1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

Shaitan or Adam A.S

Discussion in 'Hadess Mubarak' started by Danger Avenger, Jun 11, 2013.



  1. خدا تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کا جسم مبارک تیار کیا

    تو فرشتوں نے ایک نئی شکل و صورت دیکھ کر تعجب کا اظہار کیا اور آپ کی خوبصورتی دیکھ کر بھی خوش ہوئے۔ شیطاں نے جو آپ کو دیکھا تو کہنے لگا، بھلا یہ کیوں پیدا کیا گیا؟ پھر فرشتوں سے کہنے لگا، اگر خدا نے اسے ہم پر ترجیح دے دی تو تم کیا کرو گے؟ فرشتوں نے کہا ہم اپنے رب کا حکم مانیں گے۔ شیطان نے اپنے جی میں کہا، بخدا اگر خدا نے اُسے مجھ پر ترجیح دے دی تو میں ہر گز خدا کا حکم نہیں مانوں گا۔ بلکہ اسے ہلاک کر دوں گا۔پھر شیطان نے حضرت آدم علیہ السلام کے جسمِ اقدس پر تھوک دیا جو آپ کے مقامِ ناف پر پڑا۔خدا تعالیٰ نے حضرت جبریل کو حکم دیا کہ اتنی جگہ سے مٹی نکال دو۔ جبریل نے جہاں تھوک پڑی تھی اس جگہ سے تھوک سمیت مٹی نکال دی۔ خدا نے اس مٹی سے کتا پیدا فرمایا۔ کتے میں تین خصلتیں ہیں۔ اُسے آدمی سے اُنس ہے۔رات کو جاگتا ہے اور آدمی کو کاٹتا ہے۔ آدمی سے اسے انس اس لئے ہے کہ—مٹی حضرت آدم علیہ السلام کی ہے۔ رات کو جاگتا اس لئے ہے کہ ہاتھ جبریل کے لگے ہیں اور آدمی کو کاٹتا اس لئے ہے کہ تھوک شیطان کی ہے۔

    روح البیان ص۴۸ ج۱
     
  2. بہت شکریہ آپ کے پسند کرنے کا
     
  3. Jazak Allah
    :JC_goodpost:
     

Share This Page