1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

خلع

Discussion in 'General Topics Of Islam' started by IQBAL HASSAN, Nov 28, 2016.

  1. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Super Moderators

    [​IMG]
    کیا شوہر کو اطلاع دیئے بغیر خلع واقع ہو سکتی ہے ؟


    خلع دراصل بیوی کی جانب سے مال کی پیشکش یا اپنے مالی حق کی دستبرداری کے ساتھ مطالبہ پر شوہر کا طلاق دینا ہے ، خلع میں شوہر اور بیوی دونوں کی رضامندی لازمی وضروری ہے ، اگر بیوی خلع لینا چاہتی ہے تو مال کی پیشکش کرکے شوہر سے مطالبہ کرسکتی ہے لیکن شوہر کی منظوری کے بغیر خلع قرار نہیں پاسکتا ، شوہر کو اس کی اطلاع نہ دے کر خلع حاصل کرنا تو کوئی معنی نہیں رکھتا ، لہذا بیوی شوہر کو اطلاع دئیے بغیر قاضی کے پاس جاکر خلع نہیں لے سکتی تبیین الحقائق ، کتاب الطلاق ، باب الخلع ، ج 3 ، ص 189 ، میں ہے :
    لَا وِلَایَۃَ لِأَحَدِہِمَا فِی إلْزَامِ صَاحِبِہِ بِدُونِ رِضَاہ -
    جب شوہر خلع منظور کردے تو خلع واقع قرار پائے گا ، ایسی صورت میں شوہر اور بیوی کے درمیان طلاق بائن واقع ہوجائے گی فتاوی عالمگیری ج 1 ، ص 488 ، میں ہے :
    الْفَصْلُ الْأَوَّلُ فِی شَرَائِطِ الْخُلْع ۔۔۔۔۔ ( وَحُکْمُہُ ) وُقُوعُ الطَّلَاقِ الْبَائِنِ کَذَا فِی التَّبْیِینِ . وَتَصِحُّ نِیَّۃُ الثَّلَاثِ فِیہِ .
    اور اگر زوجین باہمی رضامندی سے دوبارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا چاہیں تو اندرون عدت یا بعد ختم عدت نیا مہر مقرر کرکے دو گواہوں کے روبرو ازسرنو نکاح کرسکتے ہیں خلع چونکہ طلاق بائن کے حکم میں ہے، لہذا اس میں حلالہ کی ضرورت نہیں ۔
    واللہ اعلم بالصواب –
    سیدضیاءالدین عفی عنہ ،​

    [​IMG]











     
  2. Ghulam Rasool

    Ghulam Rasool Super Moderators

    very nice sharing dear ..................................
     

Share This Page