1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

گھر کی حفاظت کیلئے اپنے کپیوٹر اور فون کو سیکیورٹی کیمرہ بنانے کا طریقہ سیکھیں

Discussion in 'General Mobile Discussion' started by UrduLover, Oct 15, 2017.

  1. UrduLover

    UrduLover Work hard. Dream big. Staff Member

    گھر کی حفاظت کیلئے اپنے کپیوٹر اور فون کو سیکیورٹی کیمرہ بنانے کا
    طریقہ سیکھیں

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!



    آج کے دور میں گھر ہو یا دُکان، اسکول ہو یا آفس بلکہ گلی محلے کی حفاظت کے لیے بھی سکیوریٹی کیمرے ناگزیر ہو چکے ہیں۔ سٹرک ہو یا عمارت ہر جگہ ہم سکیوریٹی کیمرے نصب ہوئے دیکھتے ہیں۔ افراتفری کے اس دور میں اگر آپ کسی چیز پر نظر نہیں رکھیں گے تو اس کے چوری ہونے کے امکان سو فیصد تک پہنچ سکے ہیں۔اگر ہم آپ کو ایک ایسے سافٹ ویئر کے بارے میں بتائیں جو کسی بھی اسمارٹ فون، کمپیوٹر اور اسمارٹ ٹی وی کو سکیوریٹی کیمرہ بنا سکتا ہو تو کیسا رہے گا؟ یہ سافٹ ویئر ایک لائیو سکیوریٹی کیمرے کی طرز پر کام کرتا ہے جس کے ذریعے نہ صرف منظر ریکارڈ کیا جا سکتا ہے بلکہ دنیا میں کہیں بھی رہتے ہوئے اس کیمرے کا منظر لائیو دیکھا بھی جا سکتا ہے۔
    [​IMG]
    یہ پروگرام جس کا نام ’’ایٹ ہوم کیمرہ‘‘ ہے بالکل مفت دستیاب ہے۔ ایٹ ہوم کیمرہ کی انسٹالیشن تھوڑی سی توجہ کی متقاضی ہے کیونکہ یہ دو حصوں میں دستیاب ہے۔ اس کا ایک ٹول ’’ایٹ ہوم وڈیو اسٹریمر‘‘ کہلاتا ہے جبکہ دوسرا ’’ایٹ ہوم کیمرہ‘‘۔ نام سے بالکل واضح ہے کہ جس ڈیوائس کو آپ کیمرہ بنانا چاہتے ہیں اس پر ’’کیمرہ‘‘ جبکہ جس پر وڈیو دیکھنا ہو اس پر ’’وڈ اسٹریمر‘‘ ٹول انسٹال کرنا ہو گا۔
    آپریٹنگ سسٹم کی بات کی جائے تو یہ آئی او ایس، اینڈروئیڈ، میک او ایس اور ونڈوز کے علاوہ اسمارٹ ٹی وی کے لیے بھی دستیاب ہے۔ اس پروگرام کے
    [​IMG]
    ذریعے آپ درج ذیل فیچرز سے مستفیض ہو سکتے ہیں:
    • کسی بھی ویب کیم کو فون پر دیکھنا
    • موشن ڈٹیکٹر
    • ریکارڈنگ کا ٹائم شیڈول کرنا
    • ای میل الرٹس
    • پی سی کو ریموٹلی کنٹرول کرنا
    • محفوظ کنکشن
    • خود کار کسی کلپ کو حذف کرنا
    • کلاؤڈ ریکارڈنگ
    اس پروگرام کو استعمال کرنے کا مکمل طریقہ تفصیلی طور پر بمعہ تصاویر اس کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ اس لیے اسے استعمال کرنے سے پہلے اس کے کام کرنے کے طریقہ
    کار کو اچھی طرح سمجھ لیں۔

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

     
    IQBAL HASSAN likes this.
  2. IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Management

    واہ جناب واہ
    یہ تو بہت ہی کار آمد سوفٹویر ہے
    اور اس کے بہت سے فایدئے بھی ہے اور مزے کی بات
    یہ ہے کہ وہ بھی فری میں ،
    اب دعا کرو کہ اس کا طریقہ بھی ہمیں اجائے
    تب مزہ ائے گا۔ اور اگر اپ اس پر مکمل ویڈیو
    ہمارے ساتھ شئیر کریں تو اپ کی بہت نوازش ہو گی
    اپ کا بہت بہت شکریہ
     
  3. UrduLover

    UrduLover Work hard. Dream big. Staff Member

  4. UrduLover

    UrduLover Work hard. Dream big. Staff Member

    how to moniter your home from mobile in urdu

    More like this

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

     
  5. Lion Power

    Lion Power Management

    واہ کیا بات ہے بہت بہترین تھریڈ تیار کیا گیا ہے
    آپ کے مزید اچھے اچھے تھریڈ کا انتظار رہے گا

    آپ کا بہت بہت شکریہ
     
    UrduLover likes this.

Share This Page