1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

کیا مسلمان انسانیت کے سب سے بڑے علمبردار ہیں آپکی رائے

Discussion in 'باتیں ملاقاتیں' started by UrduLover, Sep 26, 2017.

  1. UrduLover

    UrduLover Work hard. Dream big. Staff Member

    آپکی رائے کا منتظر
    اسلام نے انسانی شعور کو اعلیٰ انسانی اقدار سے مربوط کر دیا ہے اور انہی اقدار کی روشنی میں انسانی معاشرے میں فکر و عمل کی حدود کا تعین بھی ہوتا ہے اسلام نے زندگی اور موت دونوں کے لئے دلیل فراہم کی ہے۔اسلام میں انسان پر انسان کی حکومت کا کوئی تصور موجود نہیں ہے حاکمیت صرف اللہ کی ہے انسان کے ذمہ معاملات اور اشیاء کا انتظام ہے اللہ کی آخری اور مکمل ہدایت کی روشنی رسول کریمﷺ نے عالم انسانیت کو آداب معاشرت سکھائے ہیں ایمان اور عمل صالح کے پابند مومن افراد کے وسیلے سے حضورﷺ نے پورے معاشرے کو مسلمان بنایا ہے۔ اسلام میں زندگی کا تصور معاشرتی زندگی سے وابستہ ہے جس سے معاشرتی اعمال میں عبادات جیسی پاکیزگی آگئی۔ رسول کریمﷺ نے دین کی کنجی سے دنیا کا دروازہ کھول دیا۔ حیات و کائنات کا یہ حیرت انگیز نظام مکمل طور پر قوانین قدرت کی گرفت میں ہے۔ اسلام نے انسانی معاشرت کو بھی قانون قدرت سے ہم آہنگ کر دیا ہے۔ اسلامی تعلیمات کا ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ انسان زمین سے ایک رشتہ، بہت اہم رشتہ رکھتا ضرور ہے لیکن وہ شجر و حجر کی طرح زمین سے پیوستہ نہیں ہے انسانی وجود ان مادی وابستگیوں سے بہت بلند ہے انسان کا شخصی وجود ذات الٰہی کا پرتو ہے اور اس حیثیت میں وہ بہت سی ایسی صفات کا حامل ہے جو اس پورے نظام کائنات میں کسی بھی دوسرے وجود کو حاصل نہیں ہیں۔
    خطبہٴ حجتہ الوداع خود اپنی جگہ حقوق انسانی کا عالمگیر منشور ہونے کی وجہ سے اسلام اور اسکی اخلاقی اقدار کی بھرپور وضاحت کرتا ہے۔ اسلامی نظام میں قانون کی مکمل بالادستی کا ثبوت اس آیہ مبارک میں موجود ہے جس میں رسول کریمﷺ کی سیرت پاک کو بہترین نمونہٴ عمل قرار دیا گیا ہے۔ حیات مقدس میں اللہ کے ہر قانون کی عملی تفسیر موجود ہے۔ قانون کی بالادستی کی اس سے بڑی مثال ممکن نہیں۔ وہ اصول جنہیں ہم انسانیت کے حوالے سے انسانی حقوق میں شامل کرتے ہیں قرآن میں ان کو فرائض کی صورت میں احکامات بنایا گیا ہے جان کا تحفظ، انصاف کا حصول، مساوات، معاشرتی نظام شرکت۔ نیکی میں باہمی تعاون، بدی کے کاموں میں عدم تعاون، جبر سے حفاظت، آزادی ضمیر اور آزادیٴ اظہار، عقیدے کی آزادی، عزت نفس اور نیک نامی کا تحفظ، تخلیئے کا حق، محنت کے مطابق ملکیت اور محنت کا معاوضہ۔ اسلام میں معاشرتی زندگی کو ان فرائض کی ادائیگی سے مربوط کیا گیا ہے۔
    اور ان تمام باتوں پر عمل درآمد کرنے والا ایک مسلمان ہے اگر وہ مسلمان ان تمام باتوں پر عمل پیرا ہے تو میرے خیال میں روئے زمین پر مسلمان سے بڑا انسانیت کا کوئی علمبردار نہ کوئی آیا ہے اور نہ ہی کبھی آ سکتا ہے۔
     
    Last edited: Sep 26, 2017
  2. PakArt

    PakArt May Allah bless all Martyre of Pakistan

    اچھا سلسلہ شروع کیا ہے اور امید ہےاس سنجیدہ دھاگے میں فضول گفتگو ہرگز نہیں ہونی چاہئے، لیکن جناب آپ اپنی رائے بھی تو دیں نہ کہ آپ کی نظر میں مسلمان کیا ہیں، کیونکہ سوال لگانا تو بے حد آسان کام ہے کوئی بھی ہرروز سینکڑوں دھاگے سوالات کے لگا سکتا ہے لیکن جب ان کا جواب دینا مقصود ہوتا ہے تو اس میں ضروری ہے کہ آپ کی رائے بھی شامل ہو تاکہ گفتگو کا مرکز مختلف آراء بنیں نہ کہ صرف ایک دو جواب داخل ہو اور سکے بعد دھاگہ بناے کا مقصد فوت۔
    چلئے اب جلدی سے اپنی رائے پیش کریں تاکہ گفتگو کا سلسلہ آگے بڑھے۔اب آپکی اپنی رائے اور دیگر دوستوں کی رائے کا انتطار رہے گا۔شکریہ۔
     
  3. UrduLover

    UrduLover Work hard. Dream big. Staff Member

    بھائی لگتا ہے آپ پیغام ارسال کرنے سے ناراض سے ہیں؟
    ****

    اگر مسلمان در حقیقت میں کامل مومن اور رسول کے سنت کا دل سے پیروکار ہے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ دوسروں کے اخلاق کا نمونہ اور دین اسلام کا علبردار ہے اور اللہ اس شخص کو دین و دنیا دونوں میں کامیابی دیتا ہے اور آخرت میں بھی اس کے لیے کامیابی ہے ۔
     

Share This Page