1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

قربانی کا گوشت ذخیرہ کرنے کاحکم

Discussion in 'General Topics Of Islam' started by IQBAL HASSAN, Nov 28, 2016.

  1. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Super Moderators


    [​IMG]
    قربانی کا گوشت ذخیرہ کرنے کاحکم


    قربانی کے گوشت کی تقسیم کے بارے میں مستحب یہ ہے کہ اس کے تین حصے کئے جائیں(1)ایک حصہ غرباء میں تقسیم کیا جائے ،(2) ایک حصہ رشتہ داروں میں تقسیم کیا جائے، (3)اور ایک حصہ خود استعمال کریں۔
    ابتداء میں تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت جمع کرنا منع تھا لیکن بعد میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اجازت مرحمت فرمائی کہ تین دن کے بعد بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں‘ جیساکہ صحیح بخاری شریف میں حدیث مبارک ہے: عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ الاَکْوَعِ قَالَ قَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم مَنْ ضَحَّی مِنْکُمْ فَلاَ یُصْبِحَنَّ بَعْدَ ثَالِثَۃٍ وَفِی بَیْتِہِ مِنْہُ شَیْء ٌ فَلَمَّا کَانَ الْعَامُ الْمُقْبِلُ قَالُوا یَا رَسُولَ اللَّہِ نَفْعَلُ کَمَا فَعَلْنَا العَامَ الْمَاضِی قَالَ کُلُوا وَاَطْعِمُوا وَادَّخِرُوا فَإِنَّ ذَلِکَ الْعَامَ کَانَ بِالنَّاسِ جَہْدٌ فَاَرَدْتُ اَنْ تُعِینُوا فِیہَا۔
    ترجمہ: سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے آپ نے فرمایاکہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :جو شخص قربانی کرے تو تیسرے دن اس کے گھر میں قربانی کا کچھ حصہ بھی بچا نہ رہے،جب دوسرے سال قربانی کا مرحلہ آیا تو حضرات صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم نے عرض کیا :یارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم !کیاہم اس سال بھی قربانی کا گوشت گذشتہ سال کی طرح استعمال کریں؟ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قربانی کا گوشت تم کھاؤ، دوسروں کو کھلاؤاور ذخیرہ کرلو! کیونکہ گذشتہ سال لوگ تنگی میں تھے اسی لئے میں نے چاہا کہ تم ایام قربانی میں ان کی مدد کرو۔ (صحیح بخاری، باب ما یؤکل من لحوم الاضاحی وما یتزود منہا ‘ حدیث نمبر5569)
    فتاوی عالمگیری میں ہے: والأفضل أن یتصدق بالثلث ویتخذ الثلث ضیافۃ لأقاربہ وأصدقائہ ، ویدخر الثلث.
    (فتاوی عالمگیری،ج5‘ کتاب الاضحیۃ‘ الباب الخامس فی بیان محل إقامۃ الواجب،ص300)
    واللہ اعلم بالصواب ۔
    سیدضیاءالدین عفی عنہ ، ​



    [​IMG]
     
  2. muzafar ali

    muzafar ali Legend

    Jazak Allah
     
  3. Ghulam Rasool

    Ghulam Rasool Super Moderators

    very nice sharing dear ..................................
     

Share This Page