1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

ویب سائیٹ اپنے کمپیوٹر پر ہوسٹ کریں

Discussion in 'General Discussion information dowloading Etc' started by UrduLover, Oct 13, 2017.

  1. UrduLover

    UrduLover Work hard. Dream big. Staff Member

    Capture 1.JPG

    1. Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    2. Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    3. Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    4. Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    5. Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    6. Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    1. Capture 2.JPG
    2. [​IMG]
    3. [​IMG]
      پورٹ چیک ٹول ویب سائٹ کی مدد سے اپنے کمپیوٹر
    4. پورٹ 80 کھولیں
    5. پہلے ونڈوز کی فائر وال کی ایپلی کیشن کھولی گئی ہے۔
    6. ونڈوز کی فائر وال کی ایپلی کیشن کھولیں
    7. [​IMG]
    [​IMG]

    Inbound Rules کے تحت New Rule آپشن منتخب کیا گیا ہے۔ یعنی ہم انٹرنیٹ کی طرف سے اس کمپیوٹر کو موصول ہونے والی ٹریفک کے متعلق ونڈوز کی فائر وال میں ایک نیا
    رول شامل کریں گے۔
    وندوز کی فائر وال میں ان باونڈ رولز کے تحت نئے رول کا
    آپشن ممتخب کریں
    ڈائیلاگ باکس میں Port آپشن منتخب کیا گیا ہے۔

    [​IMG]

    پورٹ کے خانے میں 80 ٹائپ کیا گیا ہے۔
    فائر وال کے خانے میں 80 ٹائپ کیا گیا ہے
    ڈائیلاگ باکس میں نیکسٹ بٹن پر کلک کیا گیا ہے۔
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    ایک اور ملتا جلتا تھریڈ جوکہ اوپن ملا ہے۔ہوسکتا ہے یہ سبھی کیلئے زیادہ آسان ہو۔
    ****

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!


    Get your own Web and SMTP Server for FREE
    No additional charges, just a computer and an Internet connection required.

    اپنے کمپیوٹر میں ویب سرور لگانا ، یعنی اپنی ویب سائٹ (website) کو خود ہوسٹ (host) کرنا بہت آسان ہے ۔ مگر یاد رکھیے کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا کمپیوٹر 24 گھنٹے چالو (on) حالت میں انٹرنیٹ سے منسلک (connected) رہے ۔ اگر ایسا نہیں ہے تو پھر آپ کی ویب سائٹ صرف اسی وقت دیکھی جا سکے گی جب آپ کا کمپیوٹر چل رہا ہوگا اور انٹرنیٹ سے منسلک ہوگا ۔ مندرجہ ذیل طریقہ کار سے آپ SMTP سرور بھی لگا سکتے ہیں ۔اگر ہر بار انٹرنیٹ سے منسلک ہونے پر آپ کا آئی پی ایڈریس تبدیل ہو جاتا ہے تو ایسے آئی پی ایڈریس کو ڈائنامک (Dynamic IP address) کہتے ہیں ۔ مثلاً اگر آپ ڈائل اپ کنکشن (dialup connection) استعمال کرتے ہیں تو آپ کا آئی پی ایڈریس ڈائنامک ہوگا ۔ مثلاً میں WOL کا ڈائل اپ کنکشن استعمال کرتا ہوں ۔ جب میں انٹرنیٹ سے منسلک ہوتا ہوں تو میرا آئی پی ایڈریس 202.154.250.xxx ہوتا ہے ۔ اس نمبر میں ایکس کے حروف یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اگلی بار جب میں انٹرنیٹ سے منسلک ہوں گا تو یہاں کوئی دوسرا نمبر ہوگا ، یعنی میرا آئی پی ایڈریس اگلی بار تبدیل ہو جائے گا ۔

    عام ویب سائٹ کا آئی پی ایڈریس مستقل (permanent, static) ہوتا ہے جسے براؤزر میں ٹائپ کرنے سے یا ویب سائٹ کا ایڈریس لکھنے سے وہ ویب سائٹ دیکھی جا سکتی ہے ۔ لیکن اگر آپ ڈائل اپ کنکشن کے ذریعے اپنی ویب سائٹ تک رسائی (access) فراہم کرتے ہیں تو دوبارہ منسلک (reconnect) ہونے پر آپ کا آئی پی ایڈریس تبدیل ہو جاتا ہے اور آپ کی ویب سائٹ تک رسائی نا ممکن ہوجاتی ہے ۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہمیں ایک ایسا نظام چاہیے جو خود کار (automatically) طریقے سے ویب سائٹ کا آئی پی ایڈریس بدل دے ۔ یہ نظام

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    والے مفت فراہم کرتے ہیں ۔

    اب دیکھتے ہیں کہ ویب سرور کیسے نصب (setup) کرنا ہے ۔ اگر آپ کے کمپیوٹر میں کوئی سدِّ آتش (firewall) نصب ہے تو مندرجہ ذیل اقدامات سے پہلے اسے بند (disable) کر دیجیے ۔

    سب سے پہلے آپ اپنا موجودہ آئی پی ایڈریس معلوم کیجیے ۔ سسٹم ٹرے (system tray) میں جو انٹرنیٹ سے منسلک ہونے کا آئیکون (icon) ظاہر ہوتا ہے اس پر ڈبل کلک کرنے سے آئی پی ایڈریس معلوم ہو جاتا ہے ۔ اگر ایسا نہ ہو تو Start Menu میں جا کر Run پر کلک کیجیے اور اس کی ان پٹ فیلڈ میں cmd لکھ کر enter کا بٹن دبا دیجیے ۔ آپ کے سامنے ایک کمانڈ پرامپٹ (command prompt) آجائے گا ، اس میں ipconfig لکھ کر enter کیجیے ، آپ کا آئی پی ایڈریس سامنے آجائے گا ۔

    اب

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    پر جاکر معلوم کیجیے کہ کیا آپ کا انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر (ISP) آپ کو اپنا ویب سرور چلانے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں ۔ اس سائٹ پر جا کر اپنا آئی پی ایڈریس لکھنے پر آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ کی آئی ایس پی آپ کو Port 80 کی اجازت دیتی ہے یا نہیں ، ہمارا کام دراصل اِسی پورٹ 80 سے ہے ۔

    اگر آپ کو Port 80 کو استعمال کرنے کی آزادی (permission) ہے تو سمجھیے کام ہوگیا ۔ اب آپ نے کوئی ویب سرور سافٹ ویر انسٹال کرنا ہے ۔ ونڈوز98 کے لیے Personal Web Server اور ونڈوز ایکس پی کے لیے Internet Information Services کے نام سے سافٹ ویر موجود ہیں جو ونڈوز کی انسٹالیشن سی ڈی میں موجود ہوتے ہیں ۔ ان کی تنصیب (installation) اور استعمال کا طریقہ کار بعد میں لکھا جائے گا ۔ فی الحال ہم مشہورِ زمانہ اپاچی (Apache) سرور سے کام لینے کا طریقہ دیکھتے ہیں ۔

    اگر آپ Apache, PHP اور MySQL کے سیٹ اپ الگ الگ ڈاؤن لوڈ کریں تو ایک مبتدی کی حیثیت سے شاید آپ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑے ۔ میں

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    استعمال کرتا ہوں ۔ اس کی 3MB کی فائل میں Apache, PHP, MySQL, Perl, phpMyAdmin اور دیگر کئی سہولیات پہلے سے ہی موجود ہوتی ہیں ۔ یونیفارم سرور کو

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    ۔

    یونیفارم سرور کی فائل کو ڈاؤن لوڈ کرکے اپنی ہارڈ ڈرائیو میں کہیں بھی unzip کر لیجیے ۔ مثال کے طور پر اسے \:C ڈرائیو میں محفوظ کیجیے ۔ اب اس کا فولڈر کھول کر سرور سٹارٹ کر لیجیے ، اور اطمینان کر لیجیے کہ یہ درست طور پر کام کر رہا ہے ۔ آپ کی ویب سائٹ کی index فائل C:\Uniform Server\diskw\www فولڈر میں موجود ہونی چاہیے ، یہ آپ کی ویب سائٹ کی روٹ ڈائریکٹری ہے ۔

    اب آپ اپنے براؤزر (internet browser) میں

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    ٹائپ کیجیے اور ویب سائٹ کھلنے پر وہاں اپنا اکاؤنٹ (signup) بنا لیجیے ۔ رجسٹریشن (registeration) کا عمل مکمل ہونے پر لاگ ان (login) کیجیے ۔ اوپر آپ کا ای میل ایڈریس اور آئی پی ایڈریس ظاہر ہوگا اور بائی جانب Hosts / Redirects کا ربط (link) موجود ہوگا ۔ اس پر کلک کرنے سے نیچے مزید روابط (links) ظاہر ہوں گے ، ان میں سے Add کے ربط پر کلک کیجیے ۔

    اب آپ کے سامنے ایک فارم (form) آجائے گا ۔ اس میں اوپر Host Name میں وہ ایڈریس دیجیے جو آپ چاہتے ہیں ۔ اگر آپ کے پاس اپنی ڈومین (domain name) موجود ہے تو وہ دیجیے ورنہ کوئی لفظ لکھ کر نیچے موجود مفت ایڈریسز استعمال کیجیے ۔ مثلاً میں نے Host Name میں icheetah لکھا اور نیچے no-ip.info منتخب کیا تو میری ویب سائٹ کا ایڈریس

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    بن گیا ۔
    اس سے نچلے خانے میں Host Type میں سے Port 80 Redirect منتخب کیجیے ۔
    ان خانوں کے نیچے IP Address کا خانہ ہوگا جس میں آپ کا آئی پی ایڈرس پہلے سے (already) موجود ہوگا ، اگر نہ ہو تو آپ لکھ دیجیے ۔
    اب سب سے نیچے آکر Create Host کے بٹن پر کلک کیجیے ، سب سیٹ اپ ہو جائے گا ۔

    آپ کا یونیفارم سرور تو چل رہا ہے ناں؟ ٹھیک ہے ۔ اپنے براؤزر میں

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    ٹائپ کرنے پر اس کا کنٹرول پینل کھل جائے گا ۔ صفحے پر بائیں طرف موجود Configuration کی سرخی کے نیچے Apache Configuration کے ربط پر کلک کیجیے ۔ اگلا صفحہ کھلنے پر Server Name کے خانے میں اپنی سائٹ کا ایڈریس اور پورٹ نمبر دیجیے ، مثال کے طور پر icheetah.no-ip.info:80 میرا سرور نیم ہے ۔ اب نیچے Save کے بٹن پر کلک کر دیجیے ۔ اب سرور کو Stop کر کے دوبارہ Start کیجیے ۔

    اب

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    پر جا کر No-IP Dynamic Update Client (DUC) ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیجیے اور اس کو چلا کر اپنا ای میل اور وہ پاس ورڈ دے دیجیے جو آپ نے no-ip پر رجسٹریشن کے وقت دیا تھا ۔ چیک کر لیجیے کہ یہ کلائنٹ انٹرنیٹ سے منسلک افعال درست طور پر انجام دے رہا ہے ۔ اگر ایسا ہے تو پانچ منٹ کے وقفے کے بعد آپ کی ویب سائٹ آن لائن ہو جائے گی ۔

    اگر براؤزر میں سائٹ کا ایڈریس لکھنے پر Forbidden اور You Don’t Have Permissions کے الفاظ ظاہر ہوں تو اپنی روٹ ڈائریکٹری (www) میں موجود htaccess. فائل میں بیرونی رسائی کے متعلق configuration کر دیجیے ، اگر آپ کو ایسا کرنا نہیں آتا تو اس فائل کو ختم (delete) کر دیجیے ، آپ کی سائٹ ظاہر ہو جائے گی ۔

    مجھے امید ہے کہ یہ سبق (tutorial) آپ کو پسند آیا ہوگا ۔ مجھے آپ کی تجاویز اور آرا کا انتظار رہے گا ۔ اگر آپ کو اس سے متعلق کسی تکنیکی مدد کی ضرورت ہو تو

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

     

    Attached Files:

    Last edited: Oct 13, 2017
    IQBAL HASSAN and Abdullah umer like this.
  2. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Management

    السلام و علیکم محترم
    اپ نے بہت ہی محنت کر کے ایک شاندار
    تھریڈ ہم سب تک پہنچایا ہے اس کی جتنی
    تعریف کی جائے وہ کم ہے اگر اپ مہربانی کر کے
    ہمیں ڈومین کو ہوسٹنگ پر انسٹال کرنا سیکھا دیں
    تو ہمیں ایکسن فورو اور وی بلیٹن میں کام کرنا آسان ہو جائے گا
    اور ہمیں پتہ چل جائے گا کہ یہ فورم کیسے انسٹال ہوتے ہیں
     
    UrduLover likes this.
  3. UrduLover

    UrduLover Work hard. Dream big. Staff Member

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    السلام و علیکم محترم
    اپ نے بہت ہی محنت کر کے ایک شاندار
    تھریڈ ہم سب تک پہنچایا ہے اس کی جتنی
    تعریف کی جائے وہ کم ہے اگر اپ مہربانی کر کے
    ہمیں ڈومین کو ہوسٹنگ پر انسٹال کرنا سیکھا دیں
    تو ہمیں ایکسن فورو اور وی بلیٹن میں کام کرنا آسان ہو جائے گا
    اور ہمیں پتہ چل جائے گا کہ یہ فورم کیسے انسٹال ہوتے ہیں
    Click to expand...
    اس کام میں جناب راشد کریم ماہر ہیں۔مجھے لگتا ہے ماضی میں آپ کسی معاملے انکی معاونت لے چکے ہیں۔سیٹنگ کا کام سپر ایڈمن کرتے ہیں۔میں نے بھی ان سے ہی سیکھا ہے۔اور ابھی بھی سیکھنا جاری ہے۔شکریہ
     
    IQBAL HASSAN likes this.
  • IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Management

    جی جناب اپ نے ٹھیک فرمایا ہے
    مجھے ایسا لگتا ہے۔جیسے اپ کسی جگہ
    پر چپ کرمیری نگرانی کرتے رہے ہے
     
    UrduLover likes this.
  • UrduLover

    UrduLover Work hard. Dream big. Staff Member

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    جی جناب اپ نے ٹھیک فرمایا ہے
    مجھے ایسا لگتا ہے۔جیسے اپ کسی جگہ
    پر چپ کرمیری نگرانی کرتے رہے ہے
    Click to expand...
    نہی ایسا نہی ہے۔ میں آپکو جانتا ہوں صرف یہاں اس معاملہ کو زیرِ بحث نہی لانا چاہتا ہوں
     
  • IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Management

    ٹھیک ہے جناب
    جیسا اپکا حکم
     
    UrduLover likes this.
  • UrduLover

    UrduLover Work hard. Dream big. Staff Member

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    ٹھیک ہے جناب
    جیسا اپکا حکم
    Click to expand...
    بہت بہت شکریہ تھوڑی بات کو بہتر طور پر سمجھنے کا۔میں وہی ہوں جسنے آپ سے اسلام آباد ملنا تھا۔لیکن ملاقات ہو نہ سکی۔مزید پوچھنا ہو تو ان بوکس کر لیجئے گا۔شکریہ
     
  • Share This Page