھے پن کی وجہ سے بن سکتی ہے۔ وٹامن اے کا ہی طور ریٹینائڈز کا استعمال مہانسے جھرریاں دور کرنے ، سورج کی الڑاوائلٹ کرنوں کی وجہ سے پہنچے نقصان کو دور کرنے میں کیا جاتا ہے۔ کئی کریموں اور جلد کی دیکھ بھال کے پروڈکٹس میں وٹامن اے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ وٹامن سی چمڑی کے زخموں کو بھرنے میں اور سکروی بیماری سے تحفظ دیتا ہے۔
    وٹامن سی فری ریڈیکلز سے تحفظ دیتا ہے۔ ہماری جلد پر فری ریڈیکلز حملہ کر جلد کے کولاجین اور لچیلے پن کو تباہ کر دتیا ہے۔ وٹامن سی کو لاجین کی حفاظت کرتا ہے۔ وٹامن سی ہوا اور روشنی کے اثرات میں آکر زیادہ چمڑی آکسیڈ ائیز ڈ ہو جاتی ہے اس لئے اس کی پیکنگ بھی اہم ہوتی ہے۔ اس کی پیکنگ اس طرح کی میٹل ٹیوب میں کی جاتی ہے جس میں روشنی اور ہوا داخل نہ کرے۔ وٹامن سی بوڑھاپے کی جھریاں کو کم کرنے میں معاون ہے۔ وٹامن سی کے اچھے نتائج حاصل کرنے کےلئے اس کا استعمال الفا ہائیڈروکسی ایسڈ کے ساتھ کیا جاتاہے ۔ یہ صفت میں وٹامن سی کی طرح ہی ہوتا ہے۔ اگر آپ کی جلد روکھی ہے تو وٹامن سی پر مشتمل کریم صبح لگائیں اور الفاہائیڈر وکسی ایسڈ پر مشتمل کریم رات کولگائیں۔ اگر آپ کی جلد آئلی یا ملائم ہے تو اس کے مکس ہے تو اس کے الٹ کریں۔ یعنی صبح اے ایچ پر مشتمل کریم اور رات کو وٹامن سی پر مشتمل کریم لگائیں۔ وٹامن ڈی سورج کی کرنوں سے ہمارے جسم کو حاصل ہوتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹ اور جلد کی پگمینٹیشن میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس کا زیادہ استعمال کئی طرح کے بیوٹی پروڈکٹس میں کیا جاتا ہے۔ وٹامن ای پر مشتمل لپسٹک ، کریم، مائچر ائزر آئل مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ یہ جلد پر محافظ پرت کی طرح کام کرتے ہیں۔ وٹامن ای سٹریچ مارکس کو ہلکا کرتا ہے۔
    اس طرح وٹامنز ہماری چمڑی کی باہری غذائیت تو کرتے ہیں ساتھ ہی اندرونی غدائیت بھی دیتے ہیں۔ اچھی چمڑی کے لئے متوازن غذا ءاور وٹامن اے ، سی اور ای پر مشتمل کھانے کی اشیاءکا استعمال ضروری ہے۔ وٹامن اے اور سی چمڑی کے کولا جین کی تعمیر میں مددگار بنتے ہیں اور چمڑی پر پڑنے والے بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو بھی کم کرتے ہیں۔
     
  2. BlackSoul

    BlackSoul Guest

  3. Sadia Naz

    Sadia Naz Banned

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    [​IMG]
    [​IMG]
    Click to expand...
    shukriya bhai
     

Share This Page