1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

زوجہ ،پانچ بیٹوں اور دو بیٹیوں کے درمیان ترکہ کی تقسیم

Discussion in 'General Topics Of Islam' started by IQBAL HASSAN, Nov 30, 2016.

  1. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Designer

    [​IMG] [​IMG] [​IMG] [​IMG]
    زوجہ ،پانچ بیٹوں اور دو بیٹیوں کے درمیان ترکہ کی تقسیم


    شریعت مطہرہ میں میت کے ترکہ سے ترتیب وار چار حقوق متعلق ہوتے ہیں،(1)تجہیز وتکفین کا نظم(2)قرضہ جات کی منہائی ،بیوی کا مہر ادانہ کیا ہو تو اسکی ادائی (3)کسی غیر وارث کے حق میں کوئی وصیت کی ہو تو باقی مال کے ایک تہائی سے وصیت کی اجرائی۔(4)باقی ماندہ متروکہ کی ورثہ کے درمیان کتاب وسنت کے مطابق تقسیم۔ جیسا کہ السراجی فی علم الفرائض ص3/4میں ہے تتعلق بترکۃ المیت حقوق اربعۃ مرتبۃ الاول یبدأ بتکفینہ وتجہیزہ من غیر تبذیر ولا تقتیرثم تقضی دیونہ من جمیع مابقی من مالہ ثم تنفذ وصایاہ من ثلث مابقی بعد الدین ثم یقسم الباقی بین ورثتہ بالکتاب والسنۃ واجماع الامۃ۔ دریافت کردہ صورت میں حکمِ شریعت یہ ہے کہ سب سے پہلے مرحوم کے ترکہ سے اخراجاتِ تجہیز وتکفین وضع کئے جاکر جس نے خرچ کئے ہیں اس کو دئیے جائیں، بعد ازاں مرحوم کی بیوی کا زرِ مہر واجب الادا ہو تو اس کو ادا کیا جائے ونیز مرحوم کے ذمہ اگر قرضہ جات تھے تو انہیں اداکردیاجائے اگر انہوں نے کسی غیر وارث کے لئے کوئی وصیت کی تھی تو ما بقی مالِ متروکہ کے ایک تہائی سے وصیت پوری کی جائے ،اس کے بعداگر میت کے اتنے ہی ورثہ ہوں تو مابقی متروکۂ بشمول زمین کے جملہ چھیانوے (96) حصے کئے جائیں ،زوجہ کو بارہ ﴿12﴾پانچ لڑکوں کو ، چودہ،چودہ،اور دو لڑکیوں کو سات سات حصے دئے جائیں۔ واللہ اعلم بالصواب سید ضیاء الدین عفی عنہ شیخ الفقہ


    [​IMG] [​IMG] [​IMG] [​IMG]
     
  2. UmerAmer

    UmerAmer Moderator

    جزاک اللہ خیرا​
     
  3. Ghulam Rasool

    Ghulam Rasool Super Moderators

    v nice sharing dear
     

Share This Page