1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

بڑے بھائی کوزکوۃ کی رقم دینے کا حکم

Discussion in 'General Topics Of Islam' started by IQBAL HASSAN, Nov 29, 2016.

Share This Page

  1. IQBAL HASSAN
    Offline

    IQBAL HASSAN Designer
    • 83/98

    [​IMG]
    بڑے بھائی کوزکوۃ کی رقم دینے کا حکم


    آدمی اپنے اصول یعنی والد، والدہ ، دادا، دادی ، نانا، نانی ، اسی طرح اوپر کے تمام ددھیالی وننیالی رشتہ داراور فروع یعنی بیٹا، بیٹی ،پوتا ، پوتی ، نواسہ ، نواسی اورنیچے تک کی تمام اولادکوزکوۃ نہیں دے سکتاونیز میاں ، بیوی بھی آپس میں ایک دوسرے کوزکوۃ نہیں دے سکتے ،ان کے سوادیگر رشتہ داراگر مستحق زکوۃ ہوں اور سادات نہ ہوں تودیگرافراد کو زکوۃدینے کے بالمقابل ان کوزکوۃ دی جاسکتی ہے ، رشتہ داروں کو زکوۃ دینے میں دوطرح کا اجرہے ایک توادائی زکوۃ کا، دوسرے صلہ ر حمی کا ، جیسا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:الصدقۃ علی المسکین صدقۃ وہی علی ذی الرحم ثنتان صدقۃ وصلۃ(جامع ترمذی شریف ج ۱ص ۱۴۲!۱۴۳حدیث نمبر: ۵۹۴﴾۔
    زکوۃ اداکرنے والے کے لئے بہتریہ ہے کہ سب سے پہلے اپنے مستحق بھائیوں او ربہنوں کوزکوۃ دے پھر ان کی اولاد کوپھر دیگرقرابتداروں میں چچا، پھوپی پھر ان کی اولاد پھر ماموں، خالہ پھر ان کی اولاد کالحاظ رکھے ، فتاوی عالمگیر ی ج ۱کتاب الزکوۃالباب السابع فی المصارف ص۱۹۰ میں ہے
    الصرف اولاالی الاخوۃ والاخوات ثم الی اولادہم ثم الی الاعمام والعمات ثم الی اولادہم ثم الی الاخوال والخالات ثم الی اولادہم ثم الی ذوی الارحام۔
    لہذا آپ کے لئے بہتر ہے کہ آپ زکوۃ کی رقم اپنے تنگدست بھائی کو دیں ، یہ آپ کیلئے دوہرے اجرکا باعث ہے ۔​



    [​IMG]




     
  2. PakArt
    Online

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan
    • 83/98

    [​IMG]
    برائے مہربانی فورم اوپر والے فورم پالیسی آیئکون کو
    کلک کیجئے وضع کردہ پالیسی کو پڑھیئے تاکہ کل کو ئی غلط فہمی کا اِمکان نہ رہے۔شکریہ

    [​IMG]
     

Share This Page