1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice
  3. Dismiss Notice

آپ اپنا "حال" ٹھیک رکھو مستقبل کا ذمہ جس پاک ذات نے لیا ہوا ہے وہ واقعی دیکھ لے گا


آئی ٹی استاد کی ںئی ایپ ڈاونلوڈ کریں اور آئی ٹی استاد ٹیلی نار اور ذونگ نیٹ ورک پر فری استمال کریں

itustad

Discussion in 'Baat Cheet' started by Najam Mirani, Nov 20, 2016.

Baat Cheet"/>Nov 20, 2016"/>

Share This Page

  1. Najam Mirani
    Offline

    Najam Mirani Management Staff Member
    • 28/33



    آپ اپنا "حال" ٹھیک رکھو مستقبل کا ذمہ جس پاک ذات نے لیا ہوا ہے وہ واقعی دیکھ لے گا

    ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭​
    رات بڑا دلچسپ واقعہ ہوا ، ہوا کچھ یوں کہ حسب معمول رات تین بجے گھومتا پھرتا گھر کے اس پورشن میں جا پہنچا جہاں امی جی اور چھوٹے بھائی ہوتے ہیں ، فریج کی تلاشی لے ہی رہا تھا کہ امی جی کی آنکھ کھل گئی . پوچھنے لگیں کہ " جانی بیٹا سب خیر ہے نا ؟ " میں نے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ بھوک لگ رہی ہے کچھ کھانے کو ہے ؟
    تو امی جی نے انکار میں سر ہلایا ، بہرحال میں واپس اپنے کمرے میں آگیا ، حالانکہ مجھے اتنی بھوک بھی نہیں لگی تھی ،کوئی بمشکل آدھا یا پون گھنٹہ گذرا ہوگا کہ میرے دروازے پر دستک ہوئی اور آواز آئی " جانی بیٹا ؟ "
    یہ میری امی جی کی آواز تھی. جب دروازہ کھولا تو امی ایک ٹرے میں انڈا پراٹھا اور چائے لئے کھڑی تھیں ، میں نے ٹرے ہاتھ سے لیتے ہوئے کہا کہ امی کیا ضرورت تھی یہ سب کرنے کی میں تو ویسے ہی کہہ رہا تھا تو امی نے جواب دیا " میرا بچہ بھوکا ہے یہ دیکھ کر مجھے نیند آجاتی کیا ؟ "
    مجھے کھا پلا کر امی جی تو کمرے سے چلی گئیں پر تب سے اب تک دل میں بہت سرشاری اور اطمینان والی کیفیت ہے کہ یہ ایک ماں مجھے بھوکا نہیں دیکھ سکی اور میرا پیٹ بھر کر ہی دوبارہ سوئی ، جب کہ وہ رب پاک ذات بھی تو یہی کہتا ہے کہ تم بس اپنا حال سدھارو اور مستقبل میں دیکھ لوں گا ،پر ہم ہمیشہ مستقبل کی فکر میں حال ہی بگاڑے جارہے ہیں جب الله پاک ہے تو پھر مستقبل کی فکر کیسی کہ بھوک ہو یا دکھ ہو وہ دیکھ لے گا نا، جب ایک ماں بھوکا دیکھ کر سو نہ سکی تو ماں سے بھی اَن گنت زیادہ محبت کرنے والی ذات کیسے ہمیں ادھورا چھوڑ سکتی ہے ؟
    بس آپ اپنا "حال" ٹھیک رکھو مستقبل کا ذمہ جس پاک ذات نے لیا ہواہے وہ واقعی دیکھ لے گا ۔
     
  2. PakArt
    Online

    PakArt ITUstad dmin Staff Member
    • 83/98

  3. IQBAL HASSAN
    Offline

    IQBAL HASSAN Designer
    • 63/65


    ●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬ ▬▬▬▬●
    ماشا اللہ ۔۔۔۔
    ۔بہت اچھی تحریر ہے اللہ آپ کو خوش ر کھئے
    آمین ثمہ امین۔۔۔
    ●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬ ▬▬▬▬●
     

Share This Page