1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

موبائل نمبر چرا کر

Discussion in 'General Discussion information dowloading Etc' started by BlackSoul, Jul 5, 2016.

  1. BlackSoul

    BlackSoul Guest

    وہ طریقہ جس سے آپ کسی دوسرے کا موبائل نمبر چرا کر اس کا مکمل کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں​​

    (مانیٹرنگ ڈیسک ) انسانوں کی کلوننگ کے بعد اب موبائل فون کی سموں کی کلوننگ کا کام بھی شروع ہو چکا ہے لیکن خبردار ہو جائیے کیونکہ اگر آپ کی سم کی کلوننگ ہو گئی تو سمجھیں آپ کا بینک اکاﺅنٹ بھی خالی ہو گیا۔

    اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیکروں نے موبائل فون صارفین کو لوٹنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی ایجاد کر لی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے ان کی موبائل فون سم کی تمام معلومات چوری کر لی جاتی ہیں ، جسے سم کلوننگ کہا جاتا ہے۔ ہیکر پیچیدہ قسم کے سافٹ وئیراستعمال کرتے ہیں جن کے ذریعے موبائل فون صارف کے تمام کنٹیکٹ ، میسجز ، کال لسٹ اور سم سے متعلقہ پرائیویٹ معلومات چوری کر لی جاتی ہیں۔ یہ معلومات چوری کرنے کے بعد ہیکر کسٹمر کے بینک سے رابطہ کر کے اس کے کریڈٹ کارڈ کی معلومات با آسانی لے لیتے ہیں ، جسے بعد ازاں اس کا اکاﺅنٹ خالی کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

    اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کی سم کی کلوننگ تو نہیں ہو چکی تو اس کیلئے اپنے موبائل فون بل پر نظر ڈالیں۔ اگر آپ کی سم سے کئی ایسے نمبروں پر کالز ہوئی ہیں جو کہ آپ نے نہیں کیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی سم کی کلوننگ ہو چکی ہے۔ قدرے آسان طریقہ یہ ہے کہ اگر آپ کو کال کرنے والے اکثر شکایت کرتے ہیں کہ آپ کا نمبرbusy ملتا ہے جبکہ آپ کو معلوم ہو کہ آپ اس وقت کال پر نہیں تھے ، تو یہ خدشہ موجود ہے کہ اس وقت آپ کی سم کی کلوننگ کی جا رہی تھی۔

    احتیاط کے طور پر اپنا موبائل فون اگر کبھی سروس کیلئے دیں تو اس کی سم نکال لیں۔ اگر کبھی آپ کو موصول ہونے والی کال کا فون نمبر +90 یا +09 سے شروع ہو رہا ہو تو بھی سم کی کلوننگ کا خطرہ موجود ہو سکتا ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ سم کلوننگ کی وجہ سے اب تک بے شمار موبائل فون صارفین اپنے لاکھوں روپے لٹوا چکے ہیں، لہٰذا اس خطرے سے محفوظ رہنے کیلئے ہر ممکن احتیاط کریں۔
     
  2. Najam Mirani

    Najam Mirani Management

    ایسا بھی ہو رہا ہے ، اللہ تعالیٰ ہم سب کی سموں کو ان چوروں سے محفوظ رکھے ۔آمین
    ہمارے ساتھ معلوماتی تھریڈ شیئر کرنے کے لیئے آپ کا بے حد شکریہ​
     
  3. FahadIqbal25

    FahadIqbal25 Well Wishir

    thanks for sharing this with us
     
  4. Admin

    Admin Cruise Member Staff Member

    بھا ئی یہ سسٹم تو کب کا آ چکا میں خود استمال کر چکا ہوں ابھی بھی اس کی ڈیوائیس اور سوفٹ ویئر میرے پاس ہے پاکستان میں 2007 سم سسٹم کو 64کے پر تبدیل کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ڈیواس ناکام ہو گئی مگر جن لوگوں کے پاس اب بھی پرانی سم ہے ان پر یہ اب بھی کام کرتا ہے
     
  5. Akram Naaz

    Akram Naaz BuL..BuL Staff Member

    انفارم کرنے کا بہت شکریہ
     

Share This Page