1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

پیارے بچو ہماری زمین

Discussion in 'Bchon Ki Dunyia' started by Abdullah umer, Oct 17, 2017.

Tags:
  1. Abdullah umer

    Abdullah umer ITU Winer

    بچو!بہت عرصے تک یہ تصور تھا کہ زمین گیند کی طرح بالکل گول ہے لیکن تحقیقات سے ثابت ہوا کہ زمین مکمل طور پر گول نہیں ہے ۔ خلا سے زمین ایک ایسی گیند کی طرح دکھائی دیتی ہے جیسے ہلکا سا دبا دیا گیا ہو ۔ زمین اوپر اور نیچے سے تھوڑی چپٹی ہے اور اس کے درمیان میں تھوڑا سا ابھار ہے ۔ خلا سے زمین کا رنگ نیلا نظر آتا ہے کیونکہ اس کا تین چوتھائی حصہ سمندر پر مشتمل ہے ۔ خط استواء (Equator) کی پیمائش 40075 کلومیٹر ہے ۔ اگر کوئی شخص دن رات چلتا رہے تو اتنا فاصلہ طئے کرنے میں ایک سال لگ جائے گا ۔ جس زمین پر ہم چلتے ہیں اسے فرش ارض کہتے ہیں اور یہ ایک سخت چٹانی تہہ ہے ۔ زمین کی دوسری سطح چٹان کی ایک موٹی تہہ ہے اور یہ انتہائی گرم ہے ۔ گرمی کی وجہ سے اس چٹان کا کچھ حصہ پگھل چکا ہے ۔ زمین کا اندرونی حصہ دھاتوں سے بنا ہوا ہے ۔ بیرونی حصہ بہنے والا مائع ہے لیکن اندرونی مرکز ٹھوس ہے ۔ زمین کے اندر مرکز میں بہت تپش ہے ۔ یہاں درجہ حرارت 5000 درجہ سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہوتا ہے ۔ یہ درجہ حرارت موسم گرما کے ایک بہت ہی جھلسا دینے والے گرم دن کی نسبت 150 گنا زیادہ ہے ۔ زمین کن اجزاء سے مل کر بنی ہے ؟ زمین چٹانوں اور دھاتوں کی مختلف تہوں سے بنی ہوئی ہے ۔ کچھ تہیں سخت ہیں اور کچھ اتنی گرم کہ بہہ رہی ہیں جن سے گرم لیس دار کافی جیسا مواد خارج ہوتا ہے ۔ زمین کی بالائی سطح سمندر کے کنارے پر ختم نہیں ہوجاتی بلکہ یہ گہرے ترین سمندر کے نیچے چلی جاتی ہے ۔
     
    IQBAL HASSAN and Lion Power like this.
  2. Lion Power

    Lion Power Moderator

    عبدالله بھائی آپ کی تمام تھریڈز بہت بہترین ہیں

    امید ہے آپ اسی طرح کام جاری رکھیں گے ....

    آپ کا بہت بہت شکریہ
     
    Abdullah umer likes this.
  3. Abdullah umer

    Abdullah umer ITU Winer

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    عبدالله بھائی آپ کی تمام تھریڈز بہت بہترین ہیں

    امید ہے آپ اسی طرح کام جاری رکھیں گے ....

    آپ کا بہت بہت شکریہ
    Click to expand...
    پسند کرنے کا شکریہ (Gohar)
     
  • UrduLover

    UrduLover Work hard. Dream big. Staff Member

    اس دھاگے کے اشتراک کرنے کا بہت بہت شکریہ
    :BS:
     
    Abdullah umer likes this.
  • IQBAL HASSAN

    IQBAL HASSAN Management

    بہت معلوماتی تھریڈ اپ نے بنایا ہے
    اپ کے وجہ سے نئی معلومات ہم تک پہنچتی ہے
    اپ کا بے حد مہربانی
     
    Abdullah umer likes this.
  • Sadaf.Raan

    Sadaf.Raan خادمِ محمدﷺ

    واہ بہت اچھی معلومات ہیں
    ہمارے ساتھ اشتراک کا بہت بہت شکریہ
     
    Abdullah umer likes this.
  • Abdullah umer

    Abdullah umer ITU Winer

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    واہ بہت اچھی معلومات ہیں
    ہمارے ساتھ اشتراک کا بہت بہت شکریہ
    Click to expand...
    بہت بہت شکرہ
     
  • Share This Page