1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

جنہوں نے اپنى جانوں پر زيادتى كى ہے

Discussion in 'Quran e Kareem' started by PRINCE SHAAN, Oct 12, 2013.

  1. [​IMG]

    فرمان بارى تعالى ہے:

    ﴿ ( ميرى جانب سے ) كہہ ديجئے كہ اے ميرے بندو! جنہوں نے اپنى جانوں پر زيادتى كى ہے تم اللہ تعالى كى رحمت سے نااميد نہ ہو جاؤ، يقينا اللہ تعالى سارے گناہوں كو بخشن دينے والا ہے ﴾الزمر ( 53 ).

    اور بڑے سے بڑے گناہوں كو بخش دينے كے متعلق اللہ سبحانہ وتعالى نے فرمايا:

    ﴿ اور جو لوگ اللہ تعالى كے ساتھ كسى دوسرے كو معبود نہيں پكارتے اور كسى ايسے شخص كو سوائے حق كے قتل نہيں كرتے جسے اللہ تعالى نے حرام قرار ديا ہے، اور نہ وہ زنا كے مرتكب ہوتے ہيں، اور جو كوئى يہ كام كرے وہ اپنے اوپر سخت وبال لائے گا، اسے روز قيامت دوہرا عذاب ديا جائے گا، اور وہ ذلت و رسوائى كے ساتھ ہميشہ اس ميں رہے گا، سوائے ان لوگوں كے جو توبہ كريں اور ايمان لائيں اور نيك و صالح اعمال كريں، ايسے لوگوں كے گناہوں كو اللہ تعالى نيكيوں سے بدل ديتا ہے، اللہ بخشنے والا اور مہربانى كرنے والا ہے الفرقان ﴾( 68 - 70 ).

    يہ آيات اس بات كى واضح دليل ہے كہ اللہ تعالى سب گناہ ـ چاہے وہ شرك ہى كيوں نہ ہو ـ بخش ديتا ہے، بلكہ اس ميں تو بہت عظيم فضل كو بيان كيا گيا ہے كہ توبہ كرنے والى كى برائيوں كو نيكيوں سے بدل ديا جاتا ہے

     
  2. IQBAL

    IQBAL Guru Member

  3. ~Asad~

    ~Asad~ Moderator

    بہت عمدہ مزید انتظار رہے گا
     

Share This Page