1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice
  3. Dismiss Notice

۔''السَّلامُ علیکُم'' کے گیارہ حُرُوف کی نسبت سے سلام کے 11 مَدَنی پھول


آئی ٹی استاد کی ںئی ایپ ڈاونلوڈ کریں اور آئی ٹی استاد ٹیلی نار اور ذونگ نیٹ ورک پر فری استمال کریں

itustad

Discussion in 'General Topics Of Islam' started by Najam Mirani, Feb 16, 2017.

General Topics Of Islam"/>Feb 16, 2017"/>

Share This Page

  1. Najam Mirani
    Offline

    Najam Mirani Management Staff Member
    • 28/33

    :Aslam Alieykum2eng:
    ۔''السَّلامُ علیکُم'' کے گیارہ حُرُوف کی نسبت سے سلام کے 11 مَدَنی پھول
    @@@@@@@@@@@@@@@@@@@@@@@@@@
    ۔(1)مسلمان سے ملاقات کرتے وقت اُسے سلام کرنا سنّت ہے

    ۔(2) مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ بہارِ شریعت حصہ 16صَفْحَہ 102 پر لکھے ہوئے جُزیئے کا خلاصہ ہے:'' سلام کرتے وَقت دل میں یہ نیّت ہو کہ جس کو سلام کرنے لگا ہوں اِس کا مال اور عزّت و آبرو سب کچھ میری حفاظت میں ہے اور میں ان میں سے کسی چیز میں دَخل اندازی کرنا حرام جانتا ہوں ''۔
    ۔(3) دن میں کتنی ہی بار ملاقات ہو، ایک کمرہ سے دوسرے کمرے میں بار بار آنا جانا ہو وہاں موجود مسلمانوں کو سلام کرنا کارِ ثواب ہے
    ۔(4)سلام میں پہل کرنا سنّت ہے
    ۔(5) سلام میں پہل کرنے والا اللہ عَزَّوَجَلَّ کامُقرَّب ہے
    ۔(6) سلام میں پہل کرنے والا تکبُّر سے بھی بری ہے ۔ جیسا کے میرے مکّی مَدَنی آقا میٹھے میٹھے مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ باصفا ہے : پہلے سلام کہنے والا تکبُّر سے بَری ہے۔ (شُعَبُ الایمان ج۶ ص ۴۳۳
    ۔(7) سلام (میں پہل) کرنے والے پر 90 رَحمتیں اور جواب دینے والے پر 10 رَحمتیں نازِل ہوتی ہیں (کیمیائے سعادت
    ۔(8) السَّلامُ علیکم کہنے سے 10 نیکیاں ملتی ہیں ۔ ساتھ میں وَ رَحمَۃُ اللہ بھی کہیں گے تو 20نیکیاں ہو جائیں گی ۔ اور وَبَرَکاتُہ،شامل کریں گے تو 30 نیکیاں ہو جائیں گی۔ بعض لوگ سلام کے ساتھ جنَّتُ المقام اور دوزخُ الحرام کے الفاظ بڑھا دیتے ہیں یہ غلط طریقہ ہے۔ بلکہ مَن چلے تو معاذاللہ یہاں تک بک جاتے ہیں: آپ کے بچّے ہمارے غلام ۔میرے آقا اعلیٰ حضرت ، اِمامِ اَہلسنّت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خان علیہ رحمۃُ الرَّحمٰن فتاوٰی رضویہ جلد 22 صَفْحَہ409 پر فرماتے ہیں : کم از کم السَّلامُ علیکم اوراس سے بہتروَرَحمَۃُ اللہ ملانا اور سب سے بہتر وَبَرَکاتُہ، شامل کرنا اور اس پر زِیادَت نہیں۔ پھرسلام کرنے والے نے جتنے الفاظ میں سلام کیا ہے جواب میں اتنے کا اعادہ تو ضَرور ہے اور افضل یہ ہے کہ جواب میں زیادہ کہے۔ اس نے السَّلامُ علیکم کہا تو یہ وعَلَیکُمُ السَّلام وَرَحمَۃُ اللہ کہے۔ اورا گر اس نے السَّلامُ علیکم وَ رَحمَۃُ اللہ کہا تو یہ وَعَلیکمُ السَّلامُ وَرَحمَۃُ اللہِ وَبَرَکاتُہٗ کہے اوراگر اس نے وبَرَکاتُہٗ تک کہا تویہ بھی اتنا ہی کہے کہ اس سے زِیادَت نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم
    ۔(9) اِسی طرح جواب میں وَعَلَیکُمُ السَّلامُ وَ رَحمَۃُ اللہِ وَ بَرَکاتُہٗ کہہ کر 30 نیکیاں حاصِل کی جا سکتی ہیں
    ۔(10) سلام کا جواب فوراً اور اتنی آواز سے دینا واجِب ہے کہ سلام کرنے والا سُن لے
    ۔(11) سلام اور جوابِ سلام کا دُرُست تلفُّظ یاد فرما لیجئے ۔ پہلے میں کہتاہوں آپ سُن کر دوہرایئے: اَلسَّلامُ عَلَیکُمْ(اَسْ۔ سَلا۔مُ ۔ عَلَے ۔ کُمْ) اب پہلے میں جواب سناتا ہوں پھر آپ اس کو دوہرایئے: وَعَلَیکُمُ السَّلام (وَ۔عَ۔لَیکُ۔مُسْ۔سَلام) ۔ طرح طرح کی ہزاروں سنّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب بہارِ شریعت حصّہ16 (312صفحات) نیز 120 صَفَحات کی کتاب'' سنّتیں اور آداب'' ھدِیّۃً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔
     
  2. Admin
    Offline

    Admin Champ Staff Member
    • 63/65

  3. PakArt
    Online

    PakArt ITUstad dmin Staff Member
    • 83/98

Share This Page