1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

وہ پاکستانی نوجوان

Discussion in 'General Discussion information dowloading Etc' started by BlackSoul, Jul 4, 2016.

Share This Page

  1. BlackSoul
    Online

    BlackSoul Guest

    وہ پاکستانی نوجوان جس سے مل کر فیس بک کے بانی بھی حیران ہوگئے، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے کیونکہ۔۔۔​

    [​IMG]
    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ گزشتہ دنوں بھی ایک پاکستانی نوجوان نے کیلیفورنیا میں ہونے والی آئی ٹی کانفرنس میں یہ ثابت کیا کہ اگر پاکستانی نوجوانوں کو مواقع ملیں تو وہ دنیا کو حیران کر سکتے ہیں۔ انگریزی اخبار ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق حسن بیگ ٹیکنالوجی کمپنی کلب انٹرنیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ سین فرانسسکو میں ہونے والی ایف 8کانفرنس میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے خطاب کے بعد حسن بیگ نے ان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایمازون، ٹیسلا(Tesla) اور ٹنڈر(Tindr)کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں مارک زکربرگ اور حسن بیگ کے مابین دنیا کے لیے ایک جامع ٹیکنالوجی پلیٹ فارم بنانے کے موضوع پر بات ہوئی۔

    اس دوران حسن بیگ نے بتایا کہ کیسے فیس بک کو تاحال انٹرنیٹ سے محروم 4ارب لوگوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی سروسز پر نظرثانی کرنی چاہیے۔حسن بیگ نے دنیا کے متعلق اپنے ویژن کا بھی اظہار کیا جس کے تحت دنیا کا ہر شخص سائبر ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکتا ہے۔ اس نے کہا کہ اگر درست سمت میں اقدامات اٹھائے جائیں تو ٹیکنالوجی دنیا بھر کے ہر فرد کی توسیع قرار پا سکتی ہے۔ اس موقع پر مارک زکربرگ نے حسن بیگ کے ویژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ?حسن بیگ کے ویژن سے فیس بک کے ان اقدامات کی وضاحت ہوئی ہے جو ہم پوری دنیا کو انٹرنیٹ سے منسلک کرنے کے لیے اٹھا رہے ہیں۔ کلب انٹرنیٹ دنیا کو انٹرنیٹ سے مربوط کرنے کے لیے جو اقدامات اٹھا رہی ہے وہ بھی لائق تحسین ہیں۔ میری ٹیم کلب انٹرنیٹ کی تحقیق اور ترقی پسندانہ اقدامات کی پیروی کر رہی ہے۔? رپورٹ کے مطابق ملاقات میں مارک زکربرگ اور حسن بیگ کے مابین باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔​
     
  2. FahadIqbal25
    Offline

    FahadIqbal25 Well Wishir
    • 18/8

  3. FahadIqbal25
    Offline

    FahadIqbal25 Well Wishir
    • 18/8

Share This Page