1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

میں ایک شریف لڑکی ہوں

Discussion in 'Library' started by PRINCE SHAAN, Oct 12, 2013.


  1. میں ایک شریف لڑکی ہوں
    اسے نیٹ پر اس لڑکی سے بات کرتے تیسرا دن تھا ، آج اس نے تہیہ کر رکھا تھا کہ آج اس لڑکی کو دیکھہ کر ہی رہے گا ، اپنی چکنی چپڑی باتوں سے لڑکیوں کو شیشے میں اتارنے کا فن اسے خوب آتا تھا مگر جانے کیوں خوشی نامی یہ یہ لڑکی اسکی باتوں میں ہی نہیں آ رہی تھی جتنا اصرار کیا مگر اس کا جواب پکی ناں تھا !
    عامر کا تعلق اوباش لڑکوں کے ایک ایسے گروہ سے تھا جو معصوم اور نادان لڑکیوں کو بھلا پھسلا کر ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر ان کو بلیک میل کرتے تھے ، آج وہ دوستوں سے شرط لگا کر آیا تھا کہ اس لڑکی کو پٹا کر ہی چھوڑوں گا !


    اس نے ایک پلان بنایا اور شیطانی مسکراہٹ کے ساتھ نیٹ آن کیا ، ویب کیم سیٹ کیا ، خوشی کو ایک میسج کیا اور انتظار کرنے لگا کہ وہ کب آن لائن ہو گی

    کچھ در بعد خوشی کا میسج آیا کہ جی فرمائیے کیا ضروری بات ہے جو آپ کو پوچھنی ہے ؟
    اس نے جواب دیا کہ مجھے ابھی ایک اور دوست کا میسج آیا ہے جس نے بتایا کہ آپ حقیقت میں لڑکی ہو ہی نہیں ، آپ تو کوئی لڑکا ہو جو مجھے بیوقوف بنا رہی ہو ، اب تو مجھے بھی آپ کی پروفائل پر شک ہے ، اب آپ ہی ہیں جو میرے اس شک کو دور کر سکتی ہیں ، آپ مجھے اپنا فون نمبر دے دیں یا پھر تھوڑی دیر کیلئے اپنا ویب کیم ان کر دیں تاکہ میرا شک دور ہو جائے

    خوشی (انکار کرتے ہوئے) : معاف کرنا میں ایسا کام نہیں کر سکتی ، میں ایک شریف لڑکی ہوں
    عامر : دیکھیں میں بھی ایک شریف لڑکا ہوں ، دو منٹ کی تو بات ہے ، میں قسم کھاتا ہوں کہ میں آپ کا بھروسہ کبھی نہیں توڑوں گا ، آپ کو کبھی تنگ نہیں کروں گا ، اچھا اپنی تسلی کیلئے آپ یوں کریں کہ ویب کیم پر آ جائیں ، فی الحال اپنا چہرہ مت دکھائیں ، آواز ہی سنوا دیں
    خوشی : ہمممم سوچتی ہوں
    عامر (وار کاری پڑتا دیکھ کر ) : اب اور کیا سوچنا ، آپ اچھی لڑکی ہو اور آپ کے سخت روئیے کی وجہ سے میرے دل میں آپ کی قدر اور بڑھ گئی ہے ، میں آپ سے ہمیشہ کی دوستی چاہتا ہوں اور کبھی مایوس نہیں کروں گا !
    خوشی : اوکے ، میں صرف تھوڑی دیر کیلئے ویب کیم آن کروں گی ، چہرہ نہیں دکھاؤں گی کیونکہ بھائی نے سختی سے منع کیا ہوا ہے ، میں انکا بھروسہ نہیں توڑ سکتی ، صرف آواز سن لینا تا کہ آپ کا شک دور ہو جائے !

    عامر بہت خوش تھا کہ چلو ابھی اتنا تو مانی ، آھستہ آھستہ اتار لوں گا شیشے میں !
    ویب کیم آن ہوتے ہی اس سے پہلے کہ خوشی عامر کو دیکھہ پاتی عامر کی آنکھیں پھٹ گئیں اور وہ بجلی کی سی تیزی سے پیچھے ہٹا جیسے اسے کسی سانپ نے ڈس لیا ہو اور کرسی پر گر کر بری طرح کانپنے لگا ، کمرے کی پچھلی دیوار پر ٹنگی دھندلی سی نظر آتی تصویر اس کے اپنے والدین کی تھی اور اسی دیوار کے کونے پر طاق میں رکھی ہوئی گڑیا جو اس نے اپنی چھوٹی بہن کو لا کر دی تھی
    !


     
  2. IQBAL

    IQBAL Cruise Member

    VERY NICE SHARING
    [​IMG]
     
  3. Net KiNG

    Net KiNG VIP Member


    السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

    آپ نے بہت اچھی شئیرنگ کی ہے .

    کیپ اٹ اپ جزاک اللہ

    مزید شئیرنگ کا انتظار رہے گا

    اچھی اور عمدہ شیئرنگ کا شکریہ
    [​IMG]
    [​IMG]

     

Share This Page