1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

اعتراف کا لمحہ

Discussion in 'Urdu Iqtebaas' started by PakArt, Feb 16, 2017.

  1. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan


    اعتراف کا لمحہ

    محبت اور عزت نفس کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہوتا ہے۔محبت سب سے پہلے عزت نفس کو ختم کردیتی ہے....یا بندہ محبت کرلے....یا پھر اپنی عزت...ہاتھ کی مٹھی میں دونوں چیزیں اکٹھی نہیں آسکتیں۔
    اپنے کمرے میں آنے کے بعد وہ کچھ ایسا ہی محسوس کررہی تھی۔۔اسے یک دم بہت زیادہ تھکن کا احساس ہورہا تھا۔
    ” ”کیا میں نے ٹھیک کیا ہے؟"کھڑکی کے پردے ہٹاتے ہوئے اس نے باہر پھیلی تاریکی میں جھانکتے ہوئے سوچا۔
    ”کیا خود کو اس قدر گرا دینا ٹھیک ہے؟"وہ اب سینے پر بازو لپیٹے سوچ رہی تھی۔”یہ جاننے کے باوجود کے عمر اور جوڈتھ....پھر آخر میں اپنے لیئے کس رول کو انتخاب کرنا چاہ رہی ہوں؟"اس نے اپنے ہونٹ بھینچ لیئے۔”یہ جاننے کے باوجود کہ عمر شائد کبھی بھی مجھ میں شادی کے لیئے انٹرسٹڈ نہیں رہا۔میں اس سے پھر بھی یہ تعلق کیوں قائم کرنا چاہتی ہوں۔"اس نے ایک گہرا سانس لیا۔”آخر عمر ہی کیوں...."وہ خود کو بے حد بےبس محسوس کررہی تھی۔”شاید میں ابھی بھی میچیور نہیں ہوئی ہوں....شاید میں کبھی بھی میچیور نہیں ہوسکتی .....یا پھر عمر جہانگیر وہ حد ہے جہاں میری میچیورٹی ختم ہوجاتی ہے۔میرے حواس خمسہ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں....پھر میں صرف وہ دیکھتی ہوں‘وہ سنتی‘اور وہ کہتی ہوں جو اس کی خواہش ہوتی ہے.....کیا اسی کیفیت کو محبت کہتے ہیں۔"
    اسے اپنی آنکھیں دھندلی ہوتی محسوس ہوئیں۔
    اعتراف کا لمحہ عزاب کا لمحہ ہوتا ہے
     

Share This Page