1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

مسلمان اولاد غیر مسلم والدین کے وارث نہیں

Discussion in 'General Topics Of Islam' started by IQBAL HASSAN, Nov 30, 2016.

  1. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Management

    [​IMG] [​IMG] [​IMG] [​IMG]
    مسلمان اولاد غیر مسلم والدین کے وارث نہیں



    وارث اور مورث کا دین الگ الگ ہوتو دونوں کے لئے وراثت شرعاً جاری نہیں ہوتی ، جیساکہ صحیح مسلم شریف میں حدیث پاک ہے ؛ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ النَّبِىَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَرِثُ الْمُسْلِمُ الْكَافِرَ وَلاَ يَرِثُ الْكَافِرُ الْمُسْلِمَ ". ترجمہ ؛ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا؛ مسلمان کافر کا وارث نہیں ہوتا اور کافر مسلمان کا وارث نہیں ہوتا۔ ﴿صحیح مسلم شریف ، کتاب الفرائض ، حدیث نمبر؛ 4225﴾ ماں باپ اگر غیر مسلم ہوں تو مسلمان اولاد ازروئے شریعت ان کے وارث نہیں ہوتے ، جہاں تک سلوک کا سوال ہے تو ماں باپ غیر مسلم بھی ہوں تو اُن کے ساتھ حسن سلوک ہی کرنا چاہئے ، اُن کی خدمت کرنی چاہئے ، البتہ وہ گناہ کا حکم دیں تو اس حدتک اُن کی اطاعت نہ کی جائے ۔ واللہ اعلم بالصواب سید ضیاء الدین عفی عنہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدرابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر

    [​IMG] [​IMG] [​IMG] [​IMG]

     
  2. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    جزاک اللہ خیرا​
     
  3. Ghulam Rasool

    Ghulam Rasool Super Moderators

    v nice sharing dear
     

Share This Page