1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔
  2. آئی ٹی استاد کے لیے ٹیم ممبرز کی ضرورت ہے خواہش مند ممبرز ایڈمن سے رابطہ کریں
    Dismiss Notice
  3. آئی ٹی استاد عید آفر
    Dismiss Notice

Gurbat Par Sabr(غربت پر صبر)


آئی ٹی استاد کی ںئی ایپ ڈاونلوڈ کریں اور آئی ٹی استاد ٹیلی نار اور ذونگ نیٹ ورک پر فری استمال کریں

itustad

Discussion in 'General Topics Of Islam' started by Najam Mirani, Mar 14, 2017.

General Topics Of Islam"/>Mar 14, 2017"/>

Share This Page

  1. Najam Mirani
    Online

    Najam Mirani Management Staff Member
    • 28/33

    :Aslam Alieykum2eng:

    غُربت پر صبْر
    #############

    حضرتِ سیِّدُنا امام محدث ابن جَوزِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں :’’ محتاجی ایک مرْض کی مانندہے جو اِس میں مُبتَلا ہوا اور صبْر کیا وہ اِس کا اَجْر و ثواب پائے گا، اِسی لئے محتاج وغریب لوگ جنہوں نے اپنی فَقْر وغُربت پر صبْر کیا ہو گا، امیروں سے 500 سال پہلے جنّت میں داخِل ہو جائیں گے۔
    (تلبیس ابلیس، ص۲۲۵)
    رہیں سب شاد گھر والے شہا تھوڑی سی روزی پر
    عطا ہو دولتِ صبْر و قَناعت یارسول اللہﷺ
    (وسائل بخشش)

    کیا مالدار غریبوں سے عمَل میں سبقت رکھتے ہیں ؟

    @@@@@@@@@@@@@@@@@@@@@
    حضرتِ سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ ’’مہاجِرین فُقرا ، بارگاہِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم میں حاضر ہوئے اور عرْض کیا: یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم ! مالدار لوگ بلند مَراتِب اور اَبَدی نعمتیں لے گئے۔ سرکارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:وہ کیسے؟تو انہوں نے عرض کی: وہ ہماری طرح نماز پڑھتے ہیں اور ہماری طرح روزے بھی رکھتے ہیں ، وہ صدَقہ کرتے ہیں ہم صدَقہ نہیں کر سکتے، وہ گردنیں چُھڑاتے(یعنی غلام آزاد کرتے) ہیں ،ہم گردنیں نہیں چُھڑا سکتے۔ توسرکارِ عالی وقار، غریبوں کے غم گُسارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم نے اِرشاد فرمایا: ’’کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ سکھادوں، جس کے ذریعے تم اُن لوگوں کے ساتھ مل جاؤ جو تم سے آگے ہیں اور اُن پر سبقت لے جاؤ جو تم سے پیچھے ہیں ؟ اور کوئی بھی تم سے افضل نہ ہوسوائے اُس شخْص کے جو تمہاری طرح عمَل کرے۔ صحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرْض کیا: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم! ضرور سکھائیے۔ اِرشاد فرمایا: ’’تم ہر نماز کے بعد 33،33 مرتبہ تَسْبِیْح(سُبْحٰنَ اللہ) تَحْمِیْد(اَلْحَمْدُ لِلّٰہ)اور تَکْبِیْر (اللہُ اَکْبَر)پڑھا کرو۔
    (مسلم،کتاب المساجدالخ،باب استحباب ذکر بعد الصلاۃالخ، ص۳۰۰، حدیث:۵۹۵)
    میں بے کار باتوں سے بچ کر ہمیشہ
    کروں تیری حمد و ثنا یا الٰہی
    (وسائل بخشش)

    صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
     
    Admin and Akram Naaz like this.
  2. Akram Naaz
    Offline

    Akram Naaz BuL..BuL Staff Member
    • 63/65

    وعلیکم السلام.
    جزاک اللہ
    بہت عمدہ
     
    Admin likes this.
  3. muzafar ali
    Offline

    muzafar ali Legend
    • 28/33

    w salam
    jazak Allah

    Sent from my QMobile i5i using
    Hidden Content:
    یہ لنک دیکھنے کے لیے فورم پر آپ کا اکاونٹ ہونا ضروری ہے اکاونٹ بنانے کے لیے یہاں کلک کریں
     
    Admin likes this.
  4. PakArt
    Online

    PakArt ITUstad dmin Staff Member
    • 83/98

    :Aslam Alieykum2:
    :BKBA
    اتنی اچھی پوسٹ کے اشتراک کا بہت بہت شکریہ
    [​IMG]
    [​IMG]
     
    Admin likes this.
  5. Admin
    Online

    Admin Champ Staff Member
    • 63/65

    nice Good
     

Share This Page