1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice
  3. آئی ٹی استاد عید آفر
    Dismiss Notice

چاشت کی دورکعتوں کی فضیلت اور


آئی ٹی استاد کی ںئی ایپ ڈاونلوڈ کریں اور آئی ٹی استاد ٹیلی نار اور ذونگ نیٹ ورک پر فری استمال کریں

itustad

Discussion in 'History aur Waqiat' started by Sadia Naz, Jul 2, 2016.

History aur Waqiat"/>Jul 2, 2016"/>

Share This Page

  1. Sadia Naz
    Offline

    Sadia Naz Banned
      0/0

    چاشت کی دورکعتوں کی فضیلت اور ان کی پابندی کی وصیت

    حضرت ابو ہریرہؓ بیان فرماتے ہیں کہ مجھ کو میرے دوست (یعنی حضورپاکﷺ) نے تین چیزوں کی وصیت فرمائی۔ ہر مہینے تین دن کے روزے اور دورکعت چاشت کی نماز اور یہ کہ میں سونے سے پہلے وتر ادا کرلوں۔(بخاری ومسلم)
    حضرت ابو ہریرہؓ روایت کرتے ہیں کہ رسو ل اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: تم پر صبح کو ہر جوڑ کی طرف سے صدقہ کرنا واجب ہوجاتا ہے (تاکہ ہر جوڑ کا شکریہ ادا ہوجائے) پس ہر سبحان اللہ صدقہ ہے اور ہر الحمداللہ صدقہ ہے اور ہر تہلیل یعنی لاالہ الا اللہ صدقہ ہے اور ہر تکبیر یعنی اللہ اکبر صدقہ ہے اور امر بالمعروف صدقہ ہے اور نہی عن المنکر صدقہ ہے اور کافی ہوجائے گا ان سب کی طرف سے دورکعتیں جو وقت ضحی میں( یعنی چاشت کے وقت) پڑھی جائیں۔( مسلم)
    کافی ہوجانے کا مطلب یہ ہے کہ چاشت کی دورکعتیں ہر جوڑ کی طرف سے صدقہ کرنے کی جگہ بارگاہ الہٰی میں قبول کرلی جائیں گی۔
    حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ مجھ کو میرے دوست ( یعنی نبی کریمﷺ )نے تین باتوں کی وصیت فرمائی کہ ان کو ہرگزنہ چھوڑوں جب تک زندہ رہوں ۔ہرماہ کے تین روزے ،چاشت کی نماز اور یہ کہ اس وقت تک نہ سوئوں جب تک وتر کی نماز ادا نہ کرلوں۔( مسلم)
    حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: جس نے دورکعت چاشت کی نماز کی پابندی کی، تو بخش دئیے جائیں گے اس کے گناہ اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔(ابن ماجہ)
    اُمّ المومنین اُمّ حبیبہ رضی اللہ عنہا روایت فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: جو کوئی مسلمان بندہ اللہ کے لئے بارہ رکعت نماز نفل فرضوں کے علاوہ روزانہ پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنادیتے ہیں۔(مسلم)۔
     
  2. BlackSoul
    Online

    BlackSoul Guest

  3. FahadIqbal25
    Offline

    FahadIqbal25 Well Wishir
    • 18/8

    Nice Sharing
     
  4. FahadIqbal25
    Offline

    FahadIqbal25 Well Wishir
    • 18/8

Share This Page