1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے آؤٹ، سری لنکا سیمی ف&#157

Discussion in 'Sports' started by ғσяυм gυяυ, Jun 18, 2013.

  1. انگلینڈ اور ویلز میں کھیلی جانے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں سری لنکا نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 20 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں کھلینے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سیمی فائنل میں سری لنکا کا مقابلہ انڈیا سے ہوگا اور انگلینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہو گا۔
    آسٹریلیا نے 254 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے 233 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی ٹاپ آرڈر ایک دفعہ پھر ناکام ہوئی۔ مڈل آرڈر بیٹسمین ووجز نے قدرے عمدہ اننگز کھیلی لیکن اس کے کوئی بیٹسمین بھی جم نہ کھیل سکا۔
    اسی بارے میں
    چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کی دس رنز سے جیت
    چیمپیئنز ٹرافی:جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں
    جیت بھی گئے تو یہ اتفاقیہ ہوگی: رمیز
    متعلقہ عنوانات
    کھیل, کرکٹ
    کلِک تفصیلی سکور کارڈ
    ایک مرحلے آسٹریلیا کی نو کھلاڑی 192 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے لیکن آخری جوڑے، فاسٹ بولر میکے اور سپنر ڈورتھی نے اکتالیس رنز کی پارٹنرشپ بنا کر میچ کو دلچسپ بنا دیا۔
    آف سپنر دلشان نے اپنی ہی گیند پر میکے کا شاندار کیچ پکڑ کر آسٹریلیا کی اننگز کا اختتام کر دیا۔
    آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کمر کی تکلیف کی وجہ سے پورے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکے۔
    اس سے پہلے آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سری لنکا کی بیٹنگ کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا اور پہلے ہی اوور میں اُس کی پہلی وکٹ گر گئی اور 20 کے سکور پر کمار سنگاکار بھی آؤٹ ہوگئے۔ اس موقعے پر دلشان اور تھریمان نے بہتر رنز کی شراکت کی جو کہ اننگز کی بہترین شراکت رہی۔ تھریمان 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
    اس کے بعد ٹیم کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 84 رنز کی نا قابلِ شکست اننگز کھیلی جو کہ سری لنکن اننگز کا بہترین انفرادی سکور تھا۔
    ئی سی سی کے مطابق یہ چیمپیئنز ٹرافی کا آخری مقابلہ ہے اور اس کے بعد وہ اس قسم کا ٹورنامنٹ کرانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔
     
  2. Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    [​IMG]
    Click to expand...
    Shukriya Bro ...Comments Karnay Kay Liye Aur Thread Visit Kay Liye .
     
  • Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    v.nice sharing
     
  • UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    Nice Sharing
     
  • Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    Nice Sharing
    Click to expand...
    Shukriya Bro ...Comments Karnay Kay Liye Aur Thread Visit Kay Liye .
     
  • Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    v.nice sharing
    Click to expand...
    Shukriya Bro ...Comments Karnay Kay Liye Aur Thread Visit Kay Liye .
     
  • Share This Page