1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

فیس بک اور ٹویٹر کا اہم فیچر واٹس ایپ میں شامل

Discussion in 'General Discussion information dowloading Etc' started by PakArt, Aug 29, 2017.

  1. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    807198-whatsappiosx-1493627527-792-640x480.jpg

    واٹس ایپ میں جلد ہی ایک نئے فیچر کا اضافہ ہونے والا ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین اپنی تین پسندیدہ ترین چیٹس کو سب سے اوپر رکھ سکیں گے۔یہ فیچر بہت پہلے سے فیس بک اور ٹویٹر پر موجود ہے جس کے ذریعے کسی پوسٹ کو ہمیشہ سب سے اوپر (pin to top) رکھا جاسکتا ہے البتہ یہ سہولت صرف ایک پوسٹ کے لیے ہے۔

    نئے واٹس ایپ فیچر کی بدولت صارفین کے لیے یہ ممکن ہوگا کہ اپنی تین پسندیدہ ترین چیٹس کو ہمیشہ سب سے اوپر رکھ سکیں گے تاکہ انہیں تلاش کرنے کے لیے اسکرول ڈاؤن نہ کرنا پڑے۔ سب سے اوپر رکھی جانے والی چیٹس کی نوعیت انفرادی بھی ہوسکتی ہے اور وہ گروپ چیٹس بھی ہوسکتی ہیں۔فی الحال یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے بی-ٹا ورژن 2.17.162 اور 2.17.163 میں دستیاب ہے جنہیں پلے اسٹور یا ’’اے پی کے مرر‘‘ سے بطور بی-ٹا ٹیسٹر رجسٹر ہونے کے بعد ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

    فیس بُک کی طرح واٹس ایپ میں بھی ’’سب سے اوپر‘‘ رکھی گئی چیٹس اس وقت بھی سب سے اوپر ہی رہیں گی کہ جب دوسری چیٹس میں نئے پیغامات موصول ہورہے ہوں۔ واٹس ایپ کی جانب سے فی الحال اس فیچر کو عوامی سطح پر پیش کرنے کےلیے کوئی تاریخ تو نہیں دی گئی ہے لیکن اندازہ ہے کہ یہ فیچر اسی ماہ کسی نئی واٹس ایپ اپ ڈیٹ کے ساتھ دستیاب ہوجائے گا۔
     
    IQBAL HASSAN likes this.
  2. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Management

    بہت ھی شاندار
    بہت اچھی خوش خبری سنائی ھے
    اب سب مزے کرے گے
     

Share This Page