1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

Gurbat K Fawa'id (غُربَت کے فوائد)

Discussion in 'General Topics Of Islam' started by Najam Mirani, Mar 10, 2017.

  1. Najam Mirani

    Najam Mirani Management

    :Aslam Alieykum2eng:

    غُربَت کے فوائِد
    ###########################

    غُربَت اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نعمت ،نبیِّ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم کی چاہت،بَہُت ساری فضیلت اور بے شمار فوائِد کا پیش خیمہ ہے، اِسی وجہ سے اللہ والوں نے غُربت کو پسند فرمایاجیسا کہ حضرتِ سیِّدُنا اِبراہیم بن بَشَّارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفّار فرماتے ہیں : میں حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم بن اَدْہَم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم کے ہمراہ سفَر پر تھا اورہم دونوں روزے سے تھے، مگر ہمارے پاس اِفطار کے لئے کچھ نہ تھااور نہ ہی کوئی ایسے ظاہِری اَسباب نظَر آرہے تھے کہ جن سے اِفطاری کا اِنْتِظام کیا جا سکے۔ میری اِس فکْر کو دیکھ کر حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم بن اَدْہَم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم نے ارشاد فرمایا: ’’اے اِبنِ بَشّار(عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار)!اللہ عَزَّوَجَلَّ نے غریبوں اور مِسکینوں کو دنیا و آخرت میں کس قدَر نعمتوں اور راحتوں سے سرفراز فرمایا ہے بروزِ قیامت نہ اِن سے زکوٰۃ کے بارے میں پوچھا جائے گا اور نہ حج وصدَقہ اور صلہ رحمی و حسنِ سلوک کے بارے میں حساب وکتاب ہو گا، جبکہ مال داروں سے اِن سب چیزوں کے بارے میں سُوال ہو گا۔ دنیا کے یہ امیر و سرمایہ دار آخِرت میں غریب و نادار اور محض دُنیوی عزَّت دار وہاں ذلیل وخوار ہوں گے، آپ فِکْر نہ کیجئے، اللہ عَزَّوَجَلَّ روزی کا ضامِن ہے وہ تمہارے لئے رزْق کا اِنتِظام فرمائے گا، ہم اِن دنیاوی امیروں سے زِیادہ امیر ہیں۔ دنیا و آخرت میں کامل مسرت ہمیں حاصل ہے نہ رنج و غم ہے اور نہ اس کی پر واہ کہ ہماری صبح کیسے ہوئی اور شام کیسے ؟بس شرط یہ ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اِطاعت و فرمانبرداری کے مُعامَلے میں کوتاہی آڑے نہ آنے دیں۔ ‘‘ یہ فرماکر آپ رَحمۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نَماز میں مشغول ہوگئے اور میں نے بھی نَماز شروع کر دی۔ تھوڑی ہی دیر بعد ایک شخص ہمارے پاس 8 روٹیاں اور بَہُت سی کھجوریں لے کر آیا اور یہ کہہ کر واپس چلا گیا کہ کھائیے! اللہ عَزَّوَجَلَّ تم پر رحم فرمائے۔ حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم بن اَدْہَم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم نے مجھ سے فرمایا: ’’لیجئے اور کھائیے۔‘‘ جوں ہی ہم کھانا کھانے لگے، ایک سائِل نے صدا لگائی کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نام پر مجھے کچھ کھانا دے دیجئے۔ حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم بن اَدْہَم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم نے تین روٹیاں اور کچھ کھجوریں اُس حاجت مند کو دے دیں اور فرمایا:’’غم خواری کرنا اہلِ ایمان کا حصّہ ہے۔‘‘
    (روض الریاحین،ص۲۷۲)
    اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صدْقے ہماری بے حساب مَغْفِرَت ہو۔
    اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم
    مانندِ شمْع تیری طرف لَو لگی رہے دے لطْف میری جاں کو سوزوگداز کا
    کیوں کر نہ میرے کام بنیں غیب سے حسنؔ بندہ بھی ہوں تو کیسے بڑے کارساز کا
    (ذوقِ نعت)
    صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
     
    Akram Naaz likes this.
  2. Akram Naaz

    Akram Naaz BuL..BuL Staff Member

    جزاک اللہ
    شیئر کرنے کا بہت شکریہ..
     
  3. Akram Naaz

    Akram Naaz BuL..BuL Staff Member

    جزاک اللہ
    شیئر کرنے کا بہت شکریہ..
     
  4. Marvi

    Marvi Banned

    JazakAllah khaira


    Hamary Seth aise khuobsurat sharing krny ka shukriya
     
    Admin likes this.
  5. Marvi

    Marvi Banned

    JazakAllah khaira


    Hamary Seth aise khuobsurat sharing krny ka shukriya
     
    Admin likes this.
  6. Admin

    Admin Cruise Member Staff Member

Share This Page