1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

* Android Mobile Flashing Course Last Class ( 5 ) *

Discussion in 'Courses' started by Lion Power, Oct 5, 2017.

  1. Lion Power

    Lion Power Management

    [​IMG]


    آئی ٹی استاد ڈاٹ کوم کے تمام ممبرز کو میں فلیشنگ کورس کے آخری لیکچر اور کلاس نمبر 5 میں خوش آمدید کہتا ہوں


    پیارے بھائیو اگر آپ میں سے کسی ممبر نے میری پہلی 4 کلاسز نہیں پڑھی اور وہ پڑھنا چاہتا ہے تو براۓ مہربانی یہاں سے ملاحضہ فرمائے

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!



    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!



    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!



    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!



    پیارے بھائیو میری پہلی 4 کلاسز ضرور پڑھیں تاکہ آپ صحیح طرح سمجھ جائیں اور بعد میں آپ کو کوئی مسئلہ پیش نا آئے


    دوستو آج میں آپ کو بتاؤں گا کہ :

    1 : آپ کو آپ کے موبائل کی کسٹم روم بہت آسانی سے کس ویب سے مل سکتی ہے


    2 : موبائل فلیش کرنے کے لیے کس کس چیز کی ضرورت ہے

    3 : اور سب سے بڑا کام آپ کو میں بتاؤ گا کہ آپ کسٹم روم کیسے فلیش کریں گے

    دوستو اللّه پاک کے پیارے نام سے آج کی کلاس شروع کرتے ہیں


    بسم اللّه الرحمان الرحیم


    تو دوستو جیسا کہ میں نے کلاس 4 میں کسٹم ریکوری انسٹال کرنے کا طریقہ بتایا اسی طرح آج کے لیکچر میں میں آپ کو بتاؤ گا کہ آپ کس طرح اپنے موبائل میں کسٹم روم انسٹال کریں

    تو سب سے پہلے بات کرتے ہیں کہ


    رومز کتنی ہیں اور ان میں فرق کیا ہے


    پیارے بھائیو رومز 2 قسم کی ہیں

    1 : Stock Rom

    2 : Custom Rom


    جس طرح کسٹم ریکوری اور اسٹاک ریکوری ہے بلکل اسی طرح کسٹم روم اور اسٹاک روم ہے ایک بار پھر آپ کو بتاتا چلوں


    کسٹم روم اور کسٹم روم کیا ہے


    اسٹاک روم وہ ہوتی ہے جو کمپنی خود تیار کرتی ہے اور اس میں زیادہ خصوصیات نہیں پی جاتیں

    جبکہ کسٹم روم وہ ہوتی ہے جو کہ آسانی سے آپ کو گوگل سے مل جاتی ہے اور اس کے بہت سے فائدے ہیں جن میں سے سب سے بڑا فائدہ آپ اپنے موبائل کا ورژن اپ گریڈ کر سکتے ہیں


    اپنے موبائل کی کسٹم روم کہا سے کریں


    تو دوستو کبھی کبھی کیا ہوتا ہے کہ اگر ہم غلط روم اپنے موبائل میں فلیش کر لیں تو ہمارے موبائل میں خرابی آسکتی ہے
    اور موبائل ڈیڈ بھی ہو سکتا ہے تو میں نے سوچا آپ کی آسانی سے کے لیے ویب سائٹ بھی بتاتا چلوں
    تو دوستو اس ویب سائٹ کا نام ہے

    ⇨ xda-developer

    آپ اس

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    سے ویب سائٹ وزٹ کر لیں آپ کو یہاں سے آسانی سے اپنے موبائل کی روم مل جاۓ گی اور وہ روم بہت اچھا ورک کرے گی


    موبائل فلیش کرنے کے لیے کیا کیا چاہیے


    آپ کو موبائل فلیش کرنے کے لیے درج ذیل چیزوں کی ضرورت ہے :



    ● آپ کا موبائل روٹ ہونا ضروری ہے اگر آپ روٹ کے بغیر یہ کام کریں گے تو آپ کا موبائل فلیش نہیں ہو گا


    ● ان سب کاموں سے پہلے آپ اپنے ڈیٹا وغیرہ کا بیک اپ بنا لیں تاکہ ڈیٹا محفوظ رہے


    Unlocked BootLooder

    کوئی بھی کسٹم ریکوری یا کسٹم روم فلیش کرنے کے لیے آپ کو اپنے موبائل کا بوٹ لوڈر ان لاک کرنا ہو گا

    [اب آپ کو بتاتا چلوں کے آپ اپنے موبائل کا بوٹ لوڈر ان لاک کیسے کریں
    دوستو ہر موبائل کا بوٹ لوڈر ان لاک کرنے کا الگ الگ طریقہ ہے آپ اپنے موبائل کا میتھڈ دیکھنے کے لیے گوگل پر یہ لکھیں

    “ How To Unlocked Bootlooder On Your Mobile Name + Model

    آپ کو آسان میتھڈ مل جاۓ گا


    ● کسٹم روم انسٹال کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ اپنے موبائل میں کسٹم ریکوری انسٹال کریں

    [ کسٹم ریکوری کیسے انسٹال کریں یہ میں کلاس 4 میں بتاچکا ہوں ]



    ● کسٹم روم انسٹال کرنے کے لیے آپ کے پاس کسٹم روم کی

    .Zip

    فائل لازمی ہونی چاہیے جو کہ آپ کو

    Xda-developer

    سے آسانی سے مل جاۓ گی

    ● گوگل ایپ فائل کی زیپ فائل ہونی چاہیے

    کسٹم روم فلیش کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو گوگل ایپ بھی فلیش کرنا ہوگا جو کہ آپ کو اسی ویب سائٹ سے مل جاۓ گا اور اگر آپ کو یہ نا ملے تو آپ اس لنک سے داؤنلوڈ کر لیں

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!



    آپ کو تمام چیزیں بتا دی گئی ہیں جو کے فلیشنگ کے لیے ضروری ہیں

    تو دوستو اب میں آپ کو کسٹم روم فلیش کرنے کے بارے میں بتانے جا رہا ہوں جو کہ سب سے اہم کام ہے



    اینڈرائڈ موبائل میں کسٹم روم کیسے فلیش کریں



    ● سب سے پہلے آپ اپنے موبائل کی پاور اوف کر دیں

    ● جب آپ کا موبائل مکمل بند ہو جاۓ تو پھر آپ ریکوری میں جائیں ریکوری میں جانے کے لیے


    Volume Up + Power Button

    اب آپ کے موبائل کی کسٹم ریکوری سامنے آجاۓ گی


    ● اب کسٹم ریکوری میں ایک

    ⇨ Wipe

    کا آپشن نظر آئے گا آپ اس پر کلک کریں اور پھر نیچے

    ⇨ SWipe

    سلیکٹ کریں آپ کا موبائل

    Format

    ہو جاۓ گا کیونکہ فلیشنگ سے پہلے موبائل کو ری سیٹ کرنا بہت ضروری ہے


    ● اب آپ کو اپنے ریکوری کے ہوم میں واپس جانا ہے وہا پر آپ کو

    ⇨ Install

    کا آپشن نظر آئے گا آپ اس پر کلک کریں اور پھر سکرول کریں


    ● اب یہاں اپنے میموری کارڈ کی لوکیشن میں کسٹم روم کی زیپ فائل کو سلیکٹ کریں جو آپ نے داؤنلوڈ کی تھی


    ● فائل سلیکٹ کرنے کے بعد آپ

    ⇨ Swipe To Confirm Flash


    پر کلک کریں اور پھر آپ کے موبائل میں کسٹم روم کی انسٹالنگ شروع ہو جاۓ گی


    ● اب جب تک انسٹالنگ ختم نا ہو آپ کچھ بھی نا کریں بس انتظار کریں

    [ انسٹالنگ میں کچھ وقت لگے گا ]

    ● جب آپ کی کسٹم روم انسٹال ہو جاۓ گی تو آپ کو ایک آپشن نظر آئے گا

    ⇨ Wipe Cache/ Dalvik


    آپ اس کو سلیکٹ کریں اور پھر نیچے سوائپ کریں اور جب آپ کے موبائل کا

    Cache Swipe

    ہو جاۓ تو آپ پھر ریکوری کے پہلے صفہ پر آجائیں

    ● اب آپ بلکل اسی طرح گوگل ایپ کی فائل کو فلیش کریں

    ● اب تمام گوگل ایپ کی فائل فلیش کرنے کے بعد مینیو میں آجائیں اور یہاں پر آپ کو

    ReBoot

    کا آپشن نظر آئے گا آپ اس پر کلک کریں

    اب آپ کا موبائل اون ہونے لگ جاۓ گا اور اگر اون ہونے میں وقت لگے تو پریشان بلکل نا ہوں

    تو دوستو مبارک ہو آپ کے موبائل میں کسٹم روم فلیش ہو گئی ہے

    تو پیارے بھائیو اسی طرح آپ نے چند ہی کلاسز میں فلیشنگ کورس مکمل کر لیا

    مجھے امید ہے کہ آپ سب کو میرا یہ کورس اچھا لگا ہو گا اور جن بھائیو نے میری تمام کلاسز پڑھی ہیں میں ان کا شکر گزار ہوں

    پیارے بھائیو اپنا خیال رکھیے گا انشاءلله اسی طرح آپ کے لیے مزید اچھے اچھے کورس تیار کیا کروں گا

    آپ سب بھائیو کے تعاون کا بہت بہت شکریہ

    * * * * * * اللّه حافظ * * * * * *
     
    Last edited: Oct 5, 2017
    IQBAL HASSAN likes this.
  2. UrduLover

    UrduLover Work hard. Dream big. Staff Member

    بہت اچھے موضوع پر اشتراک کیا ہے
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کوم کے تمام ممبرز کو میں فلیشنگ کورس کے آخری لیکچر اور کلاس نمبر 5 میں خوش آمدید کہتا ہوں
    :np
     
  3. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Management


    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
    bohut hi zabardast sharing hain
    khush raho abad raho
    shukria
    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
     
  4. Lion Power

    Lion Power Management

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!


    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
    bohut hi zabardast sharing hain
    khush raho abad raho
    shukria
    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
    Click to expand...
    شکریہ اقبال بھائی خوش رہیں
     

Share This Page