1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice
  3. Dismiss Notice

سونف خوشبو بھ


آئی ٹی استاد کی ںئی ایپ ڈاونلوڈ کریں اور آئی ٹی استاد ٹیلی نار اور ذونگ نیٹ ورک پر فری استمال کریں

itustad

Discussion in 'Health & Diet' started by Sadia Naz, Jun 27, 2016.

Health & Diet"/>Jun 27, 2016"/>

Share This Page

  1. Sadia Naz
    Offline

    Sadia Naz Banned
      0/0

    سونف خوشبو بھی شفا بھی

    سونف گھر میں استعمال ہونے والی کار آمد عام سی جڑی بوٹی ہے جو ہر گھر کے باورچی خانے میں موجود رہتی ہے۔ سونف کا سائنسی نام فیانیسیلیم ہے۔انگریزی میں اسے فینل اور اینی سیڈ ، عربی میں راز یا نج فارسی میں بادیان کہتے ہیں ۔ اس کا پوداایک گز لمبا ہوتا ہے باریک نرم ونازک پتوں والے اس پودے کے اوپری حصے میں الٹی چھتری کی طرح سونف کا گچھا لگتا ہے۔ یہ پھول سونف کے دانوں میں بدل جاتے ہیں۔ کچی سونف کی خوشبو دور سے آتی ہے۔ سونف کی 2اقسام ہیں ایک بستانی ہے جبکہ دوسری جنگلی ۔ بستانی سونف اگائی جاتی ہے جب کہ دوسری خودرد ہوتی ہے۔برصغیر میں زیادہ تر بستانی سونف کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ برصغیر میں منہ کا ذائقہ بدلنے اور پان کو ذائقہ دار بنانے کے لئے اس کا استعمال عام ہے۔ ہرے رنگ کی تازہ خوشبو دار اور میٹھی سونف میں بے شمار فائدے چھپے ہیں۔ کئی گھروں میں کھانے کے بعد بھنی ہوئی سونف کھانے کا رواج بھی عام ہے۔ اس سے کھانا جلد ہضم ہوتا ہے۔
    ٹھنڈی میٹھی اور خوشبو دار سونف کھانا ہضم کرتی ہے بھوک بڑھاتی ہے معدے کی جلن کم کرتی ہے۔ پیاس بجھاتی ہے اور بینائی کی طاقت میں اضافہ کرتی ہے۔ یہ سر درد چکر سینے اور معدے کی جلن پیٹ کی بیماریوں اور موٹاپے میں مفید ہے۔ سونف دودھ پلانے والی ماں کے لئے بھی مفید سمجھی جاتی ہے۔ اس کے استعمال سے دودھ کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ طب ہندی کے معالجین کے مطابق سونف اپنی ٹھنڈی تاثیر کی وجہ سے ہاضمے کے لئے موثر ہوتی ہے ۔سونف معدے کے علاوہ جگر کے لئے بھی مفید ہوتی ہے۔ پیٹ کی ہر قسم کی تکلیف کے لئے پانی کے ساتھ چائے کا ایک چمچہ پسی ہوئی سونف کا استعمال بہت موثر ثابت ہوتا ہے۔
     
  2. BlackSoul
    Online

    BlackSoul Guest

  3. Sadia Naz
    Offline

    Sadia Naz Banned
      0/0

    shukriya g
     

Share This Page