1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

Jhoota Khwab Sunanay Ka Anjaam(جھوٹا خواب سنانے کا انجام)

Discussion in 'General Topics Of Islam' started by Najam Mirani, Feb 1, 2017.

  1. Najam Mirani

    Najam Mirani Management

    :Aslam Alieykum2eng:
    جھوٹا خواب سنانے کا انجام

    حضرت امام محمد بن سیرین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے ایک آدَمی نے کہا: ’’میں نے خواب دیکھا کہ میرے ہاتھ میں پانی سے بھرا ہوا ایک شیشے کا پیالہ ہے، وہ پیالہ توٹوٹ گیا ہے ، مگر پانی جوں کا توں موجود ہے۔‘‘ یہ سن کر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا : اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈر ، (اور جھوٹ نہ بول ) کیوں کہ تو نے ایسا کوئی خواب نہیں دیکھا ، وہ آدَمی کہنے لگا :سُبْحٰن اللہ! میں ایک خواب سنا رہا ہوں اور آپ فرمارہے ہیں کہ تو نے کوئی خواب نہیں دیکھا ! آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: بے شک یہ جھوٹ ہے اور میں اس جھوٹ کے نتیجے کا ذمے دار نہیں ،’’ اگر تو نے واقعی یہ خواب دیکھا ہے ، تو تیری بیوی ایک بچہ جنے گی ، پھر مرجائے گی اور بچہ زندہ رہے گا ۔‘‘ اس کے بعد وہ آدمی جب آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے پاس سے چلا گیا اور پیچھے سے کہنے لگا: اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم ! میں نے تو ایسا کوئی خواب دیکھا ہی نہیں تھا! یہ سن کر کسی نے کہا : لیکن امام محمد بن سیرین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے خواب کی تعبیر بیان فرما دی ہے۔ یہ حکایت بیان کرنے والے بزرگ حضرت ہشام رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : اس واقعے کو زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا کہ جھوٹا خواب بیان کرنے والے جھوٹے آدمی کے ہاں ایک بچے کی ولادت ہوئی لیکن اس کی بیوی مر گئی اور بچہ زندہ رہا ۔
    (تاریخ دمشق ج۵۳ص۲۳۲ بتغیر قلیل)
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو اور محترم اسلامی بہنو ! جھوٹ بولنا اور جھوٹا خواب بیان کرنا گناہ و حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔مرنے کے بعد جھوٹے کو بہت ہی خراب عذاب ہو گا۔ فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:خواب میں ایک شخص میرے پاس آیا اور بولا:چلئے!میں اس کے ساتھ چل دیا، میں نے دوآدمی دیکھے، ان میں ایک کھڑا اور دوسرا بیٹھا تھا ، کھڑے ہوئے شخص کے ہاتھ میں لوہے کا زَنبور ( یعنی لوہے کی سلاخ جس کا ایک طرف کا سرا مڑا ہوا ہوتا ہے)تھا جسے وہ بیٹھے شخص کے ایک جبڑے میں ڈال کر اُسے گدی تک چیر دیتا پھر زنبورنکال کر دوسرے جبڑے میں ڈال کر چیرتا، اتنے میں پہلے والاجبڑا اپنی اصلی حالت پرلوٹ آتا، میں نے لانے والے شخص سے پوچھا: یہ کیا ہے؟اس نے کہا: یہ جھوٹا شخص ہے اسے قِیامت تک قبر میں یہی عذاب دیا جا تا رہے گا۔
    (مَساوِی الْاَخلاق لِلخَرائطی ص ۷۶ حدیث ۱۳۱ )

    لگاؤ جھوٹ کے خلاف نعرہ :
    جھوٹ کے خلاف اعلان جنگ ہے
    نہ جھوٹ بولیں گے نہ بلوائیں گے
    اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ۔
    صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
     
    PakArt likes this.
  2. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

Share This Page