1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

پاکستان ہاکی میں ایشین چیمپیئنز الحمد لل&#1729

Discussion in 'Sports' started by UmerAmer, Nov 10, 2013.

  1. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member



    کاکا میگارا: پاکستان نے ایشیئن ہاکی چیمیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں جاپان کو 3-1 سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔جاپان کے شہر کاکا میگارا میں کھیلا گیا فائنل میچ بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا۔ کھیل کے دوران پہلے ہاف میں قومی ٹیم جارحانہ کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکتی اور پہلے ہاف کے اختتام تک جاپان کا 1-0 سے پلڑا بھاری رہا تاہم دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کھیل میں زبردست واپسی کی اور جاپان کے گول پوسٹ پر پے در پے حملےکئے اور میچ ایک کے مقابلے میں 3 گول سے اپنے نام کرکے مسلسل دوسری بار ایشیئن ہاکی چیمپئن بن گیا۔ پاکستان کی جانب سے رضوان سینئر، حماد بٹ اور حسیم خان نے ایک ایک گول اسکور کیا۔واضح رہے کہ اب تک 3 ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیلی جاچکی ہیں جس میں دو پاکستان جب کہ ایک بھارت نے جیتی۔ پہلی ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان، دوسری ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے بھارت کو جب کہ تیسرے ٹورنامنٹ میں آج پاکستان نے جاپان کو شکست دی ہے۔​
     

Share This Page