1. السلام علیکم
    آئی ٹی استاد ڈاٹ کام وزٹ کرنے کا شکریہ۔ ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فورم کے کسی بھی حصے کو استعمال میں لانے جیسے پوسٹنگ کرنے، کوئی تھریڈ دیکھنے یا لکھنے کسی بھی ممبر سے رابطہ کرنے کے لئے اور فورم کے دیگر آلات وغیرہ کا استعمال کرنے کے لئے آپکا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ رجسٹر ہونے کے لئے یہاں کلک کریں۔ رجسٹریشن حاصل کرنا بالکل آسان اور بالکل مفت ہے۔

میں آنکھیں روشن ستارہ لکھوں،

Discussion in 'Roman Urdu Poetry' started by IQBAL, Dec 3, 2013.

  1. IQBAL

    IQBAL Cruise Member



    [​IMG]

    میں آنکھیں روشن ستارہ لکھوں

    میں آنکھیں روشن ستارہ لکھوں، اور پھر نظر کو شراب لکھوں !!
    تُمہارے چہرے کی روشنی پـــــر جو مستقل اِک کتاب لکھوں !!

    گھٹا بتاؤں میں گیسوؤں کو، لکھوں میں ساون پھر آنسوؤں کو ۔۔۔
    تُمہاری پلکیں جھکیں حیا سے، تو پھر انہیں میں حجاب لکھوں !!

    لِکھوں میں قاتل تیـــــــری ادا کو، جمیل لکھوں تیــــــری صدا کو !
    تیــــــری ہنسی کو بہار کہہ دوں، تیـــــرے لبوں کو گلاب لکھوں !!

    میانہ قد جیسے اِک کلی ہو، تم جیسی بھی ہو فقط میری ہو !!
    تمہیں میں اپنا نصیب لکھـــوں، تمہیں وفا کا نِصاب لکھـــــــوں !!

    خدایا عجـــــــز وصول کر لے، فقط یہ عـــــــرضی قبول کر لے ۔۔۔۔
    اُسے تُو تعبیـــــــــر بھی بنانا، اگر جو اُس کو میں خواب لکھوں

     
  2. UmerAmer

    UmerAmer VIP Member

    bohat umda sharing
     
  3. Walikum As Salam
    Bhut Pyari Sharing Hai Bro
     
  4. ~Asad~

    ~Asad~ Management

    بہت عمدہ اپ کا بہت بہت شکریہ
     

Share This Page