1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

Upcoming laptops made in pakistan

Discussion in 'News & Views' started by Net KiNG, Aug 28, 2013.

  1. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    پاکستان میں لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی تیاری زیرِ غور



    پاکستان میں لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی مسلسل بڑھتی ہوئی مانگ اور ہنرمند نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی مدد سے ان کمپیوٹرز کی اندرون ملک تیاری پر غور کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ چند برسوں کے دوران لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی ایک وجہ صوبہ پنجاب میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے طالب عملوں میں حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی مفت تقسیم بھی ہے۔

    گیارہ مئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیرِ اعظم نواز شریف نے لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی تقسیم کے اس منصوبے کو ملک کے دوسرے حصوں تک وسعت دینے کا اعلان کیا تھا، اور وفاق کے زیرِ انتظام تعلیمی اداروں کے طالب عملوں میں کمپیوٹرز کی تقسیم کی ذمہ داری اعلیٰ تعلیم کے انتظامی ادارے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو سونپی گئی ہے۔ اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے مختلف ادارے مربوط حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں۔

    ایچ ای سی کے ترجمان محمد مرتضیٰ نور نے جمعرات کو وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اس تناظر میں گزشتہ روز ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور سرمایہ کاری بورڈ کے سربراہان کا اجلاس بھی ہوا۔ ’’ایچ ای سی کے چیئرمین جاوید لغاری کی کوشش ہے کہ جب اس سلسلے میں اتنی زیادہ سرمایہ کاری ہونی ہے تو کیوں نا ملک میں ہی لیپ ٹاپ کمپیوٹرز تیار اور اسمبل کرنے کا پلانٹ لگایا جائے۔‘‘

    ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں ملک میں پہلا لیپ ٹاپ اسمبلی پلانٹ لگانے کی تجویز کی بھی بھرپور حمایت کی گئی۔ مرتضیٰ نور نے مجوزہ پلانٹ کے فوائد بتاتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر تیار لیپ ٹاپ کمپیوٹرز نا صرف نسبتاً کم قیمت ہوں گے، بلکہ پلانٹ کی تنصیب سے روزگار کے مواقعے بھی موئثر آئیں گے۔ ایچ ای سی کے ترجمان کے مطابق مجوزہ پلانٹ کے لیے 50 فیصد افرادی قوت تکنیکی تربیت سے متعلق وزیرِ اعظم کے پروگرام سے مستفید ہونے والے نوجوانوں سے حاصل کی جائے گی۔ مرتضی نور کا کہنا تھا کہ حالیہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مجوزہ پلانٹ میں لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کے علاوہ دیگر مواصلاتی پرزوں اور موبائل فونز کی تیاری بھی کی جا سکے گی



     
  2. Ali

    Ali ITU Lover

    buat pyari sharing waqar bhaiii

    kyaa bat ha apke

    keep it up
     
  3. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    buat pyari sharing waqar bhaiii

    kyaa bat ha apke

    keep it up
    Click to expand...
    Pasand Karny Ka Bohat Shukria
     
  • UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    buat pyari sharing
     
  • Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    buat pyari sharing
    Click to expand...

    پسند کرنے کا شکریہ
     
  • Achi Sharing Ka Azafa Kia Hai App Nay
     
  • Net KiNG

    Net KiNG VIP Member

    Hello guest, Thank you for Register or you log to see the links!

    achi sharing ka azafa kia hai app nay
    Click to expand...

    پسند کرنے کا شکریہ فورم گرو برادر

     
  • Share This Page