1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

مشترکہ خاندان میں باہمی تعلقات

Discussion in 'General Topics Of Islam' started by IQBAL HASSAN, Nov 28, 2016.

Share This Page

  1. IQBAL HASSAN
    Offline

    IQBAL HASSAN Designer
    • 83/98


    [​IMG]
    مشترکہ خاندان میں باہمی تعلقات


    وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ! اگر کوئی خاتون اپنی رشتہ دار خاتون یا کسی اور کو خیر خواہی کی غرض سے کسی بات کی تاکید کرے یا کوئی بہتر مشورہ دے تو جس خاتون کو تاکید کی جارہی ہے اسے اس بات پر ناراض نہیں ہونا چاہئے، خیر خواہانہ ڈانٹ ڈپٹ یا مفید مشورہ کی وجہ سے ناراض ہونا درست نہیں، یہ عمل اللہ تعالی کے پاس قابل گرفت ہے۔ کسی کے پیٹھ پیچھے اس میں موجود برائی بیان کی جائے تو یہ غیبت ہے، غیبت کرنے والی گنہگار ہے، کسی غلط کام کو رکنے کی غرض سے گھر کے سربراہ کے سامنے کسی کی غلطی کا اظہار کرنا غیبت نہیں، بشرطیکہ غلطی کی اصلاح کرنے کی نیت ہو اور کسی کی قدر و منزلت کو گرانا یا تکلیف پہنچانا مقصود نہ ہو۔ افراد خاندان میں ہر ایک کو چاہئے کہ وہ دوسرے کا مزاج سمجھے، حالات اور مزاج کا لحاظ کرتے ہوئے ہر ایک کے ساتھ خیر خواہانہ سلوک کرے جیسا کہ صحیح بخاری شریف میں حدیث پاک ہے: الدین النصیحۃ للہ ولرسولہ ولائمۃ المسلمین و عامتھم۔ ترجمہ: دین خیرخواہی کا نام ہے، اللہ تعالی کے لئے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لئے، مسلمانوں کے ائمہ اور عام اہل اسلام کے لئے۔ (صحیح بخاری شریف، کتاب الایمان،ص 13) ہر ایک فرد اپنے فرائض اور ذمہ داریاں انجام دے، دوسرے کے حقوق ادا کرے انشاء اللہ تعالی لڑائی جھگڑے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔ واللہ اعلم بالصواب –

    [​IMG]
     
    PakArt likes this.
  2. muzafar ali
    Offline

    muzafar ali Legend
    • 28/33

  3. PakArt
    Offline

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan
    • 83/98

  4. Ghulam Rasool
    Offline

    Ghulam Rasool Super Moderators
    • 18/33

    very nice sharing dear...................................
     
  5. Ghulam Rasool
    Offline

    Ghulam Rasool Super Moderators
    • 18/33

    very nice sharing dear...................................
     

Share This Page