1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice

یہاں فون ہرگز استعمال نہ کریں

Discussion in 'General Mobile Discussion' started by Ahsaaan, Feb 10, 2017.

Share This Page

  1. Ahsaaan
    Offline

    Ahsaaan Senior Member
    • 48/49

    یہاں فون ہرگز استعمال نہ کریں

    [​IMG]
    موبائل یا اسمارٹ فون کا استعمال اب ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ اب تو سونے کے کمرے یہاں تک کہ غسل خانے میں لے جانے کی عادت تک کئی لوگوں کو ہو چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ عام آداب و اخلاقیات بھولتے جا رہے ہیں۔ کب، کس جگہ، کہاں اور کیوں فون کا استعمال کرنا آپ کے بارے میں لوگوں کی رائے بدل سکتا ہے، یہ جاننا بہت ضروری ہے۔ آئیں، آپ کو بتاتے ہیں کہ کس جگہ پر اور کب فون استعمال نہیں کرنا چاہیے۔


    کھانے کے دوران

    ایک تو کھانے کے دوران فون استعمال کرنا اس لیے درست نہیں کیونکہ اس کے نتیجے میں آپ کی کھانے پر سے توجہ ہٹ جاتی ہے۔ دوسری وجہ یہ نری بدتہذیبی ہے۔ گھر پر ہیں تو دسترخوان پر موجود افراد سے ہلکی پھلکی گفتگو اور روزہ امور پر بات کرنا ضروری ہے اور اگر گھر سے باہر ہیں تو جن لوگوں کے ساتھ کھانا کھا رہے ہیں، روئے سخن انہی کی طرف ہونا چاہیے۔ اگر آپ فون پر نظریں جمائیں گے تو اس سے صاف ظاہر ہوگا کہ آپ ان لوگوں کو گفتگو بلکہ دیکھنے تک کے قابل نہیں سمجھتے۔ اگر کھانے کے دوران فون بج اٹھے تو اجازت لیں اور مختصر بات کرنے کے بعد ممکن ہو تو وضاحت بھی دیں کہ فون پر بات کرنے کی وجہ کیا تھی۔ بغیر پوچھے فون اٹھانا اور بات مکمل کرنے کے بعد دوبارہ کھانے میں مشغول ہو جانا ظاہر کرے گا کہ آپ سامنے والے شخص کو اہمیت نہیں دیتے۔


    خریداری کے دوران

    خریداری کے دوران آپ کے دماغ کو کئی کام کرنا ہوتے ہیں، چیز کو پسند کرنا، اس کی خوبی اور خامی پر توجہ رکھنا اور قیمت میں بھاؤ تاؤ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی توجہ سامان کی طرف ہی ہو۔ خامی نظروں سے اوجھل ہو جائے یا گفتگو پر توجہ ہونے کی وجہ سے آپ زیادہ پیسے دے دیں تو اس کا ازالہ ہونا مشکل ہوتا ہے۔ پھر ہمارے بازاروں میں جیب کترے بھی ایسے موقع کی تلاش میں ہوتے ہیں کہ "شکار" کو کہیں اور متوجہ دیکھتے ہیں اس کی جیب پر ہاتھ صاف کر جائیں۔ اس لیے ہوشیار!


    باآواز بلند

    یہ عادت بہت سے افراد میں ہوتی ہے، اور یہ لطیفہ بھی اُنہی کے لیے ہے کہ "فون رکھ دیں، آواز ویسے ہی اُن تک پہنچ رہی ہے۔" خیر، جب فون کال کے دوران آپ کی آواز وہاں نہ پہنچ رہی ہو تو بجائے اسے اونچا کرنے کچھ دیر بعد کال کرنے کا کہہ دیں۔ کسی بھی عوامی مقام پر باآواز بلند بات کرنا بہت معیوب حرکت ہے۔ نہ آپ چاہیں گے کہ کوئی آپ کی نجی گفتگو سنے، چاہے وہ محبت بھری باتیں ہو یا جلی کٹی اورنہ ہی کسی اور کو اس میں دلچسپی ہوتی ہے۔


    ڈرائیونگ کے دوران

    ڈرائیونگ کرتے ہوئے ہرگز ہرگز فون استعمال نہ کریں، نہ کال اٹھائیں اور نہ ہی میسج کریں۔ وجہ سادہ سی ہے، تیز رفتار گاڑیوں کے دوران ایک لمحے کی خطا آپ کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے اور کسی اور کی جان بھی لے سکتی ہے۔ یاد رکھیں کوئی فون کال کسی کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہو سکتی۔


    دفتری میٹنگ میں

    آپ ہرگز نہیں چاہیں گے کہ آپ کے باس آپ کی طرف دیکھ رہے ہوں اور آپ کی نظریں موبائل پر ہوں۔ یہ صاف اعلان ہوگا کہ آپ باس کی باتوں پر توجہ نہیں دے رہے اور انہیں نظر انداز کر رہے ہیں۔ اگر آپ خود باس ہیں تب بھی ایسا مت کریں، ملازمین کے لیے یہ بہت بری مثال قائم ہوگی۔


    مسجد میں

    مسجد میں، یا آپ کا تعلق جس مذہب سے ہو اُس کی عبادت گاہ میں، لوگ روحانی سکون کے لیے آتے ہیں۔ یہاں پر فون کو بند رکھیں یا کم از کم اس کی آواز ضرور بند کردیں۔ عبادت کے دوران جب لوگ خشوع و خضوع چاہتے ہیں، ایسا نہ ہو کہ آپ کے فون پر آنے والی کال کئی لوگوں کی عبادت میں خلل ڈال دے۔


    پبلک ٹرانسپورٹ میں

    پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے افراد کہیں جلدی پہنچنے کے دباؤ میں یا تھکے ہارے ہوتے ہیں۔ اگر آپ بھی پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں تو آپ نے تجربہ کیا ہوگا کہ آپ کے برابر میں بیٹھا شخص فون کال پر بات کرکے آپ کو کتنا زچ کرتا ہے۔ مختصر یہ کہ جب بھی آپ کسی عوام مقام پر ہوں تو وہاں اردگرد کے لوگوں کو پریشان مت کریں۔ اگر سخت ہنگامی صورت حال ہو تب بھی کال پر اپنی آواز کم سے کم رکھیں۔
     
    Akram Naaz likes this.
  2. Akram Naaz
    Offline

    Akram Naaz BuL..BuL Staff Member
    • 63/65

  3. Admin
    Offline

    Admin Legend Staff Member
    • 63/65

    Ahsan bhi Ap ka Bahot Shukria K ap ne Itni Qemti Bat hamen batai hi Very nice
     
  4. Ahsaaan
    Offline

    Ahsaaan Senior Member
    • 48/49

    پسند کرنے کا شکریہ
     
  5. PakArt
    Offline

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan
    • 83/98

  6. Ahsaaan
    Offline

    Ahsaaan Senior Member
    • 48/49

    تھریڈ پسند کرنے کا شکریہ
     
  7. muzafar ali
    Offline

    muzafar ali Legend
    • 28/33

    bhai sahi kaha
    nice info
     

Share This Page